DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Judge acquits Rashid Kayani, Khanzada Kayani and Raees Kayani from the murder case for not being proved guilty after 4 years
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ کہوٹہ میں قتل کے ایک مقدمے کا چار سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان راشد کیانی،خانزادہ کیانی اور رئیس کیانی کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے باعزت بری کر دیا
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،مئی,2023)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے تھانہ کہوٹہ میں قتل کے ایک مقدمے کا چار سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان راشد کیانی،خانزادہ کیانی اور رئیس کیانی کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔کلر سیداں کے معروف قانون دان کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ نے ملزمان کی طرف سے کیس کی پیروی کی۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مدعی مقدمہ محمد سفیر کے بیٹے یاسر سفیر کو 24 دسمبر 2019کو تھوہا کے مقام پر قتل کر دیا تھا۔وکیل صفائی نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ مقدمے کی شہادت ناکافی اور ناقابل اعتبار ہے جبکہ ملزمان بے گناہ ہیں جس پر معزز عدالت نے ملزمان کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 09, 2023) – Additional District and Sessions Judge Rawalpindi acquitted the accused nominee’s Rashed Kiani, Khanzada Kiani, and Raees Kiani in a murder case after four years of trial in Kahuta police station. The well-known lawyer of Kallar Syedan, Kamran Aziz Chaudhry, pursued the case on behalf of the accused. The accused were alleged to have murdered Yasar Safir, the son of the claimant, Muhammad Safir, on December 24, 2019, at Thoa Khalsa. Advocate argued that the testimony in the case was insufficient and unreliable, while the accused were innocent. The esteemed court ordered the acquittal of the accused with honor.
جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب
General Secretary Press Club Kahuta Asghar Hussain Kayani’s son wedding ceremony celebrated
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی2023)
جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی جلسہ بن گئی،ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،سابق بلدیاتی نمائندگا ن،وکلاء، صحافیوں، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑھی تعداد میں شرکت،تفصیل کے مطابق بزرگ صحافی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ الحاج اصغر حسین کیانی کے صاحبزادے،سہیل اصغر کیانی، دانش اصغر کیانی اور نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ کے بھائی احتشام اصغر کیانی کی دعوت ولیمہ کی تقریب ملینیم شادی ہال میں منعقدہوئی تقریب میں سابق ایم این اے صداقت علی عباسی، سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، چیئرمینRDA راجہ طارق محمود مرتضی، نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، امیدوار برائے MPA بلال یامین ستی، جی ایم روزنامہ اوصاف مختار ملک، ڈائریکٹر سی ڈی اے خضر حیات ستی، امیدوار برائے حلقہ PP7 کرنل وسیم جنجوعہ، ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی، ڈائریکٹر ایف آئی اے محمود الحسن ستی، سابق تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی، امیدوار جماعت اسلامی PP7 راجہ تنویر احمد،امیدوار برائے حلقہ PP6 نعمان عابد عباسی،پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ خان شبیر خان،تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد، جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا، سینئر نائب صدر مختار احمد کلیامی، کرنل (ر)محمد سعید احمد جنجوعہ، کرنل راجہ صابر، راہ حق پارٹی امیدوار برائے PP7 حافظ محمد احسان، سابق بلدیاتی نمائندگان راجہ ظہور اکبر، راجہ ظفر بگہاروی،، امیدوار براے ممبر قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم،راجہ محمد اشتیاق آف مٹور، ماسٹر ظہور عباسی آف پنجاڑ، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت جنجوعہ،سابق ممبران ایم سی قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، مظہر اقبال بھٹی، ممتاز قانون دان راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، رہنما PPP اسلام آباد ملک عمر اعوان ایڈووکیٹ،لیگی راہنما عبدالقدوس عباسی، امیر جماعت اسلامی PP7 ابرار حسین عباسی،ایوان عدل راوالپنڈی و کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،سرپر ست اعلیٰ سعید چوہان،حاجی عبدالرشید،راجہ شاہد اجمل سمیت پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران ممبران، انچارج ٹریفک وارڈن خرم فیاض ستی، عاطف محمود ستی دیگر اہلکاران افسران، سپیشل برانچ کے افسران زاہدصدیقی، محمد طارق، چوہدری شاہد محمود، اونر اے کے مال چوہدری خضران لطیف، راجہ اذکار، ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، علامہ ہاشم ظہور نقیبی، شعرا کرام، کے آر ایل کالج، گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ کے پروفیسر صاحبان پروفیسر آصف کھٹڑ، سرپرست اخبار فروش یونین طاہر چوہان، سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ناظم قمر،ایم ایس کلر سیداں میڈم فرحت ابراہیم، سابق ایم ایس THQ کہوٹہ میڈم ثمینہ خان بھٹی، مسز آصف ربانی قریشی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، رہنماء پی پی پی سینئر ایڈوکیٹ راجہ عقیل اختر ستی معروف سیاسی سماجی شخصیت علی رضا، معروف قانون دان ممتاز لیگی رہنماء راجہ سخاوت ایڈووکیٹ،علامہ زکیر صابری،صحافی طاہر مغل آف دوبیرن کلاں، پوٹھوہار یونین آف جرنالسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد، چیئرمین تنظیم برائے انسانی حقوق خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ،صاحبزادہ محمد فرید،چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم اعوان، ملک حاجی ابرار حسین، ملک ارشد محمود و دیگر و عہدیداران ممبران، سید سعد حسین شاہ ایڈووکیٹ، اسفند عابد عباسی ایڈووکیٹ، حمزہ جٹ ایڈووکیٹ، راجہ مجیب اللہ ستی، چوہدری واحد محمودآف پیکاں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات تاجران برادری، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی اور انکے صاحبزادے دولہا اختشام اصغر کیانی کو مبارکباد دی انکے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی انکے صاحبزادان دلہا اختشام اصغر کیانی، سہیل اصغر کیانی، دانش اصغر کیانی اور نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے تمام مہمانان گرامی کا فردا فردا شکریہ ادا کی۔
پی ٹی آئی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کے دورہ،
Former MPA Col Muhammad Shabbir Awan, visits PP7 constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی2023)
پی ٹی آئی سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا حلقے کے دورہ، کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں اورمعززین علاقہ سے ملاقات، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے تحصیل کہوٹہ کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنے اس دورے موقع پر کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں گے بعض مقامات پر فوتگی والے گھروں میں حاضری دی لواحقین سے اظہار تعزیت کا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی، کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے درینہ ساتھی محترم جناب ماسٹر غضنفر ستی (مرحوم) آف ہنیسر کی نمازے جنازہ میں شرکت کی انہوں نے اپنے درینہ ساتھی محترم جناب ماسٹر غضنفر ستی (مرحوم) آف ہنیسر کی تدفین تک ان کی قبر پر کھڑے رہے اور وہاں کے امام صاحب کی درخواست پر اختتامی دعا بھی کرنل محمد شبیر اعوان صاحب نے کی انہوں نے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ جاوید اختر، راجہ محمد ریاض، پاپا محمودکے ہمراہ اوسل کے مقام پر اورنگزیب کے بیٹے، نثار ستی کے بھائی، حافظ ذوالقرنین اور حسنین ستی کے والد محترم اور طلحہ ستی کے چچا سرفراز احمد کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کھڈیوٹ کے مقام پر تنویر ستی کے والد محترم فتح خان کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،کھڈیوٹ کے مقام پر ظفر محمود کی والدہ ماجدہ اور محمد ظہیر کی ممانی جان کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے پنجاڑ کے مقام پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات راجہ جاوید اختر صاحب اور پاپا محمود صاحب سے ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا۔
جنرل(ر) فرخ بشیرکا غلام ربانی قریشی فری ڈیلائیسز سنٹر کہوٹہ کادورہ
General (Rtd) Farrukh Bashir visits Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Center
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی2023)
تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین جنرل(ر) فرخ بشیرکا غلام ربانی قریشی فری ڈیلائیسز سنٹر کہوٹہ کادورہ،مریضوں کی عیادت کی جبکہ جیوڑہ کے مقام پرمعززین علاقہ سے خطاب بھی کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین جنرل(ر) فرخ بشیرنے ہمراہ روزنامہ نوائے اسلام آبادکے سینئرصحافی صطفٰی کھٹڑکے کہوٹہ کا دورہ کیا اور کہوٹہ شہر میں قائم غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرکادورہ مریضوں کی عیادت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی،کڈنی سنٹر کے علاوہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر،وحید ربانی قریشی لیب،الفتح وومن وکیشنل سنٹر،ماسٹر بشیر قریشی کمپیورٹر سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کی کوششوں کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کی انہوں نے جیوڑہ کے مقام پر معروف تعلیم دوست شخصیت پرنسپل محمد فاروق قریشی کی رہائش گاہ پر بھی گے اور وہاں پر معززین علاقہ سے خطاب کیااس موقع پر کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے۔