DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: New Water Supply Scheme Dhapri, Grid Station, Baloha, effecting old Water Supply Scheme Kahuta city

نئی واٹر سپلائی اسکیم دھپری، گرڈاسٹیشن، بلوہا کی آبادی کے لیئےبنائی گئی واٹر ٹینکی بھرنے سے پرانی واٹر سپلائی اسکیم کہوٹہ شہربری طرح متاثر

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،16,اپریل،2023) — نئی واٹر سپلائی اسکیم دھپری، گرڈاسٹیشن، بلوہا کی آبادی کے لیئےبنائی گئی واٹر ٹینکی بھرنے سے پرانی واٹر سپلائی اسکیم کہوٹہ شہربری طرح متاثر۔ ایک ہفتے سے (70) ہزارسے زائد آبادی کو کہوٹہ شہرمیں پانی کی سہولت ملنا اچانک بند ہو گئی۔ ماہ صیا م میں ہزاروں شہری تڑپ اٹھے، کپڑے دھونے، غسل اور گھریلو استعمال کے لیئے کمرشل بنیادوں پر شہری پانی انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی واٹر سپلائی اسکیم دھپری اور ملحقہ آبادیوں کا حق ہے مگر وہاں پرانے سورس کی بجائے نئے سورس بنائے جائیں تاکہ پرانی واٹر سپلائی اسکیم بحال رہے۔ ایک ہفتے سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مگر انتظامیہ کہوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان ٹس سے مس نہیں ہوئ

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 16, April 2023) — The old water supply scheme in Kahuta city has been badly affected by filling the water tank built for the population of Dhapri, Grid Station, Baloha. For a week, more than (70) thousand people have suddenly stopped getting water facilities in Kahuta city. During the month of fasting, thousands of citizens were forced to buy commercial water for washing clothes, bathing, and domestic use at very high prices. Citizens have demanded that the new water supply scheme is the right of Dhapri and adjacent communities, but instead of the old source, new sources should be built so that the old water supply scheme can be restored. Citizens have been protesting for a week. But the administration did not take notice.

تحریک لبیک حلقہ پی پی 07کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی
کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کے کہوٹہ و کلرسیداں کی یونین کونسلز،دیہاتوں کے طوفانی دورے

Tehreek Labeek Constituency PP7 Ticket Holder Candidate for Provincial Assembly Colonel (Rtd) Waseem Janjua’s stormy visits to the Union Councils, villages of Kahuta and Kallar Syedan

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،16,اپریل،2023) —تحریک لبیک حلقہ پی پی 07کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کے کہوٹہ و کلرسیداں کی یونین کونسلز،دیہاتوں کے طوفانی دورے۔ ممتاز مذہبی سکالر سجادہ نشین بگہار شریف ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اقبل ازیں ماہ رمضان المبارک میں تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور، کلرسیداں سٹی، یونین کونسل بشندوٹ کلرسیداں، غزن آباد کلرسیداں سمیت کہوٹہ شہر اور حلقہ کے مختلف دیہاتوں میں کرنل (ر) وسیم جنجو عہ کو افطار ڈنر کی دعوت پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا آج پاکستا ن جس بحران سے دو چار ہے اس سے تحریک لبیک ہی نجات دلا سکتی ہے۔ اپنی تجوریاں بھرنے والوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا۔ تحریک لبیک اپنے بہترین منشور کے ذریعے ملک بھر میں مقبول ترین جماعت کے طور پر سامنے آچکی ہے۔ اس موقع پر مٹور، نارہ، لہڑی، بیور، کلرسیداں کے دیہاتوں کے متعدد معززین نے اپنے عزیزوں سمیت تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد مالیت کے کپڑے تقسیم کیے

Potohar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan said that clothes worth more than 5 lakhs were distributed

ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اپریل2023)
کہوٹہ کے رفاعی ادارے پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان کی جانب سے یتیم بے سہادا مستحق بچے بچیوں میں عیدالفطر کی آمد پر ان کو کپڑوں کے تحائف پیش کیے گے تا کہ وہ عید الفطر کو بخوشی گزار سکیں اور عید کی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں اس موقع پر صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان اور پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کی پوری ٹیم نے بچے اور بچیوں میں کپڑے تقسیم کیے مختلف رنگ اور ڈیزائن کے کپڑے دیکھ کر بچوں کی خوشی قابل دیدنی تھی اس موقع پر صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ 5 لاکھ سے زائد مالیت کے کپڑے تقسیم کیے گے ہیں اس رمضان مہنگائی کا بول بالا ہے ایسے میں اس طرح کے لوگ جنکی قوت خرید نہیں اور بے سہارا یتیم مساکین ہیں ان کے لیے کپڑوں کے تحائف سے انکی عید بہتر انداز میں گزرے گی پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کا مقصد صحت تعلیم کے ساتھ ساتھ رمضان کے مقدس مہینے میں رمضان پیکجز اور عید کے لیے کپڑوں کا انتظام کرنے کے علاوہ دیگر پراجیکٹ شامل ہیں عوام خدمت مشن ہے اسکو جاری رکھیں گے جبکہ بہت جلد بڑی خوشخبریاں عوام کو دیں گے اس موقع پر بچوں نے حاجی ملک منیر اعوان کا شکریہ ادا کیا جبکہ عوام علاقہ شہریوں نے ملک منیر اعوان کی خدمات کو سراہاہے۔

کوٹلی ستیاں کے ساتھ کہوٹہ کی یونین کونسلوں کو شامل کر نے کی سخت مذمت کر تے ہیں

“Strong condemnation over exclusion of Kahuta’s Union Councils from Kotli Sattian”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اپریل2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں کے ساتھ کہوٹہ کی یونین کونسلوں کو شامل کر نے کی سخت مذمت کر تے ہیں،تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں کو کوٹلی ستیاں کے منسلک کر نے کی تجویز کو مستر د کر تا ہوں،ہم کہوٹہ کی غیور عوام سے مل کر اس منصوبے کو نکام بناہیں گے،اپنی یونین کونسل سمیت تحصیل کہوٹہ کی کسی بھی یونین کونسل کو کسی دوسری تحصیل کا حصہ نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ ایک پرانی اور تاریخی تحصیل ہے،تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل کلر سیداں کچھ عرصہ قبل ہماری تحصیل کہوٹہ کا حصہ تھیں مگر ان کو کہوٹہ سے الگ کر دیا گیا ان مزید ہم اپنے علاقے اور عوام کے اس قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ، ہوتھلہ کو کوٹلی ستیا ں کے ساتھ منسلک کرنے کی اس تجویز سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے پرشان حال عوام کو مزید پر شان نہ کیا جائے ہم اہلیان علاقہ کے ساتھ ہیں اور عوام کے تعاون سے ایسے تمام کاموں کی روک تھام کے لیے عملی اقدام کریں جو عوام اور علاقے کے خلاف ہونگیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک بندے کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے مگر ہم اس سوچ کے خلاف ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button