DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Jatli, Gujar Khan: Two Killed and One Injured in Firing Incident in Jatli Police Station Area
تھانہ جاتلی کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی

جاتلی,گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،26,اپریل،2023) —تھانہ جاتلی کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، ایس ڈی پی او گوجرخان کو موقع پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا، مقتولین کے بھتیجوں نے ان پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے محمد اشرف اور ارشد محمود قتل جبکہ محسن نامی شخص زخمی ہوا، واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی گوجرخان موقع پر موجود ہے، نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
