DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Wanted criminal who extorted money from a citizen by creating a marriage drama was arrested

کلر سیداں پولیس کی کاروائی،شادی کا ڈرامہ رچا کرشہری سے رقم بٹورنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،شادی کا ڈرامہ رچا کرشہری سے رقم بٹورنے والا اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کا ڈرامہ رچا کر شہری سے رقم بٹورنے والے اشتہاری مجرم راشد کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری مجرم راشد نے ساتھیوں کے ہمراہ شادی کا ڈرامہ رچاکر رقم بٹورلی تھی،اشتہاری مجرم سال2022سے کلرسیداں پولیس کو مطلوب تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 08, May, 2023) – Kallar Syedan police action, Wanted criminal who extorted money from a citizen by creating a marriage drama was arrested. According to the details, the Kallar Syeddan police arrested Rashid, an ad criminal who extorted money from a citizen by pretending to be a marriage. The criminal Rashid had collected money by creating a marriage drama with his colleagues.

پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے ایک وفد نے بیرسٹر شاہ رخ پرویز سے ملاقات

A delegation from Punjab Teachers Union Center Choa Khalsa met Barrister Shahrukh Parvez

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چوآخالصہ کے صدر نمبردار عدنان عباس،راجہ عمیر طارق ایڈووکیٹ،ماسٹر ندیم آزاد اور راجہ کامران وینس پر مشتمل ایک وفد نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے فرزند بیرسٹر شاہ رخ پرویز سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔ بیرسٹر شاہ رخ پرویز کا کہنا تھا کہ عالجین نے مہینہ بھر آرام کا کہا ہے صحت یاب ہوتے ہی قانون گو حلقہ چوآخالصہ سمیت پورے حلقے کی عوام کے درمیان ہوں گا۔حلقہ کے لوگوں کے تعاون سے مسائل کو تیزی سے حل کریں گے۔

صداقت علی عباسی نے کارکن کی جانب سے مدد کی درخواست پر اس کی کھڑی گندم کی فصل کاٹنا شروع کردی

Sadaqat Ali Abbasi started harvesting standing wheat crop on the worker’s request for help

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کارکن کی جانب سے مدد کی درخواست پر اس کی کھڑی گندم کی فصل کاٹنا شروع کردی یہ اتوار کو کلرسیداں سے مٹور جا رہے تھے کہ راستے میں ان کا ایک کارکن اپنی گندم کی فصل کاٹنے میں مصروف تھا اس نے صداقت علی عباسی جو دیکھتے ہی ازراہ مذاق انہیں مدد کی درخواست کی تو صداقت عباسی فوری طور پر اپنی گاڑی سے نیچے اترے کارکن سے درانتی لے کر اس کی گندم کی فصل کاٹنا شروع کردی اور بظاھر ایسا محسوس نہیں ہو رھا تھا کہ یہ کوئی پہلی بار گندم کاٹ دیے ہیں ان کے اس عمل نے اپنے کارکن کا دل جیت لیا

کرنل وسیم احمد جنجوعہ کا کلرسیداں کی یوسی غزن آباد کے گاؤں چمبہ کرپال کا دورہ

Colonel Waseem Ahmed Janjua’s visit to village Chamba Karpal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—کلرسیداں /کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی 7 سے ٹی ایل پی کے امیدوار کرنل وسیم احمد جنجوعہ کا کلرسیداں کی یوسی غزن آباد کے گاؤں چمبہ کرپال کا دورہ۔پی پی سات کے امیدوار مفتی محمد ندیم رضوی اور لالا عامر بشیر جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے راجہ وحید اور راجہ منیرکے والد گرامی کے وصال پر دعائے مغفرت کے علاؤہ نمبردار زوالفقار سے بھی ملاقات کی۔

پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کو انتہائی کامیاب قرار

Azhar Mehmood Bhatti, Information Secretary of People’s Party, Tehsil Kallar Syedan, termed Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari’s visit to India as very successful

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ھوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی سرزمین پر بھارت کو آئینہ دکھایا اور واضع کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ کے بھارت میں سر کی قیمت کروڑوں کی لگی ہوئی تھی مگر انہوں نے عمران خان کی طرح سر پر بالٹی لگائے بغیر شنگھائی تعاون کانفرنس میں انڈیا کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر بھارت میں مخالفت سمجھ آتی ہے مگر پی ٹی آئی کو پاکستانی وزیرخارجہ وزیر کی کامیابی پر بلاوجہ مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں جس سے ان کے سیاسی شعور اور ملک سے محبت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انجینئر قمراسلام راجہ نے مسلم لیگ ن راس الخیمہ یو اے ای کے صدر راجہ ثاقب محمود سے یہاں موہڑہ مرید میں ملاقات

Engineer Qamar Islam Raja met the President of Muslim League-N Ras Al Khaimah UAE Raja Saqib Mehmood

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے مسلم لیگ ن راس الخیمہ یو اے ای کے صدر راجہ ثاقب محمود سے یہاں موہڑہ مرید میں ملاقات کی اور ان کے والد محترم شبیر حسین کی اچانک رحلت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر راجہ ظفر محمود،راجہ محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے۔علاؤہ ازیں جاسم کنول راہی،راجہ طلال خلیل نے بھی ثاقب محمود راجہ گھر جا کر ان سب دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

حارث بن خلیل کی شادی برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم حاجی منظور حسین کی دختر شمائلہ نسیم سے سرانجام پائی

Haris bin Khalil, of Mohalla Akbari Choa Khalsa, got married to Shamaila Naseem, daughter of Haji Manzoor Hussain, who lives in Walsall, UK

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس خلیل احمد کے فرزند حارث بن خلیل کی شادی برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم حاجی منظور حسین کی دختر شمائلہ نسیم سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں شعبان فرید،راجہ ندیم احمد،،شیخ حسن ریاض،سید سیماب حیدر شاہ،محمد یونس بھٹی،چوہدری محمد شفیق،قاضی سہیل افتخار،ماسٹر محمد رمضان، حاجی خورشید احمد،ملک محمد ندیم،نزیر احمد،زاہد پرویز،راجہ شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی

گلزار حسین 117 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Gulzar Hussain died at the age of 117 years

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر محمد سفیر کے والد محترم اور محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ کے تایا محترم گلزار حسین 117 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔انہیں مقامی معالج ڈاکٹر لاڈلے حسن کے پاس لے جایا گیا جنہوں نے ان کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ انہیں طویل العمری کے علاوہ کوئی دیگر بیماری نہیں ہے وہ بغیر عینک کے پڑتے تھے اور ان کی قوت سماعت بھی معمول کے مطابق تھی۔ وہ اتوار کی صبح اچانک انتقال کر گئے،نماز جنازہ گاؤں پنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،عاطف اعجاز بٹ،تنویر بھٹی،ملک محمد فیاض سندھو،چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،شیخ خورشید احمد،راجہ ظفر محمود،مسعور احمد بھٹی،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود،ماسٹر محمد ظہیر،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،رضا حسن شاہ،پیر سید حامد علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

کھناہدہ دوبیرن میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری

Heavy rain accompanied by heavy hailstorm in Khanadah Doberan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—ہفتہ کے روز نواحی گاؤں کھناہدہ دوبیرن میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی یہ تحصیل کلرسیداں میں امسال سب سے زیادہ ژالہ باری تھی

کلرسیداں میں گندم کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زیادہ پر گندم کی خریداری جاری

Purchase of wheat at more than the government fixed rates of wheat continues in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مئی,2023)—کلرسیداں میں گندم کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زیادہ پر گندم کی خریداری جاری،صورتحال بحران کی صورت بھی اختیار کر سکتی ہے پنجاب حکومت نے گندم کن سرکاری قیمت 3900 روپے فی چالیس کلو مقرر کر رکھی ہے مگر کلرسیداں میں آڑھتی 4900 اور پانچ روپے میں فی چالیس کلو کاشتکاروں سے خرید رہے ہیں جو مقررہ نرخوں سے ایک ہزار روپے زائد ہے جس سے مستقبل قریب میں آٹے کے بحران کے ساتھ ساتھ اس کے نرخوں میں بھی اضافے کا شدید خدشہ ہے لہذہ پنجاب حکومت اپنی مقررہ قیمتوں پر عملدرامد کو یقینی بنائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button