کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اپریل,2023)— پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کلر سیداں میں اختتام پذیر ہو گئی، غیر حتمی و غیر سرکاری اندازوں کے مطابق کلر سیداں کی مجموعی آبادی 234000ہو گئی ہے۔ یہ آبادی 2017 میں 217000 نفوس پر مشتمل تھی۔ کلر سیداں میں مردم شماری آفیسر محمد مبشر کے مطابق مردم شماری کے دوران 20سپروائزر اور 121نامینیٹرز نے اپنے فرائض سر انجام دہئے۔تحصیل کلر سیداں میں 216 بلاکس کی خانہ و مردم شماری کیلئے تحصیل کو دو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں 40994گھرانوں جبکہ 53522 عمارتوں کا اندراج کیا گیا۔ آخری دن بے گھر افراد کو شمار کئے جانے کیلئے مختص تھا لیکن اگر کسی علاقے میں معمول کی مردم شماری کا کام رہ گیا ہے تو وہ بھی مکمل کر لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے عملے کے تعاون سے مردم شماری کا یہ عمل بااحسن طریقے سے مکمل ہوا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, April 2023)- Pakistan’s first digital census has been completed in Kallar Syedan, according to tentative and unofficial estimates, the total population of Kallar Syedan has reached 234,000. This population consisted of 217000 people in 2017. According to Muhammad Mubasher, census officer in Kallar Syedan, 20 supervisors and 121 nominators performed their duties during the census. The tehsil was divided into two different phases for the census of 216 blocks in Kallar Syedan, in which 40994 households while 53522 buildings were registered. The last day was reserved for the enumeration of displaced persons, but if any routine census work was left in an area, it would also be completed. The counting process was successfully completed.
راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز 18اپریل سے ہو گیا ہے
Rawalpindi Board of Intermediate and Secondary Education Class 9 Annual Examination started on 18th April
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اپریل,2023)— راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز 18اپریل سے ہو گیا ہے جو 12مئی تک جاری رہے گا۔امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقات کیلئے تمام امتحانی مراکز میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔مزید براں تعلیمی بورڈ کے آفسران اور موبائل انسپکٹرز کے ہنگامی اور اچانک دوروں سے بھی امتحانی مراکز کی شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔تحصیل کوارڈینیٹر راجہ مدثر کے مطابق تحصیل کلر سیداں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں سمیت،دوبیرن کلاں،چوآ خالصہ،بھکٹرال،الائیڈ سکول کلر سیداں،سکوٹ اورڈیرہ خالصہ میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز کو مانیٹر کیا جائے گااور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس ضلعی انتظامیہ کو ارسال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بوٹی مافیا کے خاتمے پر توجہ دی گئی ہے اوراس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی کلرسیداں میں کارکردگی انتہائی مایوس کن
The performance of Rawalpindi Waste Management Company Rawalpindi in Kallar Syedan is very disappointing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اپریل,2023)—راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی کلرسیداں میں کارکردگی انتہائی مایوس کن۔ہفتوں گاڑیاں کچرا نہیں اٹھاتی ہیں چند مخصوص گھروں اور آبادیوں کے علاؤہ دیگر کو مسلسل نظرانداز کیا جا رھا ہے عید کے موقع پر مساجد اور سڑکوں پر چونا ڈال کر گلوخلاصی کے سوا یہ ادارہ کوئی کام نہیں کرتا کلرسیداں میں تعنیات اس کا سٹاف کسی کام کا نہیں ہے اندرون شہر جن بستیوں میں کبھی روزانہ کی بنیاد پر گاڑی کچرا اٹھانے آتی تھی وہاں اب مہینے بعد بھی گاڑی کچرا اٹھانے نہیں جاتی کلرسیداں میں اس کمپنی نے اپنی کاروائیاں محض چند گھروں اور بستیوں تک محدود کر رکھی ہیں اس کے مقامی سربراہ کی نااہلی کے سبب اندرون و بیرون شہر جابجا گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں جس سے تعفن بازاروں اور بستیوں تک پھیل رھا ہے مگر اس ادارے کے مقامی انچارج اپنی زمہ داریاں پوری کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہیں ان کی نااہلی اور کام چوری کی سزا کلرسیداں کے شہری تعفن اور غلاظت کی صورت میں بھگت رہے ہیں مقامی شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کلرسیداں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا فوری نوٹس لینے اور اس کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
گاؤں ادھوالہ میں عاصم گجر کی پھوپھی صاحبہ انتقال کر گئیں
Aunty of Asim Gujjar passed away in Adhwala
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،اپریل,2023)—عاصم گجر کی پھوپھی صاحبہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز بدھ دن 10 بجے گاؤں ادھوالہ میں ادا کی جائے گی۔