DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; “PTI Workers Stage Protest Following Imran Khan’s Arrest, GT Road Blocked”

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنان کا کلرسیداں میں جزوی احتجاج،روات کے مقام پر جی ٹی روڈ بند،

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،مئی,2023)—عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنان کا کلرسیداں میں جزوی احتجاج،روات کے مقام پر جی ٹی روڈ بند، کلرسیداں کے پارٹی کارکنان کلر بائی پاس پر جمع ہوئے انہوں نے ٹائر جلا کر اور پتھر رکھ کر سڑک کو کچھ دیر کے لیے بند رکھا،کارکنوں نے یہاں نعرے بازی کی۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،سید سجاد حسین شاہ،آصف محمود کیانی،شیخ محمد فیاض،راجہ عبدالحمید،عاقب علی،راجہ اظہر اقبال،عاصم مختار مغل اور دیگر نے احتجاج میں حصہ لیا اور پھر سڑک کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا۔ایس ایچ او ملک عمر اعوان نے موقع پر پہنچ کر سڑک کے اطراف سے پتھر اٹھوا دیئے۔پی ٹی آئی کارکن سڑک کے ایک طرف اور ایس ایچ او ملک عمر اعوان کی قیادت میں مقامی پولیس سڑک کے دوسرے کنارے پر موجود رہے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔البتہ پی ٹی آئی نے روات میں بھرپور احتجاج کیا سینکڑوں کارکنوں نے جمع ہو کر جن ٹی روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے بند کردیا اس دوران مسافر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10, May, 2023) – PTI workers staged a protest in the Kallar Syedan area following the arrest of former Prime Minister Imran Khan on corruption charges. The protesters gathered and blocked the road for a while by burning tires and placing stones on it, while chanting slogans. Many party leaders, including Col Shabbir Awan, Syed Sajjad Hussain Shah, Asif Mahmood Kiani, Sheikh Muhammad Fayyaz, Raja Abdul Hamid, Aaqib Ali, Raja Azhar Iqbal, Asim Mukhtar Mughal, and others, joined the protest. SHO Malik Omar Awan arrived at the scene and ordered the protesters to clear the road. Meanwhile, hundreds of PTI workers also staged a protest in Rawat, blocking GT Road for several hours and causing severe traffic congestion. Travelers faced significant difficulties during the protest. However, the situation remained peaceful, and law enforcement officials were able to restore order without any untoward incident.

نقاب پوش مسلح ملزمان رات ایک بجے کے بعد گھر میں داخل ھوئے ملزمان نے برآمدے میں سوئے ہوئے میرے بیٹے پرویز اختر کو تشدد کا نشانہ بنایا ,بھورہ نوروز کی ڈھوک چونترہ کے محمد شفیع

The family say they had no issue with anyone after two family members being shot dead as police investigate

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،مئی,2023)—بھورہ نوروز کی ڈھوک چونترہ کے محمد شفیع نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی تھی نہ ہی کوئی ناراضگی تھی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقاب پوش مسلح ملزمان رات ایک بجے کے بعد گھر میں داخل ھوئے ملزمان نے برآمدے میں سوئے ہوئے میرے بیٹے پرویز اختر کو تشدد کا نشانہ بنایا گھر کی خواتین نے طلائی زیورات اور نقدی دینے کی پیشکش کی مگر ملزمان نے اس سے انکار کردیا۔ملزمان نے تشدد کے بعد پرویز اختر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔اس دوران پڑوس میں واقع مقتول کا بھائی طارق محمود شور کی آواز سن کر باہر نکلا اس نے ایک ملزم کو قابو بھی کر لیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ ملزمان نے اپنی شناخت ہونے پر اسے بھی آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔لواحقین کا اصرار تھا کہ ان کی اہل دیہہ یا کہیں باھر بھی کسی سے کوئی ناراضگی یا عداوت نہ ہے یاد رہے دونوں مقتول بھائی اچھی شہرت کے حامل تھے مقتول پرویز اختر ایک حساس ادارے کا سولین ملازم بھی تھا دونوں بعد اس کے علاؤہ مویشیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتے تھے۔کلرسیداں پولیس واقعہ کی چھان بین میں مصروف ہے آئندہ چوبیس سے اڑتیس گھنٹوں میں کوئی پیشرفت ممکن ہو سکتی ہے مگر فی الحال تفتیش جاری ہے۔

موہڑہ دھیال کنوہا کے ٹیکسی ڈرائیور سے مسافروں کے روپ میں ملزمان کی واردات

Morra Dhamiyal , Kanoha Taxi driver robbed by his passengers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،مئی,2023)—کلرسیداں کے ٹیکسی ڈرائیور سے مسافروں کے روپ میں ملزمان کی واردات،ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر نقدی موبائل فون اود گاڑی بھی چھین لی۔اخلاق محمود سکنہ موہڑہ دھیال کنوہا نے اپنی گاڑی کو بطور ٹیکسی چلاتا تھا اسے رات دس بجے ٹی چوک روات سے مسافروں نے بک کیا مندرہ کے علاقے میں مسافروں کے روپ میں بیٹھے ملزمان نے چاقو نکال لیئے ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر اس کی تلاشی لی اور تیس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لینے کے بعد اس کی گاڑی مہران lei 6696 چھین لی اور فرار ہو گئے ملزمان پٹھان بتاتے جاتے ہیں مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،مئی,2023)—پی پی 7 کے امیدوار راجہ ندیم احمد نے ڈھوک چونترہ جا کر دوبھائیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کے بعد لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کو انتہائی بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو بھائیوں کے قتل سے پورا علاقہ سوگوار ہے۔ہمارا معاشرہ اس طرح کی لاقانونیت کو قبول نہیں کرتا۔انہوں نے لواحقین کو ہر قسم کی امداد کہ بھی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی بھی موجود تھے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،مئی,2023)—کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، چوہدری عبدالغفار،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری جابر عباس،حاجی طارق تاج، صغیر بھولا،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ نعمان ظفر،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر محمد ظہیر،راجہ شاہد محمود،قاسم رضا اور دیگر نے چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کے بہنوئی کے انتقال پر نمازجنازہ میں شرکت کی اوع لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button