DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Professor Dr. Pir Sajid ur Rehman and CEO Kahuta Law College Sahibzada Uzair Hashim hold iftari
کہوٹہ لاء کالج کے ڈرائیکٹرملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ، پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن اور سی ای اوکہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم کی طرف سے دعوت افطارڈنر
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2023)
کہوٹہ لاء کالج کے ڈرائیکٹرملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ، پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمن اور سی ای اوکہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم کی طرف سے دعوت افطارڈنر،سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیات کی شرکت۔رمضان کا یہ مقدس مہینہ رحمتوں برکتوں اور مغفرت والا ہے چند دنوں بعد یہ ہم سے جدا ہو رہا ہے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالی کہ طرف سے خصوصی انعام ہے اللہ اگلے 11 ماہ بھی بندوں کو اسی طرح دیکھنا چاہتا ہے عید کے بعد اگر محسوس کریں کہ زندگی میں انقلاب آیا سوچ و فکر میں تبدیلی آئی ہمارے اعمال وہ نہی جو رمضان سے قبل تھے تو یقینا آپ نے وہ پا لیا جو اللہ چاہتا تھا رمضان ایک آبدی اور ازلی تحفہ ہے کسی کتاب کی ذمہ داری اللہ نے نہیں لی مگر قرآن پاک کی ذمہ داری اللہ نے لی قرآں نازل کرنے والی ذات کو دیکھیں اور جس پر نازل ہوا اس ذات کو بھی اور اس بات کو سمجھیں کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں جنکو اللہ نے پیارے حبیب کا امتی بنایا قرآن پاک صرف الماریوں میں سجھانے دم درود اور تعویز کے لیے نہیں بلکہ اسکو پڑھ کر سمجھ اس پر عمل کرنے سے ہی دنیا و آخرت سنورتی ہے رمضان کے چند ایام رہ گے ہیں اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنے گناہوں کی بخشش کروائیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ پروفسیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے کہوٹہ لاء کالج میں منعقدہ افطار ڈنر پارٹی سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر حضرت پیر اکرم شاہ سجادہ نشین گڑھی شریف، پیر محمد فاروق حانقاہ عالیہ میرہ شریف، پیر زوہیب، حاجی نصیر آف یو کے، صاحبزادہ عزیر ہاشم،راجہ محمد اجمل، مذہبی جماعت کے امیدوار کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، مولانا ادریس ہاشمی،چیئرمین غلام ربانی قریشی و ٹرسٹ آصف ربانی قریشی،سر پر ست اعلی ثاقی کوثر نعت کونسل معروف مذہبی شخصیت راجہ صغیر بگہاروی،حاجی ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت حسین سمیت بلدیاتی نمائندوں سیاسی سماجی شخصیات خطہ پوٹھوہار کے نامور نعت خوان علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی جبکہ کہوٹہ لاء کالج کے سٹوڈنٹس نے رمضان المبارک کے مہینے کے حوالے سے تقاریر کیں اور ہدیہ نعت پیش کیں مہمانان گرامی نے کہوٹہ لاء کالج کو قانون کی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک منفرد ادارہ ہے۔
Kahuta (pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 17 April 2023)–Professor Dr. Pir Sajid ur Rehman and CEO Kahuta Law College Sahibzada Uzair Hashim hosted an Iftar dinner which was attended by political, social and religious figures. Local representatives, political and social personalities, and famous Naat reciters from the Pothwar region also participated in the event. The students of Kahuta College delivered speeches and presented Naats in honor of the holy month of Ramadan. The guests praised Kahuta College for being a unique institution that offers both religious and secular education and training. They declared the college as a center for both religious and legal education.
جامع مسجد مکی کے زیر سرپرستی تکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا
Iftari organized under the patronage of Makki Jamia Masjid
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2023)
ممتاز عالم دین ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد مکی کے زیر سرپرستی مکی مسجد کے نوجوانوں اور طالب علموں کی جانب سے سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اہل محلہ نمازیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سینئر قانون دان راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، سول ڈیفنس کے اہلکار ملک اکرام سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات نمازیوں اہل محلہ نے شرکت کی جامع مسجد مکی کے طالب علموں نوجوانوں نے افطار کا اہتمام خود کیا اور مختلف پکوانوں سے دسترخوان کو سجھایا اس موقع پر مولانا قاری عثمان عثمانی نے بہترین افطار اہتمام پر طالب علموں نوجوانون کو سراہا جب آئے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اخر میں قاری عثمان عثمانی نے تمام عالم اسلام کے لیے اور نبی پاکؐ کی ساری امت کے مرحومین مرد و زن کے ایصال ثواب اور پاکستان اور اس کی سرحدوں کے محافظوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔