کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—کلر سیداں ,موضع شاہ خاکی کے راجہ محمد اسرار کی اہلیہ نامعلوم شخص کے ہاتھوں گولی لگنے سے جان بحق ,خاتون کے جانبحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس،واقعے میں زخمی ہونے والی برطانوی پاکستانی خاتون کا تعلق آئلسبری، برطانیہ سے تھا۔واقعہ پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم، مقتولہ کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم اشفاق نے گھر میں داخل ہو کر مقتولہ پر فائر کیا،مقتولہ اور قاتل اپس میں رشتہ دار بھی ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نعش کو پوسٹمارم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 24, 2023) – After the fatal shooting of Raja Muhammad Israr’s wife by a gunman in the area of Shah Khaki, Police Superintendent Syed Khalid Mahmood Hamdani has taken notice of the incident. The British Pakistani woman who was injured in the incident was from Aylesbury, UK. The suspect has been arrested immediately, and the victim has been identified as Fareeha. According to preliminary reports, the culprit, Ashfaq, entered the victim’s home and opened fire. The victim and the perpetrator are reportedly related. Investigations are underway from all angles of the incident. The body has been moved to the hospital for a post-mortem examination, and the suspect will be presented before the court of law after being remanded in police custody. SP Mohammad Nabeel Khokhar has assured prompt action in the matter.
ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 کلرسیداں / کہوٹہ کی جلد بازی
The haste of Returning Officer Constituency PP 7 Kallar Syedan / Kahuta
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 کلرسیداں / کہوٹہ کی جلد بازی،انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ میں توسیع کے باوجود اپنے حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہوئے تمام 25 درخواست گزاروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ایسے امیدواروں کو بھی انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے جنہوں نے کاغزات نامزدگی کی واپسی کی درخواست بھی جمع کروا رکھی تھی۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7 نے پی ٹی آئی کے کرنل محمد شبیر اعوان کو بلا، پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود کو تیر،جماعف اسلامی کے تنویر احمد کو ترازو،مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے کو پلنگ،راجہ ساجد جاوید ہوائی جہاز،راجہ ندیم احمد جیپ،وسیم اکرم شیخ ٹیلیفون،راجہ عمران ستار عقاب،راجہ وحید احمد چارپائی،راجہ وسیم احمد انسانی انکھ،شہزاد اکبر بٹ حقہ،طارق محمود مرتضی مکان،غلام مرتضی ستی پریشر ککر،محمد احسان استری،بلال یامین ٹانگہ،گل صنوبر کرسی،محمد رضوان سکوٹر،محمد سعید تاج،ڈاکٹر محمد عارف قریشی چھتری،ہارون کمال ہاشمی واٹر کولر،مصدق علی رضا رینچ،ملک سہیل اشرف کیمرہ،ناصر نزیر جھولا،نوید اقبال ریچھ،ادہر پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں ہارون کمال ہاشمی اور راجہ ساجد جاوید نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کرنل شبیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ ملنے کے فوری بعد کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تحریری درخواستیں ریٹرننگ آفیسر کو پیش کردی تھیں اس کے بعد بھی انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے طیبہ ابراہیم کی نامزدگی کے بعد پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ وحید قاسم نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ
After the nomination of Tayyaba Ibrahim by PTI, party activist Raja Waheed Qasim decided to contest the elections as an independent
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—صوبائی حلقہ پی پی 10 میں دلچسپ صورتحال،پی ٹی آئی کی جانب سے طیبہ ابراہیم کی نامزدگی کے بعد پارٹی کے سرگرم کارکن راجہ وحید قاسم نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چھتری کا انتخابی نشان بھی حاصل کر لیا ہے جبکہ اس حلقے میں آزاد امیدوار سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی امیدوار ہیں جنہوں نے ایک بار پھر جیپ کا نشان الاٹ کروا لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے یہاں سابقہ ٹکٹ ہولڈر نوید سلطانہ،کرنل محمد اجمل صابر،چوہدری امیر افضل،چوہدری محمد افضل پڑیال،راجہ وحید قاسم اور راجہ عمر سلطان کو نظر انداز کرکے ایک ایسی خاتون کو ٹکٹ جاری کیا جس نے نہ تو پہلے ٹکٹ کے لیئے درخواست دی تھی نہ ہی اسے انٹرویو کے لیئے طلب کیا گیا تھا اس کے باوجود پیراشوٹر کو اہمیت اور اولیت دے کر تحریک انصاف نے اپنی ہی جماعت میں انصاف کا قتل عام کیا ہے
شاہد خاقان عباسی نےگاؤں بھٹھی میں امیدوار پی پی 7 راجہ ندیم احمد کی رھائش گاہ پر ان کے کزن چوہدری اویس محمود کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو
Shahid Khaqan Abbasi talks after recitation of Fatiha on the death of his cousin Chaudhry Owais Mahmood at the residence of candidate PP7 Raja Nadeem Ahmed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک مختلف اوقات مختلف اسمبلیوں کے انعقاد کا متحمل نہیں ہو سکتا عمران خان کی ساری سیاست نفرت تشدد کے گرد گھومتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گاؤں بھٹھی میں امیدوار پی پی 7 راجہ ندیم احمد کی رھائش گاہ پر ان کے کزن چوہدری اویس محمود کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری نصرت اقبال،چوہدری جنید،راجہ محمد ثقلین،عبدالقدوس عباسی و دیگر بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملکی تاریخ کی پہلی کامیاب تحریک عدم اعتماد کے باعث ختم ہوئی مگر انہوں نے غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا اور اپوزیشن میں بیٹھنے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی بجائے محض بحران پیدا کرنے کے لیئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہو گئے بارہا مرتبہ سے مطالبہ کرتے رہے کہ ہمارے ارکان کے استعفے منظور کیئے جائیں اور جب اسپیکر نے ان کے استعفے منظور کرلئے تو یہ شور کر رہے ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یہ پہلے حکومتی خاتمے پر ایک سائفر کو بنیاد بنا کر اس کا سارا الزام امریکہ کو دیتے رہے اب ان کا یہ موقف بدل چکا ہے پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں سیاسی بحران میں اضافے کے لیئے تحلیل کی گئی ہیں اب پنجاب اسمبلی کا الیکشن مانگا جا رھا ہے یہ خود ہی قومی اسمبلی سے مستعفی ہوئے پنجاب اور کے پی کے میں اپنی حکومتیں ختم کردیں مگر ملک مسلسل سیاسی بحرانوں اور باربار الیکشن کا متحمل ہو ہی نہیں سکتا ایک شخص کی خواہش پر الیکشن نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت الیکشن سے فرار نہیں چاہتی مگر یہ کسی لاڈلے کی خواہش پر نہیں ہو سکتے اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیئے وفاقی اسمبلی بھی قبل از وقت تحلیل نہیں کی جا سکتی انہوں نے کہا کہ حکومت اور قومی اسمبلی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے اور تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیئے۔ہمارے ملک کے حالات ہر دو چار ماہ بعد الیکشن کے متحمل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں مسلسل احتجاج نفرت تشدد کا درس دیا جاتا ہو وہاں ترقی ممکن ہی نہیں ہے ملکی ترقی کے لیئے مستحکم سیاسی حالات درکار ہیں سیاست میں رہ کر مقابلہ گالم گلوچ سے نہیں سیاسی میدان میں کرنا ہی مناسب عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بااثر قوتوں کے سہارے پونے چار برس اقتدار میں رہے اس دوران لنگر خانوں کے علاوہ نیب کے ذریعے اپوزیشن کو بلاوجہ جیلوں میں بند کرنے کے سوا کچھ نہ کرسکے ان سے آئندہ بھی کسی بہتری کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے
کلرسیداں شہر میں چاند رات کو تیس سالہ غیر شادی شدہ نوجوان کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
A 30-year-old unmarried youth was stabbed to death on a moonlit night
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—کلرسیداں شہر میں چاند رات کو تیس سالہ غیر شادی شدہ نوجوان کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا یہ واقعہ چاند رات کو دس بجے کلرسیداں شہر کے مین چوک پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق مقتول وسیم بھٹی محنت مزدوری کرتا تھا وہ گزشتہ شب اپنے بھانجے وقاص کے ہمراہ عید کی خریداری کے لیئے کلرسیداں شہر آیا جہاں عماد اور عادل نے اس کا راستہ روک لیا اور للکارا کہ آج تمہیں ہماری لڑائی میں وقاص کا ساتھ دینے کا مزہ چکھاتے ہیں عادل نے وسیم کو قابو کر لیا تو حماد نے اپنے ڈب سے خنجر نکال کر اس وار کیئے اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا کلرسیداں پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے
طیبہ ابراھیم کی ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ عارف کے ساتھ عید کے روز خوشگوار ملاقات
Tayyaba Ibrahim had a pleasant meeting with President Dr. Arif Alvi and First Lady Samina Arif at the President’s House Islamabad on the day of Eid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اپریل,2023)—پی ٹی آئی کی امیدوار حلقہ پی پی 10 طیبہ ابراھیم کی ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ عارف کے ساتھ عید کے روز خوشگوار ملاقات۔ ملاقات میں طیبہ ابراہیم کے شوہر محمد ابراھیم بھی موجود تھے اس کے علاؤہ طیبہ ابراہیم نے اپنے آبائی گاؤں میں اپنے والد محترم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے ساتھ ہی الیکشن مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ایک معمر خاتون نے ان کی کامیابی کے لیئے بھی دعا کی طیبہ ابراہیم نے بعد ازاں اپنی رھائش گاہ پر کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کیں