کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اپریل,2023)— رمضان مفت آٹا اسکیم کے تحت کلر سیداں میں قائم مفت آٹا فراہمی مرکز میں 25 رمضان تک آٹے کے ایک لاکھ بارہ ہزار 376 تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی اسکینگ کیلئے 20جبکہ معذور و بزرگ مرد و خواتین کیلئے ایک ایک الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا تھا۔روزانہ کی بنیاد پر روات میں مختلف ملز سے آنے والے پانچ عدد ٹرکوں سے روزانہ پانچ ہزار کے قریب آٹے کے مفت تھیلے تقسیم کئے جا تے رہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بتایا کہ عوام کو کسی پریشانی،دقت اور مشکل کے بغیر مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈافراد بھی مفت آٹے کے تین تھیلے وصول کر تے رہے۔اس کے لیئے محکمہ مال،میونسپل کمیٹی،بلدیات،پولیس،ریسکیو 1122 پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس،ایلیٹ فورس نے روزانہ کہ بنیاد پر صبح سے شام تک آٹا مرکز پر فرائض سرانجام دے کر ہزاروں افراد کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی یاد رہے کہ کلرسیداں تحصیل کی کل ابادی سوا دولاکھ افراد پر مشتمل ہے جن میں سے تقریبا ایک لاکھ افراد مفٹ آٹا حاصل کرنے میں کامیاب رہے اس کے علاوہ چک بیلی خان،بسالی،روات اور کہوٹہ کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بھی کلرسیداں مرکز سے مفت آٹا وصول کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, April 2023)- One lakh twelve thousand 376 bags of flour have been distributed in the free flour distribution center established in Kallar Syedan under the Ramadan free flour scheme. And 20 separate counters were set up for the scanning of women’s identity cards, while a separate counter was established for disabled and elderly men and women. On a daily basis, five thousand bags of free flour were distributed from five trucks coming from different mills in Rawat. Assistant Commissioner, Kallar Syedan Ishtiaq ullah Khan Niazi, said that the supply of free flour to the people was ensured without any problem or difficulty. Those registered in the Benazir Income Support Program also received three bags of free flour. For this, the Department of Finance, Municipal Committee, Municipalities, Police, Rescue 1122 Punjab Highway Patrol Police, and Elite Force performed duties at the flour center on a daily basis from morning to evening and provided free flour to thousands of people. It must be remembered that the total population of Kallar Syedan tehsil consists of 200,000 people, out of which about 100,000 people were able to get free flour, besides the people of Chak Beli Khan, Bisali, Rawat and the adjoining areas of Kahuta received free flour from the Kallar center.
محلہ اکبری چوآخالصہ کا چالیس سالہ محمد عدنان ولد محمد اشفاق گزشتہ چند ایام سے لاپتہ
Forty-year-old Muhammad Adnan, son of Muhammad Ashfaq, of Mohalla Akbari Choa khalsa, has been missing for the past few days
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اپریل,2023)—محلہ اکبری چوآخالصہ کا چالیس سالہ محمد عدنان ولد محمد اشفاق گزشتہ چند ایام سے لاپتہ ہے یہ مرگی جا مریض بھی ہے اس کی عدم دستیابی سے ان کے لواحقین پریشان ہیں
اویس محمود کی نمازجنازہ اتوار کو کلرسیداں کے قریب ڈھوک بھٹھی سکوٹ میں ادا کر دی گئی
Namaz e janaza of Awais Mahmood who died in boat accident in Libya buried in his native village Dhok Bhathi, Skot
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اپریل,2023)—وفاقی وزیر ساجد طوری کی ذاتی دلچسپی پر لیبیا میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے دونوں پاکستانی نوجوانوں کی میتیں سرکاری طور پر لواحقین تک پہنچانے کے احکامات جاری،26 سالہ اویس محمود کی میت اتوار کو کلرسیداں پہنچا دی گئی جبکہ 23 سالہ ذیشان خالد کی میت آج لیبیا سے اسلام آباد اور پھر وزیراباد منتقل کی جائے گی دونوں پاکستانی نوجوان لیبیا میں کشتی کے ایک حادثے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں راجہ جاوید اخلاص اور راجہ ندیم احمد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر ساجد طوری سے ملاقات کرکے ان سے مدد کی درخواست کی تھی جس پر وفاقی وزیر کے احکامات کی روشنی میں دونوں میتوں کو سرکاری خرچے پر پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا 26 سالہ اویس محمود کی میت اتوار کو کلرسیداں پہنچا دی گئی جبکہ 23 سالہ ذیشان خالد کی میت آج بروز پیر لیبیا سے اسلام آباد اور پھر اسے وزیراباد لواحقین کے سپرد کیا جائے گا ادہر 26 سالہ نوجوان اویس محمود کی نمازجنازہ اتوار کو کلرسیداں کے قریب ڈھوک بھٹھی سکوٹ میں ادا کر دی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،چوہدری جاوید کوثر،راجہ صغیر احمد کے علاؤہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ ندیم احمد،چوہدری خرم زمان،سید راحت علی شاہ،چوہدری شفقت محمود،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری فیصل حفیظ،امیر افضل قریشی،مولانا احسان اللہ چکیالوی،مولانا محمد اقبال قریشی،الحاج غلام ظہیر،چوہدری ظہیر محمود،شاہد گجر،ٹھیکیدار بشارت اعوان،راجہ ظفر محمود،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،مسعود احمد بھٹی،عابد زاہدی، زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق،سردار محمد آصف،نمبردار اسد عزیز،راحت محمود کیانی،تنویر اختر شیرازی،شیخ ندیم احمد،راجہ افتخار پکھڑال،چوہدری محمد فاروق،چوہدری مسعود،راجہ اعجاز، عاصم گجر،چوہدری وقاص گجر،سردار محمد وسیم،چوہدری خضران لطیف،شیخ عظیم اکرم اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،اپریل,2023)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے وفاقی وزیر اور معروف عالم دین مولانا عبدالشکور کی ٹریفک حادثے میں وفات کو جے یو آئی اور دینی حلقوں کے لیئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالشکور کو تعلق متوسط طبقے سے تھا یہ دینی علوم پر مکمل دسترس رکھنے کے باوجود ہمیشہ عوامی کاموں میں ایک کارکن کی طرح مصروف عمل رہے وہ ہمیشہ خود کو مولانا فضل الرحمان کا ایک کارکن قرار دیتے تھے ان کی اچانک موت سے ملک کے دینی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی انہوں نے ٹریفک حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور اس کے مضمرات کی مکمل تفتیش کا بھی مطالبہ کیا ہے۔