کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے کام میں بھاری مداخلت،مبینہ کمیشن کے لیئے سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام ہائی وے سب ڈویژن راولپنڈی سے لے کر ہائی وے سب ڈویژن ٹیکسلا کے سپرد کرنے کا سرکاری لیٹر جاری،عوامی حلقوں کا نئے آرڈر پر شدید احتجاج سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف سے مداخلت کرکے سڑک کی تعمیر و توسیع کے کام کو ٹیکسلا سب ڈویژن منتقلی کو فوری منسوخ کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ہی ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت سے کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی ازسرنو تعمیر و توسیع و کارپٹ کا کام شروع ہوا تھا دونوں گروپ اپنا کام احسن طور پر کر رہے تھے مگر پنجاب ہائی وے پر اثرانداز ہونے والوں نے کمیشن کے چکر میں یہ کام پنجاب ہائی سب ڈویژن راولپنڈی سے واپس لے کر اپنے کسی عزیز کو نوازنے کے لیئے اسے ہائی وے سب ڈویژن ٹیکسلا کے سپرد کرنے کا آرڈر جاری کروایا ہے اب کلرسیداں سے دریائے جہلم آزادکشمیر تک تعمیر ہونے والی سڑک کلرسیداں دھانگلی روڈ کو ہائی وے سب ڈویژن راولپنڈی کی بجائے ٹیکسلا سب ڈویژن تعمیر کروائے گا جو بے اصولی کی انتہا ہے اور اس کے لیئے اہم کردار کرپشن اور کمیشن کا ہے کلرسیداں کے عوامی حلقوں نے شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے اسے ہائی وے سب ڈویژن ٹیکسلا سے فوری راولپنڈی منتقلی کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ رشوت اور بھاری کمیشن کا دروازہ بند کیا جا سکے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, April 2023)- Heavy interference in the construction and expansion of Kallar Syedan Dhuangali Road, the construction and expansion of the road for the alleged commission from Highway Sub-Division Rawalpindi. The official letter of handing over the highway sub-division to Taxila has been issued, public circles strongly protested against the new order by interfering with former prime ministers Shahid Khaqan Abbasi and Raja Pervez Ashraf to immediately cancel the transfer of the road construction and expansion to Taxila sub-division. According to the details, the reconstruction and expansion of the Dhuangali road from Kallar Syedan started last year at a cost of one billion and fifty-seven crores. In the cycle of the commission, he issued an order to withdraw this work from Punjab High Sub-Division Rawalpindi and hand it over to Highway Sub-Division Taxila to honor his loved one. The road will be constructed by Taxila Sub-Division instead of Rawalpindi by Highway Sub-Division, which is the height of corruption and the commission play an important role in this. It has strongly demanded immediate transfer of Highway Sub-Division Taxila to Rawalpindi to close the door of bribery and heavy commission.
کلرسیداں کے شہری پر لاہور میں نوجوان کو اغوا کرکے گردہ نکالنے کے الزام میں مقدمہ درج
A case has been registered against a citizen of Kallar Syedan on the charge of abducting a young man and extracting his kidney in Lahore
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—کلرسیداں کے شہری پر لاہور میں نوجوان کو اغوا کرکے گردہ نکالنے کے الزام میں مقدمہ درج،ملزم کے بیٹے نے ایف آئی آر کو سازش قرار دیا ہے،عمر فاروق سکنہ نیو مزنگ لاہور نے تھانہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرے انیس سالہ بھائی زمن فاروق کے عنصر محمود سے تعلقات تھے جس نے میرے بھائی سے کہا تھا کہ اس کے ایک دوست کو لندن میں گردہ چاہیئے تم اپنا گردہ دو اور پھر اس نے میرے بھائی کو ایڈوانس بیس ہزار روپے بھی دیئے تھے مگر میرے بھائی نے گردہ دینے سے انکار کردیا گزشتہ شب گیارہ بجے عنصر محمود کے بلانے پر میں اپنے بھائی زمن فاروق کے ساتھ گیا ہمیں پہلے ڈاکٹر ہسپتال پھر وٹو روڈ پر پہنچنے کو کہا گیا میں جب بائیک پر بھائی کے ہمراہ وہاں پہنچا تو عنصر محمود ہمراہ دو نامعلوم افراد موجود تھا اس نے پستول نکال کر میرے بھائی کو کہا کہ میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھو ورنہ گولی مار دوں گا پھر وہ میرے بھائی کو زبردستی کار میں ڈال کر ساتھ لے گیا مجھے ڈر ہے کہ وہ میرے بھائی کا گردہ نکال لے گا جس پر جوہر ٹاؤن پولیس نے زیردفعہ 365 ت پ مقدمہ درج کرلیا ادہر ملزم کے فرزند محمد منیم سکنہ سرصوبہ شاہ نے حلفا کہا ہے کہ اس کے والد کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر دی گئی ہے جس میں انسانی اعضا کے کاروبار کا ذکر ہے یہ سب جھوٹ پر مبنی الزام ہے۔
پولیس نے فوری کاروائی کرکے 07سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیئے
The police took immediate action and arrested 02 accused who raped a 7-year-old child
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—کلرسیداں پولیس نے فوری کاروائی کرکے 07سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزمان کامران اورشاہ زب نے اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان نے مختلف اوقات میں متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کی، کلرسیداں پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر 04 ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،بچوں سے زیادتی جیسے واقعات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
محمد رمضان قریشی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی
Muhammad Ramzan Qureshi passed away and the funeral prayer was offered at the Kallar Syedan Sports Stadium
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،اپریل,2023)—ڈاکٹر طاہر نصیر قریشی اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول عامر نصیر قریشی کے بہنوئی محمد رمضان قریشی انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں مولانا قاسم الحق،راجہ ازرم حمید سیالوی،جاوید اقبال،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،ٹھیکیداد لطیف بھٹی،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی، محسن نوید سیٹھی،احسان الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی کے علاوہ اساتذہ کرام کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔