DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: Leader of Simo Gujjar gang involved in motorcycle theft arrested along with 02 accomplices
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سیمو گجر گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سیمو گجر گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار،چوری شدہ 08 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث سیمو گجر گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ وسیم اکرم گجر،کامران نور اور محمد سجاد شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی راول فیصل سلیم نے تھانہ سٹی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 29, April 2023)- In the main operation of Thana City Police, the leader of the Simo Gujjar gang involved in motorcycle theft incidents was arrested along with 02 accomplices, 08 stolen motorcycles were recovered. Details According to Thana City Police arrested the ringleader of the Simo Gujjar gang was involved in motorcycle theft along with 02 accomplices. Among the arrested suspects are the ringleaders of the gang, Wasim Akram Gujjar, Kamran Noor, and Muhammad Sajjad. 08 Motorcycles were recovered, SP Rawal Faisal Saleem congratulated the Thana City Police and said that the accused will be challaned with solid evidence and will be punished.
————————————————————————
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی،پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 03 ملزمان گرفتار، ملزمان بلیک میں لاکھوں کے ٹکٹ فروخت کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عاصم محمود، محمد عمر، محمد یوسف شامل ہیں، ملزمان بلیک میں لاکھوں کے ٹکٹ فروخت کرتے تھے،ملزمان بلیک ٹکٹوں وجعلی ٹکٹوں کے عوض شہریوں سے رقم بٹورنے میں مصروف تھے،ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے زریعے لوٹنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
————————————————————————
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)— ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں بیٹ افسران اورتھانوں کے محرران کی شرکت،ایس ایس پی آپریشنز نے کار کردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں بیٹ افسران،تھانوں کے محرران نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ تھانوں کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ اورپیٹرولنگ کو مزید موثر بنایا جائے،منظم اورمتحرک گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7مصروف عمل ہے،ایس ایس پی آپریشنز نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
—————————————————————
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 14ملزمان گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم اورنگزیب سے530گرام چرس، ملزم علی سے10لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم اسحاق سے01کلو800گرام چرس، ملزم سٹفن سے01کلو400گرام چرس، ملزم ریاض سے03کلو گرام،ملزم جاوید سے10لیٹر شراب، ویسٹریج پولیس نے ملزم عبدالحق سے 520گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم یوسف سے01کلو260گرام چرس، ملزم ابرار سے05لیٹر شراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم رحیم سے250گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم نعمان سے01کلو300گرام چرس، ملزم شہزاد سے01کلو360گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم عقیل سے670گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عبدالواحد سے07لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔
———————————————————-
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 10ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے ملزم حسیب الرحمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم شعیب سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن، ملزم ذیشان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم زعفران سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم یاسر سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن، ملزم کاشف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم اسحاق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم سہیل سے15روند پسٹل30بور،ملزم فیضان سے20روند پسٹل30بور برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
————————————————————
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،23بھکاری گرفتار،پیشہ وربھکاری نا صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے،23 بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔