DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; Man from Slough accused of murder given death sentence in Kallar Syedan
لندن؛کلرسیدں میں قتل کے مقدمے میں ملوث، سلاو سے منسلک شخص کو موت کی سزا سنائی گئی

لندن/کلر سیداں(پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، 29 اپریل 2023) – کلر سیداں کے گاؤں کھنادہ میں اپنے کزن کو قتل کرنے والے سلاو کے محمد نعیم کو سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نعیم کو سزائے موت اور 300,000 روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا۔
جج کے مطابق محمد نعیم نے وقار علی کو گھر خالی کرنے پر جھگڑے کے دوران گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کی مدعیت میں سال2021 کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ مجرم معروف پاکستانی راجہ محمد منیر کا بیٹااور مقتول معروف شخصیت راجہ عید محمد مرحوم کا بیٹا تھا۔
