DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “False allegations of terrorism against two active Muslim League-N workers by police during PTI protest”
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاجی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے دو سرگرم کارکنوں کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملوث کرنے کی شدید مذمت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مئی,2023)—پاکستان فلمزسنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کلرسیداں پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاجی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے دو سرگرم کارکنوں ساجد آف رجام اور سہیل اطلس کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملوث کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس رول کی بھی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ھوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی جلوس پی ٹی آئی کے لوگوں نے نکالا انہوں نے ہی کلر بائی پاس کو بند کیا مگر پولیس نے اس واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے دو سرگرم کارکنوں ساجد آف رجام اور سہیل اطلس کو بھی سڑک بند کرنے پتھراؤ کرنے اور پولیس ہر حملے کے الزام کے تحت دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کرلیا جو بدنیتی پر مبنی ہے مسلم لیگ ن کے دونوں کارکنان وہاں موجود ہی نہ تھے اس کے باوجود کلرسیداں نے انہیں بھی پی ٹی آئی کارکن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا یہ پولیس کی اختیارات سے کھلا تجاوز ھے آر پی او راولپنڈی اس کی انکوائری کروائیں اور پولیس یونیفارم میں چھپی ان کالی بھیڑوں کو بینقاب کریں جنہوں نے اپنے یا کسی دوسرے کے مفاد میں ن لیگ کے کارکنوں کو بھی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 11, 2023) –- Muhammad Zarif Raja, a member of the Pakistan Film Censor Board, strongly condemned the false allegations of terrorism against two active workers of the Muslim League-N during a protest program by the PTI workers in Kallar bypass. Muhammad Zarif Raja accused the police of violating police rules and regulations by siding with the PTI workers, who had taken to the streets to protest against the arrest of Imran Khan. According to Muhammad Zarif Raja, the PTI workers not only blocked the Kallar bypass but also indulged in violence and stone-pelting, which led to the registration of a case under the Anti-Terrorism Act against Muslim League-N workers Sajid Rafiq and Sohail Atlas, who were not even present at the scene. Raja demanded an inquiry into the matter by the Rawalpindi Regional Police Officer and urged the police to take action against those who falsely implicated the Muslim League-N workers.
کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سات کارکنوں کو جوڈیشنل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا
PTI Workers Arrested for Creating Chaos at Kallar Bypass, Moved to Attock District Jail on Judicial Remand
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مئی,2023)—کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سات کارکنوں راجہ آفتاب حسین،وقار عظیم،عاقب علی،احسان صفدر،محمد ابراہیم،واجد علی اور ارسلان کو راولپنڈی کی دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے مجاز عدالت نے انہیں جوڈیشنل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا۔
پولیس نے گلفراز بٹ کے خلاف کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے الزام میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا وقوعہ کے روز وہ کلر سیداں میں موجود ہی نہ تھے
Police files terrorism charges against Gulfraz Butt for violence and stone-pelting at Kallar bypass when he was not present at the scene during the incident
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مئی,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما گلفراز بٹ کی کلر سیداں عدم موجودگی میں کلرسیداں پولیس نے ان کے خلاف کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کے الزام میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا وقوعہ کے روز وہ کلر سیداں میں موجود ہی نہ تھے اسی طرح کلر پولیس نے پی ٹی آئی کی آڑ میں مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکنوں ساجد آف رجام اور سہیل اطلس کو بھی پی ٹی آئی کا لارکن ظاہر کرتے ہوئے ان کے خلاف بھی کلر بائی پاس پر احتجاج کرنے پتھراؤ کرنے کے الزام میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا شہریوں نے سی پی او راولپنڈی کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ انکوائری کریں کہ جن لوگوں کا پی ٹی آئی سے سرے سے کوئی تعلق نہ تھا انہیں اس بیبنیاد الزام کے تحت کلر پولیس نے کس کے کہنے پر ملوث کیا دوسرا پی ٹی آئی کے جو لوگ اس اجتماع میں موجود ہی نہ تھے انہیں بھی اس میں کیوں ملوث کیا گیا تیسرا پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج ضرور کیا ٹائر جلانے پتھر رکھ کر سڑک کو کچھ دیر کے لیئے بند ضرور کیا مگر پی ٹی آئی کے کارکن نے کسی گاڑی پر پتھراؤ کیا نہ ہی پولیس پر حملہ کیا اس کے باوجود پولیس نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمات درج کر لیئے۔
سول جج لاہور نے انسانی اعضا نکالنے کے جرم میں گرفتار کلرسیداں کے شہری عنصر محمود سکنہ انچھوہا کو مقدمے سے ڈسچارج قراد دے دیا
Lahore High Court judge discharges against Mahmood of Anchoa, arrested on charges of illegal organ taking, from the case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مئی,2023)—سول جج لاہور نے انسانی اعضا نکالنے کے جرم میں گرفتار کلرسیداں کے شہری عنصر محمود سکنہ انچھوہا کو مقدمے سے ڈسچارج قراد دے دیا ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک نوجوان کو اس کا گردہ نکالنے کے لیئے اغوا کیا ہے مگر استغاثہ اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رھا جوہر ٹاؤن پولیس نے واقعہ کے ملزم عنصر محمود کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دے دیا جس کے بعد عکاقہ مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور نے عنصر محمود کو مقدمے سے باعزت بری کردیا عنصر محمود کے مطابق اس کے مخالفین نے اسے جعلی مقدمے میں ملوث کیا تھا۔
Rizwan Ul Haq passed away in the village Makk
رضوان الحق گاؤں مک میں انتقال کر گئے۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مئی,2023)—کلرسیداں کا 53 سالہ سماجی کارکن رضوان الحق اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ہوش میں نہ آ سکا اور دو ہفتے بیہوش رہنے کے بعد ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب مک میں ادا کی گئی جس میں دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں شعبان فرید،جمعیت علمائے اسلام کے مقامی امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی، شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،مسعود بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،الحاج اسلم بانی،محمد فیاض کیانی،انوار الحق،ندیم بھٹی،احسان الحق قریشی،ارشد بھٹی،حاجی ریاست حسین اور دیگر نے شرکت کی۔