DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police case dropped against Punjab Cash and Carry owner Tauqir and manager Mohsin

پنجاب کیش اینڈ کیری کے مالک توقیر اور منیجر محسن کو باعزت بری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—پنجاب کیش اینڈ کیری کے مالک توقیر اور منیجر محسن کے خلاف ذیادتی کا مقدمہ درج کرنے والی 21 سالہ کیشیئر خاتون نے علاقہ مجسٹریٹ کو اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی، غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا، یہ میرے ملزمان نہیں،اس طرح مقدمہ کی مدعیہ نے چند گھنٹوں میں اپنا بیان بدل کر کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا علاقہ مجسٹریٹ نے راجہ عابد ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے نامزد ملزمان توقیر اور محسن کو باعزت بری کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچار ج کر دیا۔اور یہ سب مدعیہ کے بیان کی روشنی میں کیا گیا جس نے ذیادتی کا الزام لگانے کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنا موقف بدل ڈالا اور کہا کہ یہ میرے ملزمان نہیں ہیں میں مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتی!

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 27, 2023) – A 21-year-old cashier, who had filed a case of harassment against the owner and manager of Punjab Cash and Carry, withdrew her statement today. She stated to the local magistrate that nobody had harassed her and the case was filed based on a misunderstanding. The claimant changed her statement after a few hours, raising doubts and suspicions. However, the magistrate, after reviewing the evidence presented by Raja Abid Advocate, dismissed the charges against the accused, Tauqir and Mohsin, with honor and discharged them from the case. This decision was made in light of the claimant’s statement who had retracted her initial allegations.

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی سات کے ٹکٹ پر یوٹرن لے لیا کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان سے ٹکٹ لے کر سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضی کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کردیا

PTI Make uturn and take PP& ticket from Col Shabbir Awan and hand it to Raja Tariq Mahmood Murtaza

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—پی ٹی آئی کے سربراہ کا کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی سات کے ٹکٹ پر یوٹرن لے لیا کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان سے ٹکٹ لے کر سابق ٹاؤن ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضی کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کردیا یاد رہے کہ کرنل شبیر اعوان کو گزشتہ برس حلقہ پی پی سات میں پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا تھا کرنل شبیر اعوان نے ریکارڈ ستر ہزار ووٹ حاصل کیئے اس کے باوجود یہ 49 ووٹوں سے ناکام قرار پائے تھے اور پی ٹی آئی کے منحرف راجہ صغیر احمد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے اس بار پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ پر مختلف دھڑوں میں رشہ کشی جاری تھی صداقت عباسی،شاہ محمود قریشی،غلام سرور خان،غلام مرتضی ستی اپنے اپنے مورچوں پر چاق و چوبند رہے اور ٹکٹ کرنل شبیر اعوان لے اڑے مگر محض چند ایام بعد ہی عمران خاں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کرنل شبیر اعوان سے ٹکٹ واپس لے کر صداقت علی عباسی کے فیورٹ امیدوار طارق محمود مرتضی کو دے دیا۔راجہ طارق محمود مرتضی نے رابطہ کرنے پر ٹکٹ ملنے کی تصدیق کی تو کرنل شبیر اعوان نے بھی ٹکٹ کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی ووٹوں کی ریکارڈ ستر ہزار کا اضافہ کیا تھا اب ٹکٹ واپس لیتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کی تین یوسیز گوجرخاں کے حلقے میں شامل کردی گئی ہیں مگر یہ بات سبھی بھول گئے کہ کلر کی چار یوسیز بھلاکھر،گف، غزن آباد اور بشندوٹ بھی واپس کلرسیداں کے حلقے میں شامل ہو چکی ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں نے ریویو میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ کرنل شبیر اعوان کو ٹکٹ جاری کرکے زیادتی کی گئی کیونکہ ان کا تعلق پی پی سات سے نہیں پی پی آٹھ سے ہے۔

قتل کے مقدمے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت معہ03لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی

In the case of murder, the court sentenced the accused to death and fined Rs.3 Lakh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—کلرسیداں کے قتل کے مقدمے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت معہ03لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم محمد نعیم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 03 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے، مجرم محمد نعیم نے مکان خالی کرانے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے وقار علی کوزخمی کر دیا تھا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی مدعیت میں سال2021 کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔

عمران خان نے چوہدری نثار علی خان سے دوستی نبھاتے ہوئے ایک کمزور اور غیر معروف خاتون کو اپنا امیدوار نامزد کیا

Imran Khan, being friendly with Chaudhry Nisar Ali Khan, nominated a weak and unknown woman as his candidate

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—پی ٹی آئی کے قائد عمران خاں نے روات چونترہ اور ملحقہ یوسیز پر مشتمل حلقہ پی پی دس میں بھی پارٹی امیدوار بدل ڈالا پہلے ایک غیر معروف خاتون طیبہ ابراہیم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے سابقہ ٹکٹ ہولڈر محترمہ نوید سلطانہ سمیت نصف درجن کے قریب امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا تھا اب ریویو میں عمران خان نے طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ واپس لے کر کرنل محمد اجمل صابر کو پارٹی امیدوار نامزد کرکے ان افواہوں کو غلط ثابت کردیا کہ عمران خان نے چوہدری نثار علی خان سے دوستی نبھاتے ہوئے ایک کمزور اور غیر معروف خاتون کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے مگر اب بھی پی ٹی آئی سے اب راجہ وحید قاسم،نوید سلطانہ راجہ،چوہدری امیر افضل،چوہدری افضل پڑیال،عمر سلطان راجہ نے کاغزات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخاں کے 21 امیدواروں کو کلرسیداں میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے

Election symbols were allotted to 21 candidates of Punjab Assembly Constituency PP-8

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخاں کے 21 امیدواروں کو کلرسیداں میں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے،مسلم لیگ ن نے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کو بھی بطور آزاد امیدوار انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے،پی ٹی آئی کے چوہدری جاوید کوثر کو بلا،پیپلز پارٹی کے چوہدری اعظم پرویز کو تیر،جے یو آئی کے خالد مبین کو کتاب،جماعت اسلامی کی آنسہ اشفاق کو ترازو،پاکستان نظریاتی پارٹی کے چوہدری کاشف مشتاق کو ریلوے انجن،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان کو استری کا نشان الاٹ کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے ہی دیگر امیدواروں کو بطور آزاد امیدوار قرار دیتے ہوئے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کو گائے،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی کو چھتری،راجہ پرویز اشرف کے دونوں بیٹوں راجہ خرم پرویز کو ٹیلی فون اور شاہ رخ پرویز کو پریشر ککر،چوہدری خرم زماں کو حقہ،راجہ محسن علی صغیر بھٹی کو حروف تہجی A،راجہ طلال خلیل کو ہوائی جہاز,اسماعیل طارق کیانی کو مکان،چوہدری جمیل احمد کو تاج،خرم سعید کو عقاب،فرخ محمود سیال کو مائیک،محمد اجمل قریشی کو پیراشوٹ،ثاقب علی کو مور،راجہ عثمان علی کو جیپ اور سہیل عباس راجہ کو پر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے

 

شبیر حسین انتقال کرگئے نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب موہڑہ مرید میں ادا کی گئی

Shabbir Hussain passed away in Morra Mureed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن راس الخیمہ یو اے ای کے صدر راجہ ثاقب محمود کے والد محترم شبیر حسین انتقال کرگئے نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب موہڑہ مرید میں ادا کی گئی جس میں چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر، مولانا احسان اللہ چکیالوی،مولانا غلام مصطفے سیالوی،چوہدری صداقت حسین،محمد ظریف راجا،شاہد گجر،شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی، زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،سردار محمد آصف،تنویر ناز بھٹی،شیخ ندیم احمد،مسعود احمد بھٹی،شیخ ڈاکٹر عدیل احمد،راجہ عمران ضمیر،راجہ ابرار چشتی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،خان امجد،شیخ خورشید احمد،احسان الحق قریشی،بابو محمد حنیف،راجہ افتخار پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

مظہر الاسلام قریشی کی والدہ محترمہ کی دعائے چہلم کی تقریب چوآخالصہ میں منعقد ہوئی

Dua e Chelum observed for the late mother of  Mazhar Ul Islam Qureshi in Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا کے سینئر مدرس مظہر الاسلام قریشی کی والدہ محترمہ کی دعائے چہلم کی تقریب چوآخالصہ میں منعقد ہوئی۔نقابت کے فرائض حافظ عبدالرؤف چشتی نے سرانجام دی تقریب سے علامہ غلام مصطفی سیالوی،قاری عبدالحمید نقشبندی،ماسٹر نعیم نقشبندی،سید امبر علی شاہ،حافظ ضیافت علی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے (ر) اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،سابق چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ہارون کمال ہاشمی،بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کے پروٹوکول آفیسر عابد ہاشمی،حق شناش ہاشمی،پی پی کے سینئر رہنما راجہ قمر مسعود،خداداد ہاشمی، احسان الحق قریشی،نصیر ہاشمی،قدیر ہاشمی،اللہ دتہ ملک،ارشد محمود بھٹی،زاہد ہاشمی،طاہر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،عبدالرؤف وینس،اسحاق حیدری، راجہ منظور کیانی،بابو محمد عجائب،ثاقب ہاشمی،قاضی حماد یاسر،قاضی زاہد نعیم،قاضی افضال حیات،عبدالماجد قریشی کے علاوہ اہل علاقہ نے شرکت کی۔

حاجی محمود حسین کی اہلیہ اور راجہ فیصل کی تائی صاحبہ کی رسم چہلم دوبیرن کے قریب کھناہدہ میں منعقد ہوئی

Dua e Chelum observed for the late Wife of  Raja Faisal in Khanadah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—لندن کے نواحی قصبہ میں مقیم حاجی محمود حسین کی اہلیہ اور راجہ فیصل کی تائی صاحبہ کی رسم چہلم دوبیرن کے قریب کھناہدہ میں منعقد ہوئی جس میں معروف عالم دین مولانا مقصود اختر نقشبندی سلطانی نے خصوصی دعا کی تقریب میں مسعود احمد بھٹی، سعید بھٹی،راجہ محمد احسان،دانش مسعود بھٹی،عارف قریشی،جاوید اقبال کلیامی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اپریل,2023)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 7 چوہدری ظہیر سلطان محمود نے ہمراہ جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں چوہدری دانش غفور کلرسیداں میں تحصیل صدر پی پی پی کلرسیداں اعجاز بٹ اور راؤف بٹ کے بھتیجے اور ممبر بلدیہ عاطف بٹ کے کزن ولید زاہد بٹ کی برطانیہ میں حادثاتی موت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button