DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Man shot dead in children’s fight in village Pind Arazi
کلر سیداں; گاؤں پنڈ آرازی میں بچوں کی لڑائی میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،مئی,2023)—بچوں کی لڑائی جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والا 17 سالہ متین غفار 22 ایام تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔لڑائی کے دوران مقتول کے والد سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔اسامہ حمید سکنہ پنڈ اراضی بشندوٹ نے 19 اپریل کو مقدمہ درج کروایا تھا کہ میرا تایا عبدالغفار جو کہ ایک ٹانگ سے معذور ہے اپنے گھر کے باہر دروازے کے سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران مسمی نفیس اورمحمد بلال باہم صلاح مشورہ ہو کر آئے اور نفیس نے اپنی ڈب سے پسٹل 30 بور نکال کر تایا ابو پر یکے بعد دیگرے دو فائر کئے اور اسی دوران گولیوں کی آوازیں سن کر ان کا بیٹا متین غفار(مقتول)جونہی گھر سے باہر آیا تو نفیس نے سیدھا فائر متین پر کیا جو اسے پیٹ پر بائیں جانب لگا اور آر پار ہو گیا۔اسی دوران نفیس کا ساتھی محمد بلال بھی نفیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔لڑائی سے چند یوم قبل بچوں کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 02, May 2023)—17-year-old Mateen Ghaffar, who was injured by a bullet during a fight among children, died after being in a life-and-death struggle for 22 days. During the fight, three people including the victim’s father were injured, on which police station Kallar Syedan registered a case of murder. Osama Hameed of Pind Azari Bishindot filed a case on April 19 that my uncle Abdul Ghaffar, who is disabled with one leg, was sitting on a chair outside his house in front of the door when Nafis and Muhammad Bilal consulted each other and Nafis took out a 30-bore pistol from his box and fired two shots at Taya Abu one after the other and at the same time hearing the sounds of bullets, as soon as his son Mateen Ghaffar came out of the house, Nafees fired directly at Mateen, which hit him on the left side of the stomach and crossed him. Bilal was also injured by the firing of Nafis. A few days before there was a bitter argument because of the children.
تحصیل کہوٹہ کی مزید کوئی بھی یوسیز یا ایریا اب تحصیل کوٹلی ستیاں اور ضلع مری میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا
Any further area of Tehsil Kahuta will not be allowed to be included in Tehsil Kotli Sattian and District Murree
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،مئی,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہوٹہ کے تمام لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے تحصیل کہوٹہ کی مزید کوئی بھی یوسیز یا ایریا اب تحصیل کوٹلی ستیاں اور ضلع مری میں شامل نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مری ضلع پارلیمنٹ کی منظوری سے بنا ہے اس میں کسی تحصیدار اور اے ڈی سی آر کی وجہ سے مزید اضافہ نہیں ہوسکتا اور اگر ایسا کیا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکتائیں گے،انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ ہمارے دو دوستوں کے باہمی اختلافات کا نتیجہ ہے مگر اس سے دونوں کو کچھ حاصل نہ ہو گا یہ اپنا سر دیگر کا وقت ضائع مت کریں عوام علاقہ بھی اس پر توجہ ہر گز نہ دیں
کلرسیداں کے دور دراز اور سب سے پسماندہ بستی ڈھوک کڑاتھہ میں پہلی بار ٹریکٹر اور تھریشر مشین کڑاتھہ پہنچ گئی
A tractor and thresher machine reached Karatha for the first time the remotest and most backward village of Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،مئی,2023)—کلرسیداں کے دور دراز اور سب سے پسماندہ بستی ڈھوک کڑاتھہ میں انسانی زندگی کی سب سے بڑی خوشی،پہلی بار ٹریکٹر اور تھریشر مشین کڑاتھہ پہنچ گئی جس پر گاؤں کے ہر پیروجواں کے لیئے یہ انتہائی مسرت کا دن تھا،اس سے قبل یہاں تک پہنچنا ممکن ہی نہیں تھا سکول جانے والے کمسن طلبہ طالبات بھی کشتی میں بیٹھ کر بنائل کے مدرسہ میں پہنچتے تھے گاؤں سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری عبد المجید نے بنائل سے ڈھوک کڑاتھہ تک دریائے جہلم کے کنارے پہاڑوں کا سینہ کاٹ کر اپنی مدد آپ کے تحت کچی سڑک تعمیر کر لی جس کے لیئے انہوں نے پندرہ لاکھ روپے مہیا کیئے سڑک کی تعمیر کے بعد بھی اسے تمام موسموں کے لیئے قابل استعمال رکھنے کا انہیں بڑا چیلنج درپیش ہے مگر اس کے باوجود انسانی تاریخ میں پہلی بار چوہدری واجد اور چوہدری محبوب داد کی کوششوں سے دو ٹریکٹر اور ایک تھریشر مشین کڑاتھہ پہنچ گئی جس کے لیئے کئی لوگ کدال اور بیلچے لے کر ٹریکٹروں کے آگے آگے چلتے اور ان کے لیئے راستہ ہموار کرتے جاتے اس طرح جب ٹریکٹر اور تھریشر مشین پہلی بار کڑاتھہ پہنچی تو ابادی کے تمام لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر ان کو خوش آمدید کہا یاد رہے کہ کچی سڑک کی تعمیر پر پندرہ لاکھ کی لاگت آئی ہے اور یہ ساری رقم چوہدری عبد المجید نے مہیا کی ہے اب اس سڑک کو سارا سال امدورفت کے قابل رکھنے کا اہل دیہہ کو بڑا چیلنج درپیش ہے پنجاب حکومت اس کو پختہ کرکے گاؤں میں انقلاب برپا کر سکتی ہے
سوئی گیس کے صارفین نے میٹر کا ماہانہ کرایہ چالیس روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت
The users of Sui Gas strongly condemned the decision to increase the monthly meter rent from Rs.400 to Rs.500
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،مئی,2023)—سوئی گیس کے صارفین نے میٹر کا ماہانہ کرایہ چالیس روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کروڑوں صارفین سوئی گیس ہیں جو پہلے ہی سلیں ب ریٹ کے دھوکے میں ماہانہ ہزاروں روپے زائد ادا کرتے ہیں اب سوئی ناردرن نے میٹر کے کرائے میں ریکارڈ اضافہ کرکے صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا ہے اگر میٹر کرایے میں اضافہ ہی مقصود تھا تو وہ چالیس سے پچاس روپے کیا جا سکتا تھا مگر چالیس سے یکمشت پانچ سو روپے کا اضافہ عالمی ریکارڈ تو ہو سکتا ہے عوامی مفاد میں نہیں،ہمارے بڑے ادارے اپنے فالتو اخراجات کم کرنے کی بجائے اپنی عیاشیوں کا بوجھ بھی عوام پر ڈالتے جا رہے ہیں جو انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہرگز نہیں ہے کہ ادارے عوام کو دباؤ میں لانے کی بجائے اپنی کارکردگی اور اصلاحات کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں۔
نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فون اور نقدی چھین لی
Unknown suspects stopped the motorcyclist at gunpoint and took away the mobile phone and cash
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،مئی,2023)—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل سوار کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر بٹ مار کر عاصم اشفاق کو زخمی کرنے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔