DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Gujar Khan police seize weapons and drugs, arrest five young men from Kallar Syedan”

کلر پولیس ستو پی کے سوئی رہی گوجرخان پولیسں نے کلر کے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اود چرس برآمد کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،مئی,2023)—کلر پولیس ستو پی کے سوئی رہی گوجرخان پولیسں نے کلر کے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اود چرس برآمد کر لی،گوجرخان پولیس نے چار نوجوانوں موسی ولی،محمد اسامہ، عبدالحکیم اور نور دین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار پستول تیس بور بمعہ زندہ روند جبکہ عدنان صفدر سے تین سو پچاس گرام چرس برآمد کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا جبکہ کلرسیداں پولیس اس طرح کی صلاحیتوں سے کیوں محروم ہے؟ضلعی پولیس حکام جواب دیں۔
کلرسیداں پولیس نے شریف شہری کو حوالات میں بند کردیا پھر فون کالز پر رھا بھی کردیا تفصیلات کے مطابق ایک معروف مسلم لیگی رہنما کو جو ایک کیس میں مدعی بتائے جاتے ہیں وہ تھانے مدد کے لیئے گئے تو کلرسیداں پولیس نے انہیں ہی پکڑ کو تھانے کی حوالات میں بند کردیا اور پھر کچھ ہی دیر بعد مختلف احباب کی فون کالز کے بعد انہیں حوالات سے نکال کر رھا کردیا گیا موصوف واقعہ پر دوستوں سے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔

Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, May, 2023) – Kallar Police are left sleeping and questions are asked as Gujar Khan police arrested five youths of Kallar and recovered weapons and hashish from their possession. Youths Musa Wali, Muhammad Osama, Abdul Hakeem and Noor Din were arrested and taken drugs from their possession, while four pistols, 30-bore ammunition,350 grams of hashish were recovered from Adnan Safdar and locked up in custody.
Also in another incident according to the details, a well-known Muslim League leader, who is said to be the plaintiff in a case, went to the police station for help, then the police arrested him and took him to the police station. He was locked up in hawalat and then after some time after phone calls from various friends, he was released from hawalat.

کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہفتہ کی شام کو ریلی نکالی

PTI workers took out a rally in Kallar Syedan on Saturday evening

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،مئی,2023)—عمران خان کی ہدایت پر کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہفتہ کی شام کو ریلی نکالی جو چوآروڈ میں پی ٹی آئی کے دفتر سے شروع ہوئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،آر ڈبلیو ایم سی کے سابق چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،یاسر منصور،راجہ امتیاز لنگڑیال،محسن نوید سیٹھی،سید سجاد حسین شاہ،میڈم نبیلہ انعام اور دیگر کارکنوں نے بھی شرکت کی شرکا ریلی چوآروڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچے جہاں مقررین نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت جان بوجھ کر سپریم کورٹ سے محاذ آرائی پر اتر آئی ہے یہ اگر عوام میں مقبول ہیں تو آئیں انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر حکومت کو انتخابات کروانا ہی پڑیں گے جس میں عوام پوری قوت سے اس حکومت کے اتحادی امیدواروں کو شکست فاش دیں گے

 

پنڈی روڈ مین چوک چوا روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی

Action against traffic violations at Pindi Road Main Chowk and Choa Road”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،مئی,2023)—چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن صائمہ تحریم کی زیر نگرانی پنڈی روڈ مین چوک چوا روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں متعدد دوکانداروں کو جرمانے بھی عائد کئے گئے اس دوران میونسپل آفیسر ریگولیشن نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان دوکان کے اندر رکھیں۔ آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کا سامان ریڑھی وغیرہ قبضے میں لے لئے گے. تجاوزات کے خلاف آپریشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلا تفریق جاری رکھیں گے۔اور کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

مسلم لیگ ن راس الخیمہ دبئی کے صدر راجہ ثاقب محمود سے ان کے والد محترم محمد شبیر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو

“Muslim League-N leaders , President of Ras Al Khaimah in Dubai,Raja Saqib Mahmood offer condolences to Raja Sohail Mahmood after the demise of his father Muhammad Shabbir, and hold media talk after Fateha Khawani”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کی سیلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کیا عام انتخابات میں بھی ووٹ کی قوت سے پی ٹی آئی کو شکست فاش دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں مسلم لیگ ن راس الخیمہ دبئی کے صدر راجہ ثاقب محمود سے ان کے والد محترم محمد شبیر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،راجہ محمد آصف،صوبیدار غلام ربانی،مسعود احمد بھٹی،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن حلقہ این اے 52 راجہ امجد حسین،راجہ نوید کیانی،راجہ مبین السلام،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن دبئی متحدہ عرب امارات عامر حسین بھٹی،ملک اصغر و دیگر بھی موجود تھے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد میں اقتدار سنبھالا،اگر عمران خان کو اقتدار سے رخصت نہ کرتے تو ملک کو سنگین خطرات لاحق ہو جاتے،آج قوم کو جس مہنگائی کا سامنا ہے اس کی ساری ذمہ داری عمران خان حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے کڑی شقوں پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر خود ہی اس کی خلاف ورزی کی،عمران خان پہلے جنرل باجوہ کو جمہوریت کا چمپیئن قرار دیتے تھے آج اپنی ہر ناکامی کی وجہ جنرل باجوہ کو کہتے ہیں یہ جو کچھ بھی کہتے ہیں کچھ دیر بعد اس سے مکر جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں نے سیاسی مفادات کو نظرانداز کرنے ملکی مفاد میں اقتدار قبول کیا ہم آج بھی دن رات حالات کو بہتر بنانے کے لیئے کوشاں ہیں،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اور ہمارے اتحادی الیکشن سے فرار نہیں چاہتے ہم سیاسی لوگ ہیں مقابلہ بھی سیاسی میدان میں کرتے ہیں مگر الیکشن کب ہوں اس کا فیصلہ عمران خان نہیں اتحادی حکومت کرے گی، عمران خان قوم کو جواب دیں کہ یہ اقتدار سے محرومی کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کی بجائے مستعفی کیوں ہوئے؟اج پھر قومی اسمبلی میں داخلے کے متمنی کیوں ہیں؟پنجاب اور کے پی کے کی منتخب اسمبلیاں قبل از وقت توڑ کر ملک میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کیوں کی؟انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت بیساکھیوں کے سہارے تھی اب انہیں یہ سہولت حاصل نہیں البتہ کئی اداروں میں ان کے کچھ سہولت کار موجود ہیں مگر مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادی آمدہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے قوم کے کو عمرانی فتنے سے مکمل نجات دلائیں گے۔

چوہدری محمد اکبر انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن ایک بجے نزد دفتر یوسی نلہ مسلماناں ادا کی جائے گی

Chaudhry Muhammad Akbar passed away, the funeral prayer will be offered on Sunday at 1 o’clock near the office of UC Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،مئی,2023)—ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین کے بھائی،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے تایا اور انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر کے والد محترم چوہدری محمد اکبر انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن ایک بجے نزد دفتر یوسی نلہ مسلماناں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button