DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Three youngsters killed in a fatal accident on eid

کہوٹہ; عید کے موقع پر خوفناک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل2023)
عیدکے موقع پر سیر پر گے3 نوجوان واپسی پر حادثے کا شکار،موٹر سائیکل پر سوار 3جوان گہری کھائی میں جا گرے شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے، ایک ساتھ 3جنازے اگھٹے اٹھتے ہی کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ڈولیاں کے رہائشی ملک طیب،ملک حسنین اور شیخ اسامہ کو عید کے دوسرے دن اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سیر کے لیے واپسی پر اپنے گھر کے قریب رات کے اندھرے میں موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان ملک طیب،ملک حسنین اور شیخ اسامہ شدید زخمی ہو گے جنہیں زخمی حالت میں ریفر کرتے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے حادثے کی اطلاع نے والدین اور عزیز و اقارب پر بجلی بن کر گری مر حومین کی نماز ے جنازہ ان کے آبائی علاقہ ڈولیاں میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ سابق ایم پی اے وپی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرنل ر شبیراعوان،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ،ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون راجہ طارق عظیم،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ وحید احمدخان،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرنل ر وسیم جنجوعہ،امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 ڈاکٹر محمد عارف قریشی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ عمران ستارجنجوعہ،سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن مرزا محمد مسعود،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، عبد المجید قریشی ایڈووکیٹ،صدر پوٹھوار ویلفر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ملک شاہد محمود اعوان،چوہدری واحد آف پیکاں، عدیل افضل سمیت سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 25 April 2023)
Three youths on a motorcycle fell into a deep ditch. They were seriously injured while returning to Rawalpindi and died later. Thousands of people participated in the funeral prayers. According to the details, Malik Tayyab, Malik Hasnain, and Sheikh Osama, residents of Dolian area of Kahuta, returned for a ride on motorcycles along with their other friends on the second day of Eid. In the dark of night near his house, the motorcycle fell into a deep ditch, as a result of which the three young men, Malik Tayyab, Malik Hasnain, and Sheikh Osama, were seriously injured and died. The funeral prayers were performed in his native area of Dolian. Public, social, and other political, social, and religious personalities participated.

یونین کونسل ہوتھلہ کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ یوسی ہوتھلہ کو کسی صورت کہوٹہ سے الگ نہ ہونے دیا جائے گا

Protest demonstrations by the people of Union Council Hothla, UC Hothla will not be allowed to separate from Kahuta under any circumstances

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل2023)
یونین کونسل ہوتھلہ کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ یوسی ہوتھلہ کو کسی صورت کہوٹہ سے الگ نہ ہونے دیا جائے گا کہوٹہ کی تقسیم نا منظور نا منظور کے نعرے سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک تفصیلات کے مطابق نتھوٹ کے مقام پرایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق چئیرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، ممتاز قانون دان سید سبطین شاہ ایڈووکیٹ، راجہ وحید احمد خان، کونسلرراجہ جلیل، سابق نائب ناظم عابد کیانی،راجہ عامر نگیال ایڈووکیٹ،راجہ فرذوق،سید نذابت نقوی، سید ذوالقرنین بخاری،راجہ قدرت اللہ و دیگرنے خطاب کیا پروگرام سابق ناہب ناظم راشد کیانی اور سابق کونسلر راجہ گلزار احمدقیادت میں منعقد ہو ا جبکہ اجلاس میں بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد،ٹھکیدار راجہ ساجد محمود، انعام کیانی،راجہ اسد محمود، راجہ ادریس جنجوعہ، شکیل احمد کیانی،نوشیروان کیانی،عمر محمود کیانی، سابق کونسلر راجہ گلزار احمد،حاجی راجہ یعقوب اور راجہ سکندر سمیت دیگر افراد نے بڑھی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر مقررنین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نے کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کو کسی صورت کوٹلی ستیاں سے الحاق نہ ہونے دیں گے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کہوٹہ کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہائییکورٹ سے اس حوالے میں رجوع کر دیا گیا ہے قانونی ٹیم جس میں سنئیر قانون دان سید سبطین شاہ بخاری ایڈووکیٹ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں یونین کونسل ہوتھلہ یا دیگر یونین کونسلز کو کوٹلی ستیاں سے ملانے پر انتظامی امور سمیت دیگر لاتعداد مسائل درپیش ہونگے ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے ایسی باندر بانٹ کرنے والے اپنے مفادات کی خاطر ہزاروں لوگوں کی زندگی مشکل میں نہ ڈالیں راجہ عامر مظہر نے اپنی یوسی کے تمام لوگوں کی رائے لی جسکو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا ہے کوئی بھی یہ عمل نہیں چاہتا یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ اگلا لائحہ عمل طے کر کے عوام کو آگاہ کریں اور اگر اس کام کو روکا نہ گیا تو احتجاجی کال دیں گے

کہوٹہ اور گرد و نواح میں عید الفطر انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ منائی گئی

Eid-ul-Fitr was celebrated with great devotion and respect in Kahuta and its surroundings

 

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل2023)
کہوٹہ اور گرد و نواح میں عید الفطر انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ منائی گئی سیکورٹی، ٹریفک کی روانی اور شہر بھر میں صفائی کے بہتر ین اعلیٰ انتظامات کیے گئے۔مساجد میں ملکی سلامتی امن و امان کے لیے خصوصی دعا ہیں کی گئی۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرع تحصیل کہوٹہ میں عید الفطر کے بڑھے بڑھے اجتماع ہو ئے جس میں ملکی سلامتی، امن وامان اور تمام امہ مسلماں کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی بہت بہترین انتظامات کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی خصوصی ہدائت سیکورٹی، ٹریفک کی روانی اور صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ایس ایچ اوپو لیس تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی کی قیادت میں چاند رات اورعید والے دن سیکورٹی کے بہترین انتظامات تھے، سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج خرم ستی کی قیادت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ٹریفک کے روانی میں بہترین کردار ادا کیا،سول ڈیفنس کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی اور دیگر نے بھی پولیس تھانہ کہوٹہ اور ٹریفک پولیس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیے جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج کے قیادت میں ایریا انچارج طالب حسین اور دیگر کی نگرانی میں سنٹری اہلکاروں نے صفائی کا انتظام بہترین رکھا شہر بھر کی مساجد کے باہر صفائی کے ساتھ ساتھ چونا بھی لگایا جبکہ شہر بھر کے گلی کوچوں میں بھی صفائی کا انتظام بہترین رکھا۔

سینئر رہنماء پی ٹی آئی سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی والدہ ماجدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا،

The mother of senior PTI leader ex-MNA Ghulam Murtaza Sattipassed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل2023)
سینئر رہنماء پی ٹی آئی سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی کی والدہ ماجدہ کو سپرد خاک کر دیا گیا،مر حومہ کی نمازے جنازہ انکے آبائی گاؤں نڑھ اوڑیک میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرنل ر شبیراعوان،سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 6 میجر ر لطاسب ستی، سایق ایم پی اے جاوید کوثر،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون راجہ طارق عظیم،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ وحید احمدخان،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرنل ر وسیم جنجوعہ،امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 ڈاکٹر محمد عارف قریشی،”شہزادہ پوٹھوہار” معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار منیب سدوزئی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرنل سعید جنجوعہ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ عمران ستارجنجوعہ،رہنما پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی،سینئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ستار اللہ،پی پی پی کے رہنماء سینئر ایڈوکیٹ راجہ عقیل اختر ستی ایڈوکیٹ،سابق چیف آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طارق سرور،سابق کونسلر راجہ عرفان سرورآف تھوہا، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسدمحمود ستی،بابو عابد محکمہ ہائی وئے،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سابق کونسلر شوکت ستی آف سون،سردار ارشد مجید، سمیت سیاسی و سماجی عسکری شخصیات، صحافی برادری،وکلاء برادری نے کیثر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے درجات بلندی کے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button