DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Prominent political leader and former Vice Chairman of the UC Choa Khalsa, Ch Aziz Ahmed, passed away
یوسی چوآخالصہ کے معروف سیاسی رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی چوآخالصہ چوہدری عزیز احمد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اپریل,2023)—یوسی چوآخالصہ کے معروف سیاسی رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی چوآخالصہ چوہدری عزیز احمد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم دو بار گاؤں ٹکال سے کونسلر پھر وائس چیئرمین یوسی چوآ خالصہ رہے اس سے قبل ان کے بھائی چوہدری امیر قابل بھی چیئرمین یوسی چوآخالصہ رہے۔نماز جنازہ آج بروز اتوار چوآخالصہ بیول روڈ پر واقع گاؤں ٹکال میں ادا کی جائے گی۔
نوٹ نمبردار چوہدری عزیز احمد کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا نماز جنازہ آج بروز اتوار دن ایک بجے ٹکال میں ادا کی جائے گی
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, April 2023)- Prominent political leader and former Vice Chairman of the UC Choa Khalsa, Chaudhry Aziz Ahmed, has passed away at the age of 85. The deceased served as a councilor and then Vice Chairman of UC Choa Khalsa for two terms. Prior to him, his brother Chaudhry Ameer Qabil also served as the Chairman of UC Choa Khalsa. The funeral prayer will be offered today Sunday at village Takal in Choa Khalsa, located on Bewal Road.
Note: The funeral prayer of Chaudhry Aziz Ahmed has been announced. The funeral prayer will be offered today at 1:00 in Takal on Sunday.
پنڈ بینسو کے 17 سالہ مغوی فہد نزاکت مقامی عدالت کے سامنے پیش ہو گیا۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا
17-year-old Fahad Nazakat from Pind Bainso appears before local court, denies allegations of abduction
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اپریل,2023)—کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو کے 17 سالہ مغوی فہد نزاکت مقامی عدالت کے سامنے پیش ہو گیا۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،کام کے سلسلے میں راولپنڈی گیا تھا جب واپس آیا تو معلوم ہوا کہ میرے چچا نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا ہے جو جھوٹ پر مبنی جس پر معزز جج نے مغوی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم عامر کیانی کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔یاد رہے کہ مغوی کے چچا ظفر حسین نے تھانہ کلر سیداں میں اغواء کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ عامر کیانی نے میرے بھتیجے کو گھر بلوایا اور پھر اسے غائب کر وا دیا ہے۔
راجہ طلال خلیل نے سعودی عرب میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
Raja Talal Khalil meets Mian Nawaz Sharif in Saudi Arabia

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اپریل,2023)—سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دورہ سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے دوسرے مرحلے میں مکہ سے مدینہ پہنچے جہاں گورنر مکہ اور شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے معروف نوجوان مسلم لیگی رہنما و کاروباری شخصیت راجہ طلال خلیل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا میاں نواز شریف نے راجہ طلال خلیل سے ان کی خیریت بھی دریافت کی
محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی کلرسیداں میں اندھیر نگری پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی بھرپور مداخلت
National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf intervenes in the issue by the Department of Excise and Taxation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اپریل,2023)—محکمہ ایکسائز راولپنڈی کی کلرسیداں میں اندھیر نگری پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی بھرپور مداخلت،تاجروں کو ہراساں کرنے کی بجائے ان کی مشکلات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ جس کے نتیجے میں کلرسیداں کے تین تاجر رہنماؤں راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس اور عاطف اعجاز بٹ نے ہفتہ کے روز ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر گوندل سے ملاقات کی اور انہیں کلرسیداں کے تاجروں کی تشویش سے آگاہ کیا۔تنویر گوندل نے تاجر رہنماؤں کو مکمل تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ آج اتوار سے محکمہ ایکسائز کے تین انسپکٹرز کلرسیداں دفتر میں تاجروں سے درخواستیں وصول کرکے تمام کوتائیوں کی درستگی کریں گے جن خالی پلاٹوں کو بھی عمارت یا عقبی مارکیٹوں دوکانوں کو فرنٹ پر قرار دیا گیا اس کی بھی فوری درستگی کر لی جائے گی جبکہ کلرسیداں کی کیٹگری تبدیل کرنے کے لیئے جولائی میں سروے کرکے رپورٹ لاہور ارسال کر دی جائے گی۔انہوں نے یقین دھانی کرائی کہ محکمہ ایکسائز کلر کے تاجروں کے مفادات کا خیال رکھے گا اور باہمی اعتماد سازی کو مضبوط بنایا جائے گا۔
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی اردو دشمنی،کلاس ششم،ہفتم اور نہم کے لیئے معاشرتی علوم کی کتاب اردو کی بجائے انگریزی میں جاری کر دی
Punjab Textbook Board Lahore accused of Urdu-phobia, replaces Social Studies book in Urdu language with English for grades 6th, 7th, and 9th
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اپریل,2023)—پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی اردو دشمنی،کلاس ششم،ہفتم اور نہم کے لیئے معاشرتی علوم کی کتاب اردو کی بجائے انگریزی میں جاری کر دی اب بچے ششم ہفتم اور ہشتم میں انگریزی اور کلاس نہم اور دہم میں اردو میں پرچے حل کیا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کئی دھائیوں سے مدارس میں معاشرتی علوم/تاریخ جغرافیہ کی کتب اردو میں پڑھائی جا رہی تھیں کہ ماہ اپریل میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور نے پیشگی اطلاع لیئے بغیر کلاس ششم ہفتم اور ہشتم کے لیئے اردو کی بجائے انگریزی میں معاشرتی علوم جاری کردی ہے جبکہ یہی بچے کلاش نہم اور دہم میں پہنچ کر ایک بار پھر اردو میں پرچے حل کریں گے جس کا مطلب یہ ہوا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کلاس ششم ہفتم اور ہشتم کے لیئے معاشرتی علوم انگریزی اور کلاس نہم اور دہم کے لیئے اردو میں پڑھانا چاہتا ہے جس سے ملک بھر میں جاری قومی زبان اردو کو فروغ دینے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔مقامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور کلاس ششم ہفتم اور ہشتم کے لیے اردو کی معاشرتی علوم بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے کٹا بچاؤ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا
Pakistan’s Prime Minister initiates “Meat production increase program” under the “Livelihood for Farmers” project launched
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،اپریل,2023)—وزیر اعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبے کے تحت گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے کٹا بچاؤ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں سول ویٹرنری ہسپتال کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں ڈاکٹر نادر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کلر سیداں میں کٹا بچاؤ سکیم کے تحت 16مویشی پال کسانوں کو رجسٹرڈ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اس پروگرام کے تحت غریب مویشی پال معاشی طور پر مستحکم ہو گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے اس موقع پر جانوروں کی دیکھ بھال اور خوراک کی مد میں فی کٹا 6500روپے مالیت کے چیک بھی تقسیم کیے جبکہ جانوروں کی غذائی قلت کو سامنے رکھتے ہوئے سول ویٹرنری ڈسپنسری چوکپنڈوری میں ” پہلے آئیے اور پہلے پائیے” کی بنیاد پر کسانوں میں بیج بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت 25 درخواستیں وصول ہوئی تھیں جن میں سے 16درخواستوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔
آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت پاکستان کے ہر پانچ سے سولہ برس کے بچے کو مفت اور لازمی تعلیم دینے کی پابندی کو یقینی بنائیں
Ensure provision of free and compulsory education to every five to sixteen year old child of Pakistan under Article 25A of the Constitution
