مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 27اپریل2023) حلقہ پی پی سیون ٹکٹ ریویو،پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کا ٹکٹ راجہ طارق محمود مرتضیٰ کومل گیا،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹکٹ ریٹرینگ آفیسر یاسر رضوا ن کے پاس جمع کرا دیا،ووٹروں، سپورٹروں کی طر ف سے مبارکباد، تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے گذشتہ دنوں ٹکٹ کے لیے انٹرویو لیے تھے مختلف حلقوں کی طرع حلقہ پی پی سیون کا ٹکٹ سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کو دے دیا تھا اور انہوں نے ٹکٹ آر او آفس میں جمع بھی کرا دیا تھا پی ٹی آئی کے دوسرے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ دوبارہ اپنی قیادت کے پاس اپیل میں گے جس پر گذشتہ روز ان کو ٹکٹ مل گیا اور انہوں نے اپنے ساتھیوں راجہ وحید احمدخان، کرنل سعید جنجوعہ،حافظ سہیل اشرف،ناصر نذیر ستی، میڈم نعیم گل اور دیگر بڑھی تعداد میں افراد کے ریٹرینگ آفیسر یاسر رضوا ن کے پاس جمع کرا دیاٹکٹ ملنے پر راجہ طارق محمود مرتضٰی کو ان کے ووٹروں، سپورٹروں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, April 27, 2023) – The review of the PPP ticket for the PP-57 constituency has been completed and the PTI candidate for the Punjab Provincial Assembly is Raja Tariq Mahmood Murtaza. According to details, Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan had taken interviews for tickets in various constituencies in the past few days. The ticket for the PP-7 constituency was already given to former MPA Colonel Muhammad Shabir Awan, who had also gathered the ticket at the RO office. PTI’s second candidate, Raja Tariq Mahmood Murtaza, appealed to his leadership once again, on which he was granted the ticket yesterday. He gathered at the office of ticket re-rating officer Yasser Rizwan along with his colleagues, Raja Wahid Ahmed Khan, Colonel Saeed Janjua, Hafiz Sohail Ashraf, Naser Nazir Sethi, Madam Naim Gul, and many others. On receiving the ticket, Raja Tariq Mahmood Murtaza presented his heartfelt congratulations to his voters and supporters.
راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا کہوٹہ و کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
Raja Nadeem Ahmed, candidate for the PP7 Constituency visited various union councils
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 27اپریل2023) معروف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا کہوٹہ و کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ور کروں سے ملاقات، فوتگی والے گھروں میں حاضری،مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی،راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے دورے کے موقع پر لونی والے راجہ محمد ربنواز (سکوٹ بڑالہ لس) کی بیٹی اور محمد شفاعت بیگ کی اہلی محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور دعا کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرماے،مرحوم شیخ محمود حسین کی وفات پرانہوں نے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے آمین،راجہ ندیم احمد نے ہمراہ چوہدری نصرت کے کہوٹہ یوسی نڑھ سابق ایم این اے غلام مرتضے ستی کی والدہ مرحومہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور دعا کی اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمایا آمین انہوں نے گاؤں ادوالہ چوہدری عاصم کی پھوپھی مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی راجہ ندیم احمد نے ممیام کے مقام پر مرحوم راجہ یاسر کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمایا انہوں نے یو سی مٹور بگلہ راجگان مرحوم راجہ ذولفقار کے چہلم میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ راجہ ندیم احمد نے اس موقع پر حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ور کروں سے ملاقاتیں بھی کیں
حلقہ پی پی سیون کے ٹکٹ کا اصل حقدار کرنل شبیر اعوان تھے
“PP-7 ticket’s rightful owner was Colonel Shabbir Awan”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 27اپریل2023) حلقہ پی پی سیون کے ٹکٹ کا اصل حقدار کرنل شبیر اعوان تھے،قیادت نے ٹکٹ طارق مر تضیٰ کو دے کر راجہ صغیر احمد کی کامیابی کی راہ ہموار کر دی ہے ایسا لگتا ہے کہ قسمت کی دیوی راجہ صغیر احمد پر ایک بار پھر مہربان ہو گئی ہے موجودہ مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں جبکہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے پنجاب میں الیکشن سے پہلے ہی ن لیگ کا صفایا ہوگیا ہے اسی لیے الیکشن سے جان چھڑا رہی ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بناکر عوام کی خدمت کے ایک اور نئے دور کا آغاز کرے گی۔آنے والا دور تحریک انصاف عوام کا ہوگا ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی نے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی زریورخ سٹی سویزئر لینڈ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا تحریک انصاف کی سیاست کا محور و مرکز ہے عوام تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے پی ڈی ایم کے نام نہاد ٹولے کا مکمل صفایا کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم کا حکمران ٹولہ بھی خوفزدہ ہے اسی لئے الیکشن کروانے سے ڈر رہا ہ تحریک انصاف انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور انشائاللہ عوام کی طاقت سے دوبارہ ملک میں حکومت بنائے گی اور ملک و عوام کی خدمت کر یں گے۔
گکھڑ قوم کی ایک تاریخ ہے جس سے دنیا آشنا ہے
The Gakhar tribe has a history that the world is familiar with
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 27اپریل2023) چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن (ر) فائز اختر کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو اقوام اپنے اسلاف کو بھول جاتی ہیں وہ تباہ ہو جاتی ہیں گکھڑ قوم کی ایک تاریخ ہے جس سے دنیا آشنا ہے۔ ہمارے بزرگوں اسلاف نے نہ صرف اس قوم بلکہ پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی جو تاریخ میں سنہری حروف میں نہ صرف رقم پیں بلکہ دنیا انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ راجہ حسن اختر مرحوم، کرنل سلطان ظہور اختر کیانی مرحوم، میجر مسعود اختر کیانی شہید ستارہ جرات، راجہ محمود اختر کیانی مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہیں۔ سیاسی،سماجی، ادبی، عسکری لحاظ اور کسی بھی دیگر شعبہ زندگی میں ان شخصیات کی خدمات نمایاں اور سر فہرست ھیں باوقار گکھڑ قبیلے کی یادگار یہ عظیم شخصیات ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی نسل نو کو چاہیے کہ ان کے مشن کو آگے لیکر جائیں اور اپنی قوم کو متحد مظبوط بنائیں تاریخ کا مطالعہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن (ر) فائز اختر کیانی نے فیملی کے ہمراہ سلطان مقرب خان کی پانچویں پشت کے وارث بیٹے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے قریبی ساتھی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حسن اختر مرحوم انکے صاحبزادگان چیف آف گکھڑ، ADC ٹو قائد اعظم محمد علی جناح، سیاسی سماجی ادبی علمی شخصیت کرنل سلطان ظہور اختر مرحوم، ادبی شخصیت راجہ محمود اختر کیانی مرحوم، میجر مسعود اختر کیانی شہید و دیگر فیملی ممبران کی قبور واقعہ دربار سخی سبزواری بادشاہ کہوٹہ پہ حاضری کے موقع پر فاتح خوانی کے بعد کی۔ اس موقع پر نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، راجہ اخلاق، کبیر احمد جنجوعہ، ساجد کیانی ایڈووکیٹ، بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر مرحومین کی قبور پر فاتح خوانی انکی مغفرت و بخش اور درجات بلندی کے لیے دعا بھی کہ گئی۔
“ابجد ویلفیئر سوسائٹی “کے ماہانہ اجلاس
Monthly meetings of “Abjad Welfare Society”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 27اپریل2023) “ابجد ویلفیئر سوسائٹی “کے ماہانہ اجلاس راجہ محمد بشیر جنجوعہ، راجہ قدیر احمد جنجوعہ،راجہ ادریس جنجوعہ،ملک خان اکبر،سیکرٹری امجد جنجوعہ،راجہ عمر جنجوعہ سمیت دیگر نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سیکرٹری راجہ امجد جنجوعہ کی رہائش گاہ پر “ابجد ویلفیئر سوسائٹی “کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں راجہ محمد بشیر جنجوعہ، راجہ قدیر احمد جنجوعہ،راجہ عمر فاروق جنجوعہ،حنظلہ بشیر جنجوعہ،ملک کلیم حسین اعوان،راجہ عبدا لغنی،عبد الرزاق جنجوعہ،محمد کبیر، محمد قدیر جنجوعہ،راجہ ادریس، ملک خان اکبر خان،عاصم جمیل،حمزہ بشیر جنجوعہ،اسامہ بشیر جنجوعہ،محمد مستنصر جنجوعہ،راجہ ناصر علی جنجوعہ، حافظ راجہ ممتاز جنجوعہ،حاجی راجہ حفیظ جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر راجہ محمد بشیر جنجوعہ انشاء اللہ “ابجد ویلفیئر سوسائٹی “کا اجلاس باقاعددگی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا اور برادری کے تمام افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹا کر کے ان کے ویلفیئر کا کام کیا جائے گا۔
تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سنگ میں فائرنگ سے شادی شدہ خاتون جان بحق
A married woman was killed in firing in Sang area of Kahuta police station
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،عمران ضمیر ،27اپریل2023) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سنگ میں فائرنگ سے شادی شدہ خاتون جان بحق۔واقعہ خودکشی ہے یا قتل۔ حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی تحقیقا ت کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ڈھوک سنگ لہتراڑ کی رہائشی 22سالہ خاتون وقار احمد کی زوجہ فائرنگ سے زخمی ہوئی جس کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ قتل یا خود کشی پولیس مصروف تفتیش۔ جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون نے 30بور پسٹل سے خود اپنے پیٹ پر فائر کیا۔ جبکہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی اور مصروف تفتیش ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔