DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three persons involved in the theft of goats have been arrested by Kallar police

بکری چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروگرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)— کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سفیر نے بکری چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے کر تھانے بند کر دی۔ملزمان کا تعلق گلگت سے ہے اور روات کے علاقے میں رہائشی پذیر ہیں۔پولیس نے مطابق دوران گشت ملزمان انعام اللہ، عمران اور ذیشان کو مشکوک جان کر گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو چوری کی وارداتوں کااعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواحی علاقہ سے ایک عدد بکرا زور بکری چوری کی تھی جنہیں فروخت کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دس ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ادھر ملزمان کی والدہ اور ہمشیرہ نے تھانہ کلر سیداں میں روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بچے بے گناہ ہیں انہیں جان بوجھ کر چوری کے مقدمے میں ملوث کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ روات اور کلر سیداں کے درمیان سیل کا کاروبار کرتے ہیں جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر کے بکری چوری کی وارداتوں میں ملوث کر دیا اور تفتیشی آفیسر نے اپنی ذاتی رقم کو برآمدگی میں ڈال دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, May 2023)- Assistant Sub-Inspector Muhammad Safir of Kallar Syedan Police arrested a three-member gang involved in goat theft incidents and seized the vehicle used in the incidents. The accused belongs to Gilgit and is residing in the Rawat area. According to the police, during the patrol, the accused Inamullah, Imran, and Zeeshan were arrested as suspicious and they confessed to the theft. He said that a number of goats had been stolen from the nearby area, and had been sold. The police also recovered ten thousand rupees from the possession of the accused.  They said that they do cell business between Rawat and Kallar Syedan, on which the police arrested them.

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

On the occasion of World Press Freedom Day, a function was organized at Press Club Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)— آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پریس کلب اکرام الحق قریشی،جنرل سیکرٹری عتیق مرزا اور سرپرست اعلی راجہ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آمریت ہو یا جمہوریت، آزادی صحافت ہر دور میں نشانے پر ہی رہی ہے۔ملک بھر میں صحافت اور صحافی غیر محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دباؤ،دھونس اور دھمکیاں جھیلتے صحافی ہر لمحہ جان لیوا خطرات میں ہی گھرے نہیں رہتے بلکہ اکثر مار بھی دہئے جاتے ہیں۔انہیں وجوہات کی بنا پر پاکستان صحافت کیلئے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ دار ہوتا ہے جو موسم کی سختیوں اور اپنی سماجی زندگی کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہر مظلوم کی آواز بنتا ہے مگر ایسا کوئی نہیں جو صحافی کے حقوق کی بات کرے۔اس موقع پر صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔تقریب میں جاوید اقبال، پرویز وکی،دلنواز فیصل، چوہدری محمد اشفاق، حافظ کامرنان حشر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سیاسی انتشار سے ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے

The country’s economy is stumbling due to political unrest

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار سے ملکی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے۔حکمرانی اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 23 کروڑ عوام پر مسلط امپورٹڈ ٹولہ انتقامی کارروائیوں،جھوٹے مقدمات اور من گھڑت الزامات لگا کر پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکروں کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے جس کی پرزور الفاظ میں مزمت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور دیگر قیادت کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا پنجابیوں کا شیوہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ 13 رکنی اتحادی جماعتوں کا کرپٹ ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔لوگ غربت،بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب بھی الیکشن کروائے اسے اپنی مقبولیت کا پتہ لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم کے حقیقی خیر خواہ ہیں،کرپٹ حکمران سے نجات کی جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار کی سرکس کر رہا ہے اور اس کھیل میں نقصان ملک کا ہو رہا ہے،حکومت نے اقتدار کی خاطر اخلاقیات،اصول اور قواہد و ضوابط کو روندتے ہوئے ہر وہ گھٹیا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس سے ملک کو نقصان کا اندیشہ ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کو بچانے کیلئے فوری الیکشن کا اعلان کرے۔

دوبیرن کلاں میں حضرت سخی پیر مغاث معصوم بادشاہ کے سالانہ عرس

Annual urs mubarak held in Pir Maghas, Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)—امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد نے ہے کہا کہ ثقافتی پروگرام معاشرتی ترقی کے لیئے ضروری ہیں ہاکی کبڈی کرکٹ کے ساتھ ساتھ وزن اٹھانے کا مقابلہ بڑی اہمیت کا حامل ہیں چار من تک کا وزن ایک ہی جست میں اٹھانا بڑا معرکہ سر کرنے سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوبیرن کلاں میں حضرت سخی پیر مغاث معصوم بادشاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر وزن اٹھانے کے مقابلے کے بعد تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید عمیر حسین شاہ، ٹھیکدار محمد بشارت،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی بھی موجود تھے تقریب میں مختلف نوجوانوں نے بھاری پتھر اٹھا کر داد تحسین سمیٹی بعد ازاں کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے ساتھ ساتھ انہی ٹرافیاں بھی دی گئیں

ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز بند رہیں گے

All the feeders of Choa Khalsa sub-division will be closed on Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)—ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز بند رہیں گے جس سے منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال ،کنوہا ،سہوٹ،چوآخالصہ،پیر حالی،میرگالی خالصہ،انچھوہا،منیاندہ،شاہ خاکی، دھانگلی،الف چوک،سکرانہ،نلہ مسلماناں،کھڈ،بناہل اور ملحقہ علاقوں میں صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گی

 

 

شاداب حسین کی شادی زویا انعم سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب جبر کے قریب ڈھوک پیم میں منعقد ہوئی

Shadab Hussain’s marriage to Zoya Anam was held at Dhok Peem near Jabbar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)—برمنگھم برطانیہ میں مقیم نثار حسین کے فرزند اور قاضی ظہور حسین کے بھتیجے شاداب حسین کی شادی زویا انعم سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب جبر کے قریب ڈھوک پیم میں منعقد ہوئی جس میں سابق چیئرمین

یوسی اسلام پورہ جبر محمد جمشید کیانی،قاضی زاہد نعیم،سردار جواد،عثمان علی،مہربان حسین سہنسہ،الطاف حسین،قاضی افضال حیات,شوکت حیات،قاضی ارشد،قاضی شعیب،قاضی عدیل،قاضی محمد آصف،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی

شیر افگن قریشی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی روانہ ہو گئے

Sher Afghan Qureshi left for Turkey along with his wife

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مئی,2023)—پیپلز پارٹی کے رہنما بیگم نصرت بھٹو کے قریبی ساتھی شیر افگن قریشی ٹرکش ائرلائن سے ترکی،میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا کے پانچ ماہ کے مطالعاتی دورے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ترکی روانہ ہو گئے

Show More

Related Articles

Back to top button