Kallar Syedan; PTI award party ticket to Col. M Shabbir Awan for PP7 constituency
کلر سیداں; پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی 7 کے لیے کرنل ایم شبیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ دے دیا۔
Ikram Ul Haq QureshiApril 20, 2023
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—کلرسیداں /کہوٹہ کے صوبائی حلقہ پی پی 7 کا ٹکٹ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان لے اڑے،سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی،سابق چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی ہارون کمال ہاشمی،سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک و دیگر بھرپور کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور کرنل محمد شبیر اعوان مقدر کے دھنی نکلے اور عمران خان نے انہیں اپنا پارٹی امیدوار نامزد کردیا یہ گزشتہ برس بھی حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار تھے اور انہیں 49 ووٹوں سے ناکام قرار دیا گیا تھا مگر اس بار ان کی نامزدگی سے ان کی پوزیشن پہلے سے بھی زیادہ مستحکم اور مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور اس نشست پر سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر اس وقت کرنل محمد شبیر اعوان ہی وکٹ پر موجود ہیں۔
Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 21, 2023) – Despite the best efforts of former town nazim of Kallar Syedan, Hafiz Sahil Ashraf Malik, former chairman of RDA Rajah Tariq Mahmood Murtaza, and former chairman of RWP MC Haroon Kamal Hashmi, they failed to secure the ticket of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) for Provincial Assembly constituency PP-7 related to Kallar Syedan. Instead, Imran Khan nominated Colonel Muhammad Shabir Awan, who has a strong political background and had contested from the same constituency in the last general elections but lost by a margin of 49 votes. However, this time around, his nomination has made his position even stronger and he is considered the strongest candidate for this seat. Col Shabir Awan is confident of securing a victory in the upcoming elections.
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کلرسیداں /کہوٹہ اور پی پی 8 چوآخالصہ (کلرسیداں) گوجرخان کے لیئے مختلف امیدواروں کو پارٹی اور دیگر انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے
Party and other election symbols have been allotted to various candidates for Punjab Assembly Constituency PP 7 and PP 8
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کلرسیداں /کہوٹہ اور پی پی 8 چوآخالصہ (کلرسیداں) گوجرخان کے لیئے مختلف امیدواروں کو پارٹی اور دیگر انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے مسلم لیگ کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد کوئی بھی امیدوار شیر کا نشان حاصل نہ کرسکا حلقہ پی پی 7 سے پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان کو بلا،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود کو تیر،ٹی ایل پی کے کرنل وسیم احمد جنجوعہ کو کرین،مسلم لیگ ن کے آزاد امیدواروں راجہ ندیم احمد کو جیپ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو چھتری اور شیخ وسیم اکرم کو ٹیلی فون کے نشانات الاٹ کیئے گئے ہیں جبکہ پی پی 8 میں پی ٹی آئی کے چوہدری جاوید کوثر کو بلا،پیپلز پارٹی کے چوہدری اعظم پرویز کو تیر،جے یو آئی کے مبین خالد کو کتاب،جماعت اسلامی کی آنسہ اشفاق کو ترازو،پاکستان نظریاتی پارٹی کے نوجواں امیدوار چوہدری کاشف گجر کو ریلوے انجن چوہدری ظفر محمود کو پیچ کس،اسماعیل طارق کو مکان،خرم سعید کو عقاب الاٹ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے صوبائی حلقہ پی پی دس میں قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کردیا گیا
Those who gave sacrifices in PTI PP-10 provincial constituency were ignored
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—پی ٹی آئی نے صوبائی حلقہ پی پی دس میں پارٹی ٹکٹ میرٹ کے بجائے سفارش پر غیر معروف خاتون طیبہ ابرہیم کو جاری کرکے مشکل وقت میں قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کردیا گیا کرنل اجمل صابر،راجہ عبدالوحید قاسم،چوہدری امیر افضل،چوہدری افضل پڑیال،سابق ٹکٹ ہولڈر نوید سلطانہ اور ان کا بیٹا راجہ عمر سلطان ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور طیبہ ابرہیم نامی جس خاتون کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا وہ انتہائی غیر معروف ہیں جن کے بارے میں بتایا جا رھا ہے کہ ان کے شوہر ایف بی آر میں بڑے افسر ہیں اور اس ٹکٹ کی سفارش کے لیئے بشری بی بی اور خاور مانیکا تک کے نام لیئے جا رہے ہیں مگر کچھ بھی ہو۔اس حلقہ میں عمران خاں نے اپنے دیرینہ دوست چوہدری نثار علی خان کو واک اوور دے دیا ہے جس سے پی ٹی آئی کا بھی متحد رہنا دشوار دکھائی دے رہا ہے ٹکٹ کے امیدواران کے باہمی رابطے جاری ہیں جن میں سے کوئی ایک آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کو آمادہ ہو جائے گا مگر اب پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اجنبی خاتوں کو امیدوار نامزد کرکے چوہدری نثار علی خان کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے تحریک انصاف مختلف دھڑوں میں بٹ گئی اور عمران خان نے چوہدری نثار سے دوستی نبھائے میں اپنا نمایاں حصہ ڈال دیا ہے۔
ہوائی فائرنگ کرکے ڈاکٹروں،مریضوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان وقاص طارق،مہران طارق اور عاطف اشفاق کی بعد از گرفتاری ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر منظور کر لی
The accused Waqas Tariq, Mehran Tariq and Atif Ashfaq, who were arrested on the charge of harassing doctors, patients and paramedical staff by aerial firing, were granted post-arrest bail on depositing a bond of Rs.One Lakh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)— انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں توڑ پھوڑ کرنے اور ہوائی فائرنگ کرکے ڈاکٹروں،مریضوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کوہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان وقاص طارق،مہران طارق اور عاطف اشفاق کی بعد از گرفتاری ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے پر منظور کر لی ہیں۔ملزمان کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان خود مضروب ہیں اور انہیں اس مقدمے میں بے گناہ ملوث کیا گیا ہے۔
بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی
Elders also jumped into the children’s fight, as a result of which three persons, including a father and son, were injured due to gunshots
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسامہ حمید سکنہ پنڈ اراضی نے بیان دیا کہ میرا تایا عبدالغفار جو کہ ایک ٹانگ سے معذور ہے اور اپنے گھر کے باہر دروازے کے سامنے کرسی پر بیٹھا ہوا تھا اور میں بھی وہاں موجود تھا کہ اسی اثناء میں مسمی نفیس اورمحمد بلال آ گئے اور آتے ہی للکارا کہ آج ہم عبدالغفار کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔نفیس نے اپنی ڈب سے پسٹل 30 بور نکال کر تایا ابو پر یکے بعد دیگرے دو فائر کئے جس سے وہ زخمی ہو کر کرسی سے نیچے گر گئے۔فائرنگ کی آوازیں سن کر ان کا بیٹا متین جونہی گھر سے باہر آیا تو نفیس نے فائرنگ سے اسے بھی زخمی کر دیا جبکہ مبینہ طور پر نفیس کی فائرنگ کی زد میں آ کر اس کاساتھی محمد بلال بھی زخمی ہو گیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ نفیس وغیرہ کیساتھ چند یوم قبل بچوں کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
قتل کی دھمکیاں دینے پر خاتون کی درخواست پر دس افراد کیخلاف مقدمہ درج
A case was registered against ten people on the request of a woman for threatening to kill her
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)— تار پر بیٹھے کبوتر کو پتھر مار کر اڑانے کے تنازعہ پر بٹ مار کر نوجوان کو زخمی کرنے اور اسلحے سے مسلح ہو کر گھر وں کی دیواروں اور دروازوں پر گولیاں برسانے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر خاتون کی درخواست پر دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ارسلان قریشی کی رہائش گاہ واقع روات کلر روڈ باؤلی پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا
Iftari organised at the residence of Arsalan Qureshi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—جنرل سیکٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم ضلع راولپنڈی ارسلان قریشی کی رہائش گاہ واقع روات کلر روڈ باؤلی پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، نائب صدر ایم ایس ایف ملک سہیل اعوان سینیئر صحافی اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال چوہدری تنویر احمد،ریحان بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات کار
Eid prayer timings in and around Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—صبح چھ بجے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں مولانا قاسم الحق،سوا چھ بجے جامعہ مسجد اقصی تھانہ روڈ کلر سیداں،مسجد بلال سکوٹ قاری توصیف الرحمان،جامعہ مسجد صراط الجنہ کنوہا حافظ محمد زبیر بخاری، ساڑھے چھ بجے جامعہ مسجد طلحہ چوک پنڈوری،جامعہ مسجد بمہ گنگال،جامعہ مسجد التوحیدڈھوک مک کلرسیداں،جامعہ مسجد خلفائے راشدین میل سٹاپ پنڈی روڈ چوکپنڈوری،جامعہ مسجد محمدی ڈھوک چوہدری گوہر ٹکال مولنا سخاوت حسین،پونے سات بجے جامعہ مسجد گلزار مدینہ گنگوٹھی،سات بجے جامعہ مسجد قرطبہ پنڈی روڈ کلرسیداں مولانا محمد عثمان آکاش،جامعہ مسجد فیضان مدینہ مغل بازار کلرسیداں حافظ مستنصر حسین عطاری،عید گاہ کلرسیداں،مکی مسجد کلرسیداں حافظ گل احمد،جامعہ مسجد حضرت اویس قرنی ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ حافط حذیفہ رمضان،امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں علامہ ذوالقرنین حیدر،جامعہ مسجد اصحاب صفہ سہوٹ بگیال مولانا تنویر نقشبندی،جامعہ محی الدین چوآ روڈ سہوٹ قاری عبدالوحید سیفی،جامعہ مسجد انوار مدینہ چوکپنڈوری مولانا وقاص حبیب کیانی،جامعہ مسجد بھیائی مہر علی حافظ محمد مرسلین،جامعہ مسجد سموٹ علامہ قاری حسیب بگھاروی،جامعہ مسجد اپراں کنوہا عبدالقیوم ناصر،جامعہ مسجد انوار مدینہ سدہ کمال،جامعہ مسجد انوار مدینہ کلالہ سیداں مولانا قربان حسین،جامعہ مسجد نمبل حافظ قربان مدنی عطاری،سوا سات بجے جامعہ مسجد عمر فاروق گوجرخان روڈ کلرسیداں،مدنی مسجد مرید چوک کلرسیداں،جامعہ مسجد موہڑہ نجار قاری سیف اللہ،جامعہ مسجد حمزہ ڈھوک صابری کلرسیداں مفتی عامر نسیم،ساڑھے سات بجے جامعہ مسجد علی امام بارگاہ کلرسیداں مولانا امیر حسین یزدانی، مسجد فیضان مدینہ بٹاہڑی کلرسیداں حافظ محمد ابرار،جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں مفتی عبدالغفور چشتی،جامعہ مسجد شیخ مشتاق گوجرخان روڈ کلرسیداں،مدنی مسجد گوجرخان روڈ کلرسیداں علامہ ممتاز اشرف مدنی،مسجد ڈھوک صابری حافظ محمد عتیق،جامعہ مسجد شیخاں مفتی سلیم محمود ربانی،جامعہ مسجد جھمٹ اعوان قاضی نسیم اعجاز،جامعہ مسجد گلزار حبیب ڈھوک مک کلر سیداں،جامعہ مسجد رجام حافظ ندیم اختر کلیامی،جامعہ مسجد گلزار حبیب بھلاکھر،جامعہ مسجد المدینہ کنوہا مولانا نسیم چشتی،جامعہ مسجد قبا کھوئی لس سموٹ علامہ فہیم مدنی،جامعہ مسجد منگلورہ مولانا عبدالروف،جامعہ مسجد بیکڑآباد قاری عبد القدیر نقشبندی،عید گاہ ستھوانی مفتی حسن،جامعہ مسجد حبیب اللہ گہدر چوآخالصہ،جامعہ مسجد گف سنگال،عید گاہ دودھلی،جامعہ مسجد اقصی ڈھوک چوہدری گوہر ٹکال علامہ مظفر حسین جماعتی،جامعہ مسجد باغ جمیری علامہ ساجد محمود،جامعہ مسجد گلزار مدینہ منگال قاری محمد سعید قادری،جامعہ مسجد چکڑالی بدھال حافظ محمد اکرام،جامعہ مسجد موہڑہ بھٹیاں،جامعہ مسجد فیض بخش ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر،جامعہ مسجد پڑی نکہ،جامعہ مسجد پھگواڑی گلہ،عید گاہ ستھوانی مفتی حسن صدیقی،جامعہ مسجد ڈھوک چوہان منیاندہ حافظ علی زمان چشتی،ربنی مسجد ربانی کالونی کلرسیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی،جامعہ مسجد اہل سنت چوآخالصہ ھافظ عمران عباسی،جامعہ مسجد اراضی خاص قاضی ععبدالرحمٰن فاروقی عید گاہ موہڑہ سلیال،پونے آٹھ بجے مسجد نور کلرسیداں قاری محمد اجمل قادری،سنہری مسجد محلہ غوثیہ کلرسیداں مفتی محمد آکاش،جامعہ مسجد کھندوٹ نلہ مسلماناں علامہ منور حسین نقشبندی،جامعہ مسجد نوشاہی کلرسیداں مفتی محمد زاھد یوسف،جامعہ مسجد گلزار حبیب درکالی شیر شاہی حافظ آصف محمود،جامعہ مسجد گلزار حبیب چوک پنڈوری علامہ فخر نوید صدیقی،جامعہ مسجد غوث الثقلین بناہل قاری عبدالرحمان،اٹھ بجے جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں،جامعہ مسجد نور مصطفی بھٹھی سکوٹ قاری شفع الرحمان،جامعہ مسجد دوبیرن کلاں علامہ محمد شبیر چشتی،جامعہ مسجد فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہ چوآخالصہ۔سوا آٹھ بجے جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ علامہ محمد عظیم،
خودکشی کرنے والے بیس سالہ نوجوان محمد ظہیر کو چوآخالصہ کے قریب سپرد خاک کردیا گیا
Muhammad Zaheer, a twenty-year-old youth who committed suicide, was buried near Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—خودکشی کرنے والے بیس سالہ نوجوان محمد ظہیر کو چوآخالصہ کے قریب سپرد خاک کردیا گیا یہ ہوٹل پر کام کرتا تھا گزشتہ روز اس نے درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی یہ گاؤں بنائل کے بوستان خان کا بیٹا ہے جس نے دوسال قبل ہی خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جس کے صرف دو سال بعد ہی اس کے بیٹے نے بھی خودکشی کر لی،اس خاندان میں ایسا کیوں ہو رھا ہے یہ کوئی فیثا غورث کا پیچیدہ سوال نہیں بلکہ غربت افلاس اور بیروزگاری ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے۔
شیخ محمود احمد صراف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی
Sheikh Mahmood Ahmed Saraf passed away after a long illness
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)—معروف معالجین ڈاکٹر جنید شیخ اور ڈاکٹر عدیل محمود کے والد محترم معروف کاروباری اور مسلم لیگی رہنما شیخ محمود احمد صراف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمراسلام راجہ،چوہدری جاوید کوثر،راجہ صغیر احمد کے علاؤہ راجہ ندیم احمد،چوہدری خرم زمان،ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ضیارب منہاس،عابد زاھدی،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عاطف اعجاز بٹ،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،سید سیماب حیدر شاہ،شاہد جمیل عباسی،راجہ آفتاب جنجوعہ،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری زین العابدین عباس،مبین قریشی ایڈووکیٹ،شیخ بدر منیر،چوہدری توقیراسلم،حاجی طارق تاج،شیخ خورشید احمد،پروفیسر سفیر،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،نمبردار اسد عزیز, راجہ محمد ثقلین،مسعود احمد بھٹی،راجہ شاہد پکھڑال،راجہ افتخار پکھڑال،شیخ محمد فیاض،نصیر اختر بھٹی،نوید اختر مغل،شیخ سلیمان شمسی،صغیر بھولا،ڈاکٹر عنصر محمود،عبدالصبور بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
راستے کے تنازع پر جاں بحق ہونے والے 40 سالہ یاسر محمود کو جمعرات کے روز آبائی قبرستان ڈھوک لڈار داخلی ممیال میں سپرد خاک کر دیا گیا
40-year-old Yasir Mehmood, who died in a road dispute, was laid to rest on Thursday in the ancestral graveyard of Dhok Ladar, Mamyal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،اپریل,2023)— راستے کے تنازع پر جاں بحق ہونے والے 40 سالہ یاسر محمود کو جمعرات کے روز آبائی قبرستان ڈھوک لڈار داخلی ممیال میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ادھر تھانہ کلر سیداں میں رات گئے مقتول یاسر کے بھائی محمد راشد کی مدعیت میں دو ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے جہاں مدعی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وقوعہ کے روز ہم تین بھائی گھر پر موجود تھے کہ لڑائی جھگڑے کا شور سن کر میں،میرا بھائی محمد یاسر(مقتول)،مسماۃ (ن) زوجہ یاسر،غضنفر علی اورامجد محمود،افسر محمودکے گھر گئے جہاں ملزم محبوب مسلح رپیٹر 12 بور،شاہ زیب مسلح پسٹل 30 بور بھی موجود تھے جو آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے۔اسی اثناء میں ملزم محبوب نے وار بٹ بندوق رپیٹر 12 بورغضنفر علی پر کیا جو اسے سر پر پچھلی جانب لگا اور وہ گر گیا، میرے بھائی محمد یاسر نے بیچ بچاؤ کروایا تو محبوب نے للکارا کہ تم ان کی حمایت کر رہے ہو سیدھے ہو جاؤ اور محبوب نے رپیٹر 12بور سے قتل کی نیت سے سیدھا فائر میرے بھائی محمد یاسر پر کیا جو اسے سامنے ماتھے پر بائیں آبرو کے قریب اور چہرے پر بائیں جانب ناک کے قریب لگا جس سے وہ گر گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔