لیبیا /کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)—لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے کلرسیداں کے 34 سالہ نوجوان عمران اعظم کی میت پاکستان منتقل۔ کلرسیداں کے قریب گاؤں بمعہ گنگال میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔یہ لاکھوں روپے خرچ کرکے اٹلی جانے کے لیئے آٹھ ماہ قبل گھر سے نکلا تھا لیبیا پہنچا وہاں آٹھاہ تک یورپ جانے کی کوششوں میں مصروف رھا گزشتہ ماہ سمندر کے راستے یورپ جانے کے لیئے ہنسی خوشی ایک کشتی میں سوار ہوا جو بیج منجدھاد کے پہنچ کے الٹ گئی جس میں دس پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ان میں عمران اعظم بھی شامل تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اویس چوہدری کی میت لیبیا سے کلرسیداں کے گاؤں سکوٹ آئی تھی یہ بھی وہاں یورپ جاتے ہوئے کشتی کب حادثے میں جان گنوا بیٹھا تھا۔ابھی تک ایک نعش وزیرآباد اور دو گوجرانوالہ بھی پہنچ چکی ہیں جبکہ ابھی بھی متعدد نعشیں لیبیا کے ہسپتال میں پڑی ہوئی ہیں۔
Libya / Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 14, 2023)—The body of Imran Azam, a 34-year-old man from Kallar Syedan, who died in a boat accident on his way from Libya to Italy, has been transferred to Pakistan. He was buried in the local cemetery after the funeral prayer was performed in the village of Bimma Gangal. He left home eight months ago to go to Italy after spending millions of rupees. He happily boarded a boat to go to Europe by sea, which capsized, in which ten Pakistanis lost their lives, including Imran Azam. Earlier last month, the dead body of Owais Chaudhry came from Libya to the village of Kallar Syedan. He also lost his life in a boat accident while going to Europe. So far, one body has reached Wazirabad and two in Gujranwala, while there are still many bodies Lying in a hospital in Libya.