AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The gates of the Punjab Police installed on Mangla Bridge and Ali Baig Bridge should be removed

پنجاب پولیس نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا۔منگلا پل اور علی بیگ پل پر لگائے گئے پنجاب پولیس کے ناکے ختم کئے جائیں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,16،اپریل,2023)— پنجاب پولیس نے آزاد کشمیر کے شہریوں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا۔منگلا پل اور علی بیگ پل پر لگائے گئے پنجاب پولیس کے ناکے ختم کئے جائیں۔ آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے شہریوں کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔ لاہور اور گوجرانوالہ سے سامان لے کر آنے والے تاجروں کو روکا جاتا ہے ان سے بے جا سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ دباؤ میں لا کر ان سے نذرانہ وصول کیا جانے لگا۔ آزاد کشمیر کے شہریوں نے ناکے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق عید قریب آتے ہی پنجاب پولیس نے اپنے تیور بدل لئے۔ منگلا پل کے اس پار ناکہ لگا کر آزاد کشمیر کے شہریوں سے نذرانہ ؤصول کرنا شروع کر دئیے۔خاص طور پر رات کو سفر کرنے والی تاجر برادری کو تنگ کیا جاتا ہے۔ ان کی شناخت چیک کر کے جانے دینے کی بجائے ان سے بے مطلب سوال کئے جاتے ہیں اور دباؤ میں لا کر ان سے نذرانہ وصول کیا جاتا ہے۔ تاجر دن بھر کی دوڑ دھوپ کی وجہ سے تھکن کا شکار ہوتے ہیں اس پر جب انھیں پولیس بے جا تنگ کرتی ہے تو وہ بھی ملزم نہ ہونے کے باوجود رشوت دے کر جان چھڑاتے ہیں۔ ٹرک ڈرائیوروں اور جانور لانے والی گاڑیوں کی خاص خاطر کی جاتی ہے۔ تاجروں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

Chakswari (Namaynad Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 16, April, 2023)- Punjab Police has become a routine to harass the citizens of Azad Kashmir. Punjab Police posts on Mangla Bridge and Ali Baig Bridge should be removed. Citizens entering Azad Kashmir are being harassed unnecessarily. Traders bringing goods from Lahore and Gujranwala are stopped and asked unnecessary questions. Under pressure, offerings were collected from them. The citizens of Azad Kashmir demanded to end the bridge. According to the details, as soon as Eid approached, the Punjab Police changed their views. They started collecting offerings from the citizens of Azad Kashmir by building a wall across Mangala Bridge. The merchant community traveling at night is especially harassed. Instead of checking their identity and letting them go, they are asked pointless questions and forced to collect offerings from them. The businessmen are exhausted due to the day-long running in the sun, and when they are harassed by the police, they also escape by paying bribes even though they are not accused. Especially for truck drivers and animal carriers. The traders demanded to take notice from the Chief Secretary Azad Kashmir and IG Punjab.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,16،اپریل,2023)— صدر آزادجموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر سابق صدر چکسوار ی پریس کلب ممبر پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر مرزامحمدنذیر کی والدہ محترمہ کی7 ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائے مغفرت اورافطارڈنر کااہتمام کیاگیا چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل اوردارالعلوم اسلامیہ شرقیہ چکسواری کے طالب علم ناظم علی نے ختم شریف پڑھا جامع مسجدشرقی چکسواری کے امام علامہ مولانا یاسر جامی آف کوٹلی نے دعاکرائی دعائیہ تقریب اورافطارڈنر میں چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل چیئرمین سپریم کونسل محمدرفیق بھٹی سابق صدر حاجی چودھری محمدادریس چودھری ثاقب ظفر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز خان مرزاعنصر محمودمرزاشاہدمرزاعابدحسین مرزاحمزہ عابد ٹھیکیدارچودھری عاشق حسین حسنین سمیت دیگرنے شرکت کی مرزامحمدنذیر نے دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ محترمہ کاانتقال 22رمضان المبارک کوہوا اورہرسال 22المبارک کوان کے یوم وفا ت کے موقع پردعائیہ تقریب کااہتمام کیاجاتاہے ہرسال کی طرح اب بھی میرے عزیزواقارب دوست واحباب سیاسی سماجی کاروبار ی شخصیات سمیت پریس کلب چکسواری کے عہدیداروں واراکین نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی اورمیری والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی اس پرتما م شرکاء کاشکریہ اداکرتاہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,16،اپریل,2023)—عبدالغنی ڈیف اینڈ میوٹ سکول سسرال روڈ ڈھیری سسرال چکسواری میں سکول یونیفارم،کتابیں اور جوتے تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسیم روپیال اورڈپٹی چیئرمین حاجی تاسب حسین چودھری تھے۔ ان کے ساتھ خصوصی مہمان پہلوان چودھری محمد صدیق آف ارنوع اور چودھری حبیب بھی موجود تھے۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے علاقہ میں اتنا خوبصورت ادارہ ان سپیشل بچوں کے لئے موجود ہے جو ان سپیشل بچوں کی آواز بنا ہوا ہے۔ان کو کارآمد شہری بنا رہا ہے۔جس میں آپ سخت محنت کے سے بچوں کی تعلیم و تربیت کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں سپیشل بچوں کے لئے حکومت فنڈز دیتی ہے۔ لیکن ہمارے یہاں حکومتیں اس سلسلہ میں خاموش ہیں۔میں آپ کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے ساتھ ہمارا ہر قسم کا تعاون جاری و ساری رکھیں گے۔ ڈپٹی چئیرمین حاجی تاسب حسین چودھری نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی اس ادارے میں آ چکا ہوں۔ آپ کا ادارہ دیکھ کر اور آپ کے بچوں کی تیاری دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ اللہ آپ کی محنت کو قبول فرمائے۔گونگے بچے اکثر اوقات سن نہیں سکتے جس کی وجہ سے وہ بول نہیں پاتے۔بہت کم بچے ہوتے ہیں جن میں قوت گویائی نہیں ہوتی۔ ہمارا تعاون آپ کے ساتھ جاری رہے گا۔سکول کا سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے جن کی محنت شاقہ کی وجہ سے ان بچوں کی تربیت ہو رہی ہے۔ نقابت کے فرائض سعید احمد نے ادا کئے۔ اس موقع پر چودھری پیارس حسین بھی موجود تھے۔ چودھری پیارس کی نگرانی میں اس ادارے نے بہت ترقی کی ہے۔ ادارے کے سپیشل بچوں میں درسی کتب یونیفارم اور جوتے Humanity care life کے خصوصی تعاون سے تقسیم کئے گئے۔ چودھری پیارس حسین نے بتایا کہ ہمارے ادارے میں بچوں کو کمپیوٹر بھی سکھایا جاتا ہے اور اب ہم ان بچوں کو گرافکس کے کورسز بھی کروائیں گے کہ مستقبل میں یہ بچے آن لائن کام کر کے اپنا پیٹ پال سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,16،اپریل,2023)—سیاسی و سماجی شخصیت چودھری محمد اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا نظام تعلیم انتہائی بوسیدہ ہو چکا ہے ہم نے تعلیم کو ذریعہ معاش بنا رکھا ہے دنیا بھر میں نظام تعلیم پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتا۔ہر سال نظام تعلیم میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی جاتی ہیں۔ہمارے یہاں سرکاری سیکٹر صرف نوکریوں کے حصول اور کمائی کاذریعہ بنادیاگیاہے۔پرائیویٹ سیکٹر نے ہماری ضرورت کو کسی حد تک ضرور پر کیا ہے لیکن بعض لوگ اس سیکٹر سے بے پناہ پیسہ کما رہے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارا نظام تعلیم طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے۔ مدارس کا نظام،سرکاری سکول اور پرائیویٹ سکول،پرائیوٹ سکولز میں بھی دو قسم کے سکول ہیں ایک مڈکلاس کے لئے اور ایک نظام تعلیم جس میں ایلیٹ کلاس کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے یکسان نظام تعلیم کو لایا جائے۔مڈل کلاس تک تمام بچوں کو ایک جیسی ہی تعلیم دی جائے۔بچوں کو اخلاقیات اور چھوٹے موٹے ہنر سکھائیں جائیں۔سکولوں میں کھیل کے میدان بنائے جائیں تا کہ بچوں کی جسمانی نشو و نما بھی بہت ہو سکے۔دوسرا بڑا فرق یہ ہے کہ ہمارا نظام تعلیم دنیا بھر سے بہت پیچھے ہے۔یہی وجہ ہے کہ اوور سیز کشمیریوں میں اپنے خاندانوں میں کی گئی شادیاں نا کام ہو رہی ہیں۔ہماری کمیونٹی کی زیادہ تعداد برطانیہ میں رہتی ہے اور وہاں کے اور ہمارے نظام تعلیم میں فرق کی وجہ سے ہمارے بچے آپس میں سیٹل نہیں ہو پا رہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسا نظام تعلیم تشکیل دیا جائے جس سے ہمارے بچے آپس میں کمیونیکیٹ کر سکیں اور مستقبل میں ان کو آپس میں زیادہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,16،اپریل,2023)— انتظامیہ گیس ایجنسی ہولڈرز کے صبر کو نہ آزامائے۔بلا وجہ جرمانے کرنا اور تاجروں کو تنگ کرنا بند کیا جائے۔رمضان شریف میں صارفین کو سہولتیں پہنچانے کے لئے نو پرافٹ نو لاس پر سلنڈر فروخت کر رہے ہیں۔تحصیل انتظامیہ نے گیس ایجنسی ہولڈرز کو غیر قانونی اور جابرانہ جرمانے کئے ہیں۔ہم نے متفقہ طور پر 3250روپے ریٹ مقرر کیا ہے۔ آج سے ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔اگر دوبارہ جرمانے کئے گئے تو غیر معینہ مدت کے لئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دیں گے۔گیس ایجنسی ہولڈرز کی چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس۔انتطامیہ اواگرا سے رابطہ کر کے ڈپو سے ریٹ کم کروائے اورحتمی ریٹ لسٹ جاری کرے۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار میں موجود گیس ایجنسی ہولڈرز قاضی رئیس احمد،حاجی رحمت علی چودھری،میاں محمد اشرف، سفیان جاوید،چودھری افتخار،محمد عرفان ارشد محمود،محمد وقاص،رفاقت علی،چودھری ہارون،ارسلان منشاء اور دیگر نے چکسواری پریس کلب میں آ کر پریس کانفرنس کی اور اپنا موقف انتظامیہ کو سامنے پیش کیا۔قاضی رئیس احمد اور حاجی رحمت علی چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ایکس گیس پلانٹ ریٹ 2950ہے جبکہ ڈپو سے چکسواری تک ہمیں ایک سلنڈر پر 150روپے کیرج کا خرچا پڑتا ہے۔ ایک سلنڈر ہمیں چکسواری میں 3200روپے میں پڑ رہا ہے۔جبکہ ہم رمضان شریف کی وجہ سے صرف 3250میں فروخت کر رہے ہیں۔لیکن انتظامیہ ہمارے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ایک طرف ہماری عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے اور دوسری جانب ہمیں خواہ مخواہ ہی جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامییہ نے کوئی ریٹ لسٹ جاری نہیں کی اور نہ ہی ہم سے میٹنگ کر کے ہمارا موقف جاننے کی کوشش کی ہے۔ بلاوجہ ہی ہمیں ناجائز منافع خور ثابت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اصل منافع خور اوپر بیٹھے ہوئے مافیاز ہیں۔جو اواگرا کے قائم کردہ ریٹ پر ہمیں نہ تو گیس دے رہے ہیں ا ور نہ ہی بل بنا کر دیتے ہیں۔ ہماری بار بار کی دہائی کے باوجود بھی انتظامیہ اواگرا یا گیس پلانٹ ڈپوؤں سے رابطہ کرنے یا ان سے ریٹ کم کروانے کی کوشش نہیں کی گئی۔ضلعی انتظامیہ اپنا نمائندہ مقرر کرے اور ہمارے ساتھ پلانٹ پر جا کر تحقیق کریں اس کے بعد فیصلہ کریں اور اگر ہمیں قصور وار پایا جائے تو ہمیں جرمانے کئے جائیں۔اس وقت میرپور،ڈڈیال،اسلام گڑھ اور کوٹلی میں گیس سلنڈر 3250میں فروخت ہو رہا ہے۔ہم بھی اسی ریٹ پر گیس سلنڈر فروخت کریں گے اور اگر اس ریٹ پر ہمیں جرمانہ کیاگیا تو ہر گز جرمانہ نہیں دیں گے بلکہ غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کر دیں گے۔تاجروں کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے اور ان کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور چیئر مین اواگرا نوٹس لیں اور ریٹ کم کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,16،اپریل,2023)— چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال چکسواری بازار کے مسائل حل کروانے کے لئے خاصے متحرک۔گزشتہ روز انھوں نے ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم اور ایکسئن ایم ڈی ایچ اے سے ملاقاتیں۔ چکسواری بازار میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کروانے کی سفارش کی۔ایکسئن ایم ڈی ایچ اے انعام الحق سے ملاقات کی اور نیو ٹاؤن میں سڑکوں اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے اور واٹر سپلائی کو بحال رکھنے کے حوالے سے عوامی شکایات نوٹ کروائیں۔اس کے علاوہ چیئر مین چودھری نعیم حسین نے میونسپل کمیٹی چکسواری میں صفائی،تجاوزات اور دیگر شکایات درج کروانے کے لئے شکایت سیل قائم کر دیا ہے۔جس کانمبر0355.8386950 ہے۔اگر کسی شہری کو شکایت ہو گی تو وہ درج بالا نمبر پر اپنی شکایت نوٹ کروا سکتے ہیں اور میونسپل کمیٹی چکسواری کا عملہ اس شکایت کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button