DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The annual Urs Sakhi Sabzwari Darbar will start today, Saturday, April 29.

سالانہ عرس سخی سبزواری دربار عالیہ کہوٹہ آج 29اپریل بروز ہفتہ سے آغاز ہو گا۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,29،اپریل,2023)— سالانہ عرس سخی سبزواری دربار عالیہ کہوٹہ آج 29اپریل بروز ہفتہ سے آغاز ہو گا۔ تمام انتظامات اور پروگرام کو سرپرست اعلیٰ سابق ناظم کہوٹہ سٹی حاجی راجہ امن اللہ غازی،حاجی حافظ انتخاب عالم کدی نشین و متولی سخی سبزواری دربار عالیہ کہوٹہ، امان مسجد دربار عالیہ سخی سبزواری حافظ محمد یونس اور لنگر انچارج راجہ محمد سعید صدر ٹرانسپورٹ یونین تحصیل کہوٹہ، جنجوعہ برادری کہوٹہ کی جانب سے حتمی شکل دے دی گئی۔ 29 اپریل بروز ہفتہ رات بعد از نماز عشاء دربارعالیہ کو غسل دیا جائے گا جبکہ روزانہ تیس اپریل سے 7مئی تک دن ساڑھے گیارہ بجے اور بعد از مغرب الگ الگ دعا اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ ایک روزہ عرس کی تقریبات میں پانچ مئی کو والی با ل شو میچ، 6مئی کو رات ساڑھے آٹھ بجے درباری سخی سبزواری میں مفل سماع ہو گی جبکہ سات مئی بروز اتوار شام 6بجے چادر اور ڈالی کا اہتمام کیا جائے گا۔ خصوصی خطاب مولانا ادریس ہاشمی خطیب جامع مسجد کہوٹہ کا ہو گا۔ ماہ رمضان کی وجہ سے عرس تقریبا ایک ماہ تاخیر سے شروع کیا گیا۔ عرس کے موقع پر حسب روایت کبڈی کا عظیم الشان تاریخی میچ بھی انتظامیہ نے باہمی مشاور ت سے ترتیب دیا ہے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, April 29, 2023)- The annual Urs Sakhi Sabzwari Darbar Aliya Kahuta will begin today, Saturday, April 29. All the arrangements and programs are overseen by the Patron-in-Chief, former Nazim of Kahuta City, Haji Raja Amanullah Ghazi, Haji Hafiz, Intikhab Alam and Trustee Sakhi Sabzwari Darbar Aliya Kahuta, Aman Masjid Darbar Aliya Sakhi Sabzwari Hafiz Muhammad Yunus and Anchor Incharge Raja Muhammad Saeed, President of Transport Union Tehsil. Kahuta, Janjua community. On Saturday night, April 29, after the Isha prayer, Darbar Alia will be bathed, while daily from April 30 to May 7 at 11:30 and after Maghrib, separate prayers and langar will be distributed. In the one-day Urs celebrations, a volleyball show match will be held on May 5, prayer will be held at Darbari Sakhi Sabzwari on May 6 at 8:30 pm, while a chador and dali will be organized on Sunday, May 7 at 6 pm. Maulana Idris Hashmi Khatib Jama Masjid Kahota will deliver the special address. Due to the month of Ramadan, Urs was started almost a month late. On the occasion of Urs, the grand historic Kabaddi match has also been arranged by the administration with mutual consultation.

ٹکٹ اچانک تبدیل کرکے طارق مرتضیٰ کو دینے سے حلقہ کی سیاسی صورتحال بالکل تبدیل ہو کر رہ گئی

By suddenly changing the ticket and giving it to Tariq Murtaza, the political situation of the constituency changed completely

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,29،اپریل,2023)— صوبائی حلقہ پی پی سات میں تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر) شبیراعوان کا ٹکٹ اچانک تبدیل کرکے طارق مرتضیٰ کو دینے سے حلقہ کی سیاسی صورتحال بالکل تبدیل ہو کر رہ گئی۔تحریک انصاف دھڑے بندی اور تقسیم کا شکار ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) سے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ڈاکٹر عارف قریشی اور راجہ ندیم آف کلر سیداں۔تحریک لبیک سے امید وار صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، جماعت اسلامی کے راجہ تنویر، پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر مد مقابل ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔ البتہ راجہ صغیر احمد جوکہ تحریک انصاف میں شامل ہو نے کے بعد دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹ کی شرط پر شامل ہوئے تھے کہ بارے میں واضح ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ راجہ صغیر احمد کے پلڑے میں جائے گا۔ البتہ اس بارے کوئی بات کرنا قبل از وقت ہے۔ تحریک انصاف کی گرفت حلقہ پی پی سات پر مانند پڑنے لگی۔ رہنما تحریک انصاف سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، امیدوار قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم جنجوعہ، امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ عمران ستار جنجوعہ، چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، طاہر ارشاد ستی، ساجد ستی، منیر ریاض، عدیل اور دیگر رہنماؤں و مقامی عہدیداران کا سابق ناظم دکھالی راجہ صدیق کے ہمراہ چوہدری واحد رہنما تحریک انصاف کے آفس میں احتجاجی اجلاس میں درجنوں عہدیداران و کارکنان پھٹ پڑے اور سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ تبدیل کرکے نہ صرف کرنل (ر) شبیر اعوان بلکہ کارکنوں سے زیادتی کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کرنل (ر) شبیر اعوان نے مشکل وقت میں 70ہزار سے زائد ووٹ لیئے۔ اور صرف (39) ووٹ سے رزلٹ تبدیل کرکے راتوں رات کرنل (ر) شبیر اعوان کو سازش کرکے ہرایا گیا۔ لیٹ نائٹ رزلٹ بدلا گیا۔ 5%فیصد کم پر دوبارہ گنتی لازم ہے۔ مگر عملہ الیکشن کمیشن نے رات گیارہ بجے تحریری درخواست لی۔ 15منٹ کے اندر درخواست دی گئی۔ رات گیارہ بجے ریجیکشن کا فیصلہ دیا گیا۔ سازش کے تحت جیتا ہوا الیکشن رات کی تاریخی میں رزلٹ تبدیل کرکے راجہ صغیر کو عملہ کی ملی بھگت سے جتایا گیا۔ تحریک انصاف کے احتجاجی اجلاس میں جماعت واضح تور پر دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔ اور کارکنوں نے کرنل (ر) شبیر کے ٹکٹ کی اچانک تبدیلی کے فیصلہ کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا ک ٹکٹ تبدیلی پر رد عمل سخت ہے۔ مشاور ت کا عمل جاری ہے عمران خان کو درست صورتحال سے آگاہ کریں گے کہ دوبارہ سروے کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 17جولائی کے بعد 18جولائی کے شروع ہوتے ہی رات ایک بجے رزلٹ دیا گیا۔ اسی وقت ہاتھ سے لکھی دوباری گنتی کی درخواست دی جوکہ دوسرے دن 18جولائی کو رات 11بجے تاخیرسے جان بوجھ کر مسترد کی گئی۔ ہائیکورٹ جا کر سٹے لیا پھر الیکشن کمیشن میں اپلائے کیا اور ان کی سست روی پر پھر ہائیکورٹ سے ڈائریکشن لی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ دھاندلی کا ثبوت نہیں دیا۔ بات دھاندلی کی نہیں بلکہ الیکشن نتائج کا فرق پانچ فیصد سے کم ہونے کی وجہ سے الیکشن ٹریبوبل میں چلے گئے مگر اس دوران اسمبلی ٹوٹنے سے الیکشن ٹریبوبل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مد مقابل نے ضمنی الیکشن میں انتخابی قوانین کی پاسداری نہ کی۔ جرم ثابت ہونے پر راجہ صغیر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے 20ہزار جرمانہ کیا جبکہ اس جرم کی سزا نااہلی اور تین سال قید ہے۔ کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ 29اگست 2022کوفیصلہ محفوظ کیا گیا فیصلہ آج تک محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا میری آبائی یونین کونسل سموٹ سمیت تین یونین کونسلز حلقہ پی پی سیون سے نکالنے کے بعد تین نئی یونین کونسلز گف، بشندوٹ اور غزن آباد کو حلقہ پی پی سیون میں شامل کیا گیا۔اور میرے آبائی یونین کونسل کے نکلنے پر کچھ شکست خوردہ عناصر نے میرے مخالفین سے مل کر میرے خلا ف بلا جواز تنقید کی حالانکہ شاہد خاقان عباسی لاہور سے، واثیق قیوم عباسی نڑھ کی بجائے راولپنڈی سے عمر تنویر بٹ لالہ موسیٰ کی بجائے پنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس سے فرق نہیں پڑتا۔97فیصد حلقہ میں پہلا نہیں چوتھا الیکشن ہے۔ سیاسی حلقو ں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث طنز جاری ہے۔ حلقہ پی پی سات میں آزاد امیدوار راجہ صغیر احمد کا پلڑا اس وقت دیگر امیدواروں کی نسبت قدر بھاری نظر آرہا ہے۔ مگر حلقہ پی پی سات میں مختلف برادریوں، گروپوں اور سر کردہ سیاسی شخصیات کے آپس میں مل بیٹھنے اور جوڑ توڑ سے صوبائی حلقہ پی پی سیون کی سیاسی پوزیشن بارے کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ تحریک لبیک کے رہنما کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی حلقہ میں دبنگ انٹری سے حلقہ میں سیاست کے ایوانوں میں نا صرف ہل چل پیدا ہو چکی ہے بلکہ ان کی سیاست موضوع بحث بن چکی ہے۔ حلقہ پی پی سات کی سیاست کا اونٹ کس کڑوٹ بیٹھے گا یہ آنے والا وقت ہی بتا ئے گا۔ البتہ تحریک انصاف کے موجودہ امیدوار صوبائی اسمبلی طارق مرتضیٰ کو حلقہ پی پی سات کے سیاسی حلقوں میں کرنل (ر) شبیر اعوان کی نسبت ایک انتہائی کمزور امیدوار کے طور پر جانا جا رہا ہے۔ اصل صورت حال الیکشن قریب آنے پر واضح ہو گی۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی سیون یاسررضوان اور اے آر او کامران خان کے پاس گزشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوارصوبائی اسمبلی طارق مرتضیٰ نے اپنا پارٹی ٹکٹ پی ٹی آئی کا جمع کرا دیا,اور کہا کہ تحریک انصاف کی سیٹ حلقہ پی پی سات سے کنفرم ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button