DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The MO Regulation of the Municipal Committee Kallar Syedan itself appears to violate the law

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی ایم او ریگولیشن خود قانون شکنی کرتی دکھائی دیتی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی ایم او ریگولیشن خود قانون شکنی کرتی دکھائی دیتی ہیں یہ روزانہ دن بارہ بجے کلر سیداں پہنچتی ہیں دو گھنٹے افسران کی آنکھوں میں مٹی ڈالنے کے لیئے ٹارگٹڈ جرمانے کرتی ہیں جبکہ جن لوگوں نے مستقل تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔یہ مبینہ طور پر خود ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں ان کی غفلت اور لاپرواہی سے کلرسیداں میں تجاوزات میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے یہ خود ٹارگٹڈ جرمانے کرتی ہیں جبکہ دیگر لوگوں کو انہوں نے تجاوزات قائم کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے مین بازار،مغل بازار،گوجرخان روڈ،پنڈی روڈ،چوا روڈ،نیلم بازار اور مرید چوک میں روزانہ تجاوزات میں اضافہ ہو رھا ہے۔ موصوفہ قانون شکنوں کی مبینہ پشت پناہی کرتے ہوئے مخصوص لوگوں کو ہی جرمانے کرتی ہے۔کلرسیداں کے تاجروں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے کلرسیداں میں تعنیات ایم او ریگولیشن کے ٹارگٹڈ آپریشن اور صرف دو گھنٹوں کے لیئے کلر آنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Libya / Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 14, 2023)—Kallar Syedan Municipal Committee’s MO Regulation has been seen as a violation of the law. They daily arrive in the office in Kallar Syedan at 12 noon to conduct targeted operations of putting dirt in the eyes of officers for two hours, while those who have been committing constant violations are seemingly encouraged by their actions. Their negligence and indifference are rapidly increasing violations in Kallar Syedan. They target specific individuals while allowing others to continue their violations, leading to a daily increase in violations in areas such as Main Bazaar, Mughal Bazaar, Gaujar Khan Road, Pindi Road, Choa Road, Neelam Bazaar, and Mureed Chowk. The lawbreakers take refuge under the protection of the MO Regulation and specifically target individuals. Kallar Syedan merchants expressed severe concerns about the situation and demanded from the Rawalpindi commissioner that Kallar Syedan be excluded from the MO Regulation’s targeted operations.

سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی نواسی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی مرحومہ کی دختر کی شادی کی تقریب میں سب کا موضوع بحث ملکی سیاسی صورتحال رہی۔

Former provincial minister Col Muhammad Yamin satti’s granddaughter’s wedding becomes a topic of discussion for the national political situation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)—سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی کی نواسی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی مرحومہ کی دختر کی شادی کی تقریب میں سب کا موضوع بحث ملکی سیاسی صورتحال رہی۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات درپیش مسائل کا حل نہیں ہیں عمران خان تو پہلے بھی پونے چار برس اقتدار میں رہے۔انہوں نے مخالفین کو چور ڈاکو کہنے اور انہیں نیب کے ذریعے انتقام کا نشانہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔آج ملکی تباہی کے اصل ذمہ دار عمران خان ہیں انہیں اقتدار میں لے بھی آئیں تو ملک کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکالا جا سکتا۔شاہد عباسی نے کہا کہ ہر کوئی حقائق سے آنکھیں چرا رھا ہے مگر اس حقیقت سے انکار کرنا ممکن نہیں کہ ہمارا سسٹم کولائپس کر چکا ہے اور ملک کو اب الیکشن یا مارشل لا سے بہتر نہیں کیا جا سکتا۔ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کا کہنا تھا کہ اس میں اب کوئی ابہام نہیں رہا کہ ریاست اور ادارے عمرانی فتنہ سے شکست کھا چکے ہیں جس سے ملک میں مایوسیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔دبئی کے معروف بزنس مین عبدالمجید مغل نے کہا کہ کل پرسوں جو ہوا وہ عالمی سازش کا حصہ تھا یہودی اور قادیانی ایک پیج پر ہیں جن کی سازشوں سے ملک اور ادارے کمزور ہوتے چلے جا رہے ہیں۔قومی اداروں پر حملے اور توڑ پھوڑ محض اتفاق نہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔میجرریٹائرڈ عبدالروف کا کہنا تھا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں اداروں پر حملے کرنے والوں کو مقام عبرت بنایا جائے گا۔سید راحت علی شاہ نے کہا کہ سب نے جو تماشہ دیکھا اس سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ ہم اپنا دفاع کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔دیگر کئی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ہمیں بچانا تھا وہ بلوائیوں سے خود کو نہ محفوظ رکھ سکے اب صورتحال کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔

عدالت نے مختلف تھانوں میں درج 29 مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا۔

The court rejected the bail application of all the arrested PTI workers arrested in 29 cases registered in different police stations

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)—انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج احمد حسین نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار سات کارکنوں عاقب علی،راجہ آفتاب حسین،وقار عظیم،احسان صفدر،محمد ابراہیم،واجد حسین اسد ارسلان کی جانب سے دائر ضمانت کی تمام درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا یہ درخواستیں راجہ ارسلان وینس،اعجاز گجر و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ ادھر عدالت نے مختلف تھانوں میں درج 29 مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا۔

منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عادل حسین کو 09سال قید اور80ہزار وپے جرمانے کی سزا

Criminal Adil Hussain sentenced to 9 years in prison and fined 80,000 rupees after being found guilty in narcotics case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)— ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد عرفان اکرم نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم عادل حسین کو 09سال قید اور80ہزار وپے جرمانے کی سزا سنادی، مجرم عادل حسین کو1340 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ روات پولیس نے گرفتار کیاتھا۔مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کیسا تھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی۔

چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے ویلڈنگ کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا

Unknown thieves break into welding shop and steal equipment worth hundreds of thousands of rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)— کلر سیداں میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے ویلڈنگ کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ شاہ عتیق ظفر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چوآ روڈ کلر سیداں میں ویلڈنگ کی دکان چلاتا ہوں۔گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے میری دکان کی شٹر کا تالا توڑ کر میرا قیمتی سامان جس میں ایک عدد بڑا گیٹ، دو عدد کھڑکیاں، دو عدد دروازے، تین عدد شٹڑز، اسٹیبلائزر بڑا ایک عدد، دو عدد چوکاٹیں اوردیگر سامان چور ی کر لیا۔نقصان کا اندازہ لاکھوں میں بتایا جاتا ہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Deputy District Education Officer Kallar Syedan Dawood Akhtar Kayani’s sister passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نارہ کے قریب ادا کی گئی جس میں ڈپٹی ای اوز محمد اظہر،سکندر فیاض راجہ کے علاوہ سید عباس حیدر، محمد رضوان بھٹی، پنجاب ٹیچر یونین کے احسان الحق قریشی، راجہ نصر اللہ، ارشد محمود بھٹی، عبدالرؤف وینس، ڈاکٹر ظہیر حسین، ظہیر الحق چوہدری،راجہ محمد عابد، ڈاکٹر محمد وقاص، راجہ الطاف، قاضی قمر او ر دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد برطانیہ کے قصبہ میڈن ہیڈ میں انتقال کر گئے

Ch  M Aslam of Samot Passed away in Maidenhead passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مئی,2023)—تحصیل کلرسیداں کے معروف مسلم لیگی چوہدری محمد اکرم مرحوم آف سموٹ کے بھائی چوہدری محمد اسلم طویل علالت کے بعد برطانیہ کے قصبہ میڈن ہیڈ میں انتقال کر گئے ان کی عمر 90 برس سے زائد تھی مرحوم نے بھرپور زندگی گزاری یہ کلرسیداں اور گردونواح کی سیاست میں مسلم لیگ ن کے لیئے کام کرتے رہے میلوں ٹھیلوں میں بھی ان کی شرکت سے محفلیں جمتی رہیں ان کا علاقہ بھر میں موثر نیٹ ورک تھا ان کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا یہ چوہدری ضیاالحق کے والد تھے انہیں بروز اتوار برطانیہ میں ہی سپرد خاک کردیا جائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button