کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اپریل,2023)—چاند رات کو کلرسیداں میں تیس سالہ نوجوان کی ہلاکت کے موقع پر ریسکیو 1122 کلرسیداں کی بے حسی بھی کھل کر سامنے آ گئی جب نوجواں وسیم بھٹی کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا اس وقت سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض جائے وقوعہ کے بالکل سامنے نیاز بیکرز بھی موجود تھے اسی اثنا میں ریسکیو 1123 کے دو اہلکار ادہر سے گزرے انہیں بتایا گیا کہ سامنے نوجواں زخمی حالت میں پڑا ہے مگر وہ محلہ غوثیہ میں کھجور کے ایک درخت میں پھنسی بلی کو بچانے نکل گئے جس کے بعد شدید زخمی نوجوان کو رکشے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, April 2023) – On the death of a thirty-year-old youth in Kallar Syedan, the indifference of Rescue 1122 Kallar Syedan was also exposed when the teenager Waseem Bhatti was stabbed with a dagger. At that time, former city nazim Sheikh Hasan Riaz was present right in front of the crime scene. Meanwhile, two rescues 1123 officials passed through but did not stop to help instead, they went out to rescue a cat stuck in a palm tree in Ghousia, after which the seriously injured young man was taken to THQ Hospital on a rickshaw, where he succumbed to his injuries.
نماز عیدالفطر پورے ملک کی طرح کلرسیداں و گردونواح میں بھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
Eid-ul-Fitr prayers were celebrated with religious fervor
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اپریل,2023)—نماز عیدالفطر پورے ملک کی طرح کلرسیداں و گردونواح میں بھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی عید کا چاند نظر آنے کے اعلان کے ساتھ ہی سینکٹروں مساجد میں اعتکاف بیٹھے ہزاروں لوگ دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے سینکڑوں مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے کلرسیداں میں سب سے بڑے اجتماعات جامعہ مسجد شیخاں مولانا سلیم محمود ربانی،مسجد غوثیہ معصومیہ کلرسیداں مفتی عبدالغفور چشتی،جامعہ مسجد سنہری مفتی محمد آکاش عباسی،جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں،جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی،جامعہ مسجد نوشاہی کلرسیداں مفتی محمد زاھد یوسف،جامعہ مسجد فیضان مدینہ مرید چوک مفتی اکبر اویسی کے امامت میں بڑے بڑے اجتماعات ہوئے اس کے علاؤہ جامعہ مسجد اہلسنت چوآ خالصہ،جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآ خالصہ،جامعہ مسجد انوار القرآن چوآ خالصہ میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جبکہ جامعہ مسجد علی امام بارگاہ کلرسیداں،جامعہ مسجد فاطمہ چواخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،تریل،سکوٹ سمیت متعدد مقامات پر اہل تشیع کے بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے
عید کی تعطیلات کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے لوگوں کا سکون غارت کیئے رکھا
During the Eid holidays, motorcyclists disturbed people’s peace
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اپریل,2023)—عید کی تعطیلات کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے لوگوں کا سکون غارت کیئے رکھا یہ موٹرسائیکلوں کی بانسریاں نکال کر سڑکوں محلوں اور گلیوں میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بناتے رہے تمام اطراف موٹرسائیکلوں کی گھن گرج سے لوگوں کا سکون غارت ہوتا تھا اور قانون مکمل طور پر محو تماشہ رھا
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,25،اپریل,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا ہجوم،پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیر بخاری،سابق ارکان اسمبلی زمرد خان، راجہ صغیر احمد،چوہدری جاوید کوثر،صداقت علی عباسی،میجر لطافت ستی،کرنل شبیر اعوان کے علاؤہ ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف،راجہ ساجد جاوید،سید سیماب حیدر شاہ،راجہ ندیم احمد،چوہدری نصرت اقبال،مسعود احمد،بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،اکرام الحق قریشی،محسن نوید سیٹھی،لالہ محمد رسول،سید سجاد حسین،قاسم رضا،محمد کاشف،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،راجہ افتخار ملنگی اور دیگر نے گاؤں نرڑھ جا کر غلام مرتضی ستی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔