کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام، 19 اپریل 2023) کہوٹہ بازار کے تاجر کرپٹ پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں زبردستی رشوت لینے کے بعد احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین ایک بیکری کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, 19, April 2023) — The traders in Kahuta bazaar are protesting after being forced by corrupt police officials who take bribes by force. The protestors gathered outside a bakery and protested and called for senior police officials to investigate.
جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کہوٹہ میں ختم قرآن کی محفل علمائے کرام،حفاظ کرام،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
Jama Masjid al-Khalil grid station Kahota, participation of scholars, political and social figures
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2023) جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کہوٹہ میں ختم قرآن کی محفل علمائے کرام،حفاظ کرام،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزجامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن کہوٹہ میں امام مسجد و خطیب جامع مسجد ہذا حافظ صغیر احمد چشتی،صاحبزادہ فرید احمداورکبیراحمد جنجوعہ کے زیر اہتمام ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا محفل میں صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ علامہ ادریس ہاشمی،پیر سید حنیف شاہ،علامہ حافظ فخر عباس، علامہ حافظ انوار الحق،علامہ حافظ ذوالفقار چشتی، علامہ حافظ توقیر،حافظ امتیاز احمد،حافظ قیصر، سیاسی وسماجی شخصیات سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود آف بٹالہ شریف،سابق ممبرایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت مختار احمد کلیامی،معروف مذہبی و کاروباری شخصیت محمد صغیر زرگر،حاجی راجہ عبدالحفیظ جنجوعہ،حاجی ملک ابرار اعوان، الطاف حسین شالی قریشی، امتیاز قریشی راجہ یاسر جمیل،حاجی محمد جہانگیر،حوالدار گلفراز احمد،راجہ اویس فرید، راجہ عبید فرید،راجہ عاصم فرید،فرقان جنجوعہ،معروف ثنا خوان راجہ عبدالوہاب،طحہ عباس جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن کی عظمت و شان بیان کر تے ہوئے کہاکہ کسی کتاب کی ذمہ داری اللہ نے نہیں لی مگر قرآن پاک کی ذمہ داری اللہ نے لی قرآں نازل کرنے والی ذات کو دیکھیں اور جس پر نازل ہوا اس ذات کو بھی اور اس بات کو سمجھیں کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں جنکو اللہ نے پیارے حبیب کا امتی بنایا قرآن پاک صرف الماریوں میں سجھانے دم درود اور تعویز کے لیے نہیں بلکہ اسکو پڑھ کر سمجھ اس پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت سنورتی ہے رمضان کے چند ایام رہ گے ہیں اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے گناہوں کی بخشش کروائیں آخر میں تمام عالم اسلام مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔