گوجرخان (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,محمد نجیب جرال،5مئی2023)—انٹر سنٹر سویمنگ چیمپئین شپ تحصیل گوجرخان کے جوانوں نے نئے ریکارڈ قائم کردیے، تیراکی کے ہونے والے مقابلوں میں نئے ریکارڈ بھی قائم کردیے، کوچ صوبیدار میجر عزیز بہادر، ملک افضال اور ملک بلال کا کھلاڑیوں کو خراج تحسین، گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی آئندہ ہونے والی نیشنل گیمز کے لیے بھی براہ راست منتخب، سابق کونسلر ملک خالد محمود اعوان کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور اسے کوچ عزیز بہادر ملک افضال اور ملک بلال کی محنتوں کا نتیجہ قرار دیا،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ہونے والے انٹر سنٹر سویمنگ چیمپئین شپ میں حافظ عرفان ولدخادم حسین آف ڈہوک چیمیاں نے 50اور 100 میٹر بریسٹ سٹروک محمداسماعیل ولد صوبیدار محمد یونس نے 400میٹر فری سٹائل اور 100 میٹر بیک سٹروک، حماد علی ولد فقیر محمد عرف پھِیرو نے 100میٹر بٹر فلائی اور 200 میٹر انفرادی، محمد شاہزیب ولد ماسٹر امیر افضل عرف ماسٹر صوفی آف ڈہوک بدہال نے 50میٹر بٹر فلائی اور 50میٹر بیک سٹروک اور دانش علی ولد غلام حسن آف ڈہوک چیمیاں نے 100میٹر فری سٹائل میں سونے کے تمغے حاصل کیے،نڑالی کے جوانوں نے مجموعی طور پر 9سونے کے تمغے حاصل کرکے تہلکہ مچا دیا، حماد علی ولد فقیر محمد عرف پھِیرو، حافظ عرفان ولد خادم حسین اور محمد شاہزیب ولد امیر افضل نے ناصرف سونے کے تمغے حاصل کیے بلکہ نئے ریکارڈ بھی بنا ڈالے، واضح رہے کہ تمام کھلاڑیوں کا تعلق تحصیل گوجرخان کے قصبے موضع نڑالی سے ہے کوچ صوبیدار میجر عزیز بہادر، ملک افضال اور ملک بلال نے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور انہیں آئندہ ہونے والی نیشنل گیمز میں براہ راست منتخب ہونے کی خوشخبری بھی سُنائی، سابق کونسلر ملک خالد محمود اعوان نے اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کوخراج تحسین پیش کیا اور اسے کوچ ایس ایم عزیز بہادراور معاون کوچز ملک افضال اور ملک بلال کی محنتوں کا نتیجہ قرار دیا
Gujar Khan: (Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, 5 May 2023) Young swimmers from Gujar Khan have set new records in the inter-center swimming championship.
Coach Major Aziz Bahadur praised players Malik Afzal and Malik Bilal, and selected the gold medalists for the upcoming National Games.
Former Councilor Malik Khalid Mahmood Awan honored the players who obtained medals, In the championship held in Nowshehra, Hafiz Irfan, son of Khadim Hussain of Dhok Cheemian, set new records in the 50 and 100 meters breaststroke.
Similarly, Mohammad Ismail, son of Subedar Mohammad Younis, won gold medals in 400 meters freestyle and 100 meters backstroke.
Hamad Ali, son of Faqir Mohammad Arif Phero, won gold medals in 100 meters butterfly and 200 meters individual.
Mohammad Shahzaib, son of Master Amir Afzal alias Master Sufi of Dhok Badhal, won gold medals in 50 meters butterfly and 50 meters backstroke, and Danish Ali, son of Ghulam Hassan of Dhok Cheemian, won a gold medal in 100 meters freestyle.
In total, the young swimmers from Narali won a total of nine gold medals, creating a sensation. Hamad Ali, Hafiz Irfan, and Mohammad Shahzaib not only won gold medals but also set new records.
It is noteworthy that all the players are from the Narali area of Gujar Khan. Coach Major Aziz Bahadur, Malik Afzal, and Malik Bilal congratulated the players.