DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Raja Irfan Sarwar donates beautiful plants worth 60,000 rupees to Thoa Hospital”

راجہ عرفان سرورنے تھوہا ہسپتال میں 60ہزار کی ایک خطیر رقم سے خوبصورت پودے دیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2023)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند تھوہا”ممبرراجہ عرفان سرور کی طرف سے تھوہا ہسپتال میں مبلغ60ہزار روپے مالیت کے پودے، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے علاقے کی نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چیئرمین راجہ سرور (مرحوم) کے صاحبزادے ممبرراجہ عرفان سرورنے تھوہا ہسپتال میں 60ہزار کی ایک خطیر رقم سے خوبصورت پودے دیے جس میں چیڑ سمیت مختلف اقسام کے پودے شامل تھے انہوں نے موجودگی میں ہسپتال کے احاطے میں پودے لگواے اور جہاں باقاعددگی کے ساتھ ان کو پانی دیا جاتا ہے اور انشاء اللہ جلد وہ تناور درخت بنیں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 13 May 2023)
Young political and social figure Raja Irfan Sarwar donated plants worth 60 thousand rupees to Thoa Hospital, and the public social circles paid tribute to Raja Irfan Sarwar in wonderful words. Raja Irfan Sarwar, the son of Raja Sarwar (deceased) gave beautiful plants to Thoa Hospital which included different types of plants including pine.

آرمی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں

Attacks on army installations are condemnable

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مئی2023)
سابق چیئرمین مٹور راجہ اشتیاق احمد رہنماء پی پی پی نے راجہ محمد شبیر اور مطلوب صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں احتجاج عدالتوں کو دباؤ میں لانے کے حربے کے طور پر کیا گیا پیپلز پارٹی رہنماؤں نے عدالتوں کا سامنا دلیری کے ساتھ کیا ہے اور ہمیشہ عدلیہ کی احترام بھی کیا اور عدالتی فیصلوں کو قبول کیا ہے انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین مٹور راجہ اشتیاق احمدنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ علاقے کی بزرگ سیاسی شخصیت راجہ محمد شبیر اور مطلوب صدیقی بھی ہمراہ موجود تھے۔راجہ اشتیاق احمدنے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے آتے رہتے ہیں اس سے پہلے کتنی جماعتوں کے لیڈران گرفتار ہوئے ہیں جو لیڈر ہوتے ہیں وہ خود بھی تحمل مزاجی سے کام لیتے ہیں اور اپنے کارکنوں کو بھی پر امن رہنے کی تقلین کرتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ سبق پی ٹی آئی قائد نے اپنے ووٹروں، سپورٹروں کا پڑھایا ہوا ہے اس کا عملی نمونہ د و دن قبل ملک کی عوام نے دیکھ لیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں جب دوسری جماعت کے لیڈران کو گرفتار کیا جاتا تھا یہی کارکنان خوش ہوتے تھے اور آج جب اپنے پر بات آئی ہے تو یہ نہ صرف سڑکوں پر نکل آئے بلکہ آرمی تنصیبات پر حملے بھی کیے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button