کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اپریل,2023)—محمد شیراز سکنہ ڈیرہ خالصہ نے پولیس کو بتایا کہ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں گزشتہ روز بوقت قریب آڑھائی بجے ہمراہ فرحان بھٹی،راجہ رضوان،راجہ احسان وغیرہ کے پراپرٹی آفس واقع چبوترہ میں موجود تھا کہ اچانک مسمیان محمد وقاص،نعیم احمد،محمد تبریز قیصر محمود،احسن محمود،محمد شمریز،ذیشان،عتیق ہمراہ 3/4 نامعلوم آ گئے اور مجھ پر حملہ کر دیا اور سب نے لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان میں سے ایک ملزم مسلح آہنی راڈ تھا جس نے راڈ کا وار کر کے میرے سر کو شدید زخمی کر دیا۔اس دوران میری جیب سے رقم مبلغ ایک لاکھ روپے بھی گر گئے جو ملزمان اٹھا کر لے گئے۔وجہ عناد تنازعہ اراضی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 15, 2023) – Muhammad Shiraz, a resident of Dhera Khalsa, informed the police that he is a property dealer and was present at the property office located in Chabootra at around 5:30 pm yesterday with Farhan Bhatti, Raja Rizwan, Raja Ehsan, and others when suddenly, Mohammad Waqas, Naeem Ahmed, Mohammad Tahir, Qaiser Mahmood, Ahsan Mahmood, Mohammad Shamraiz, Zeshan, Atiq along with 3 to 4 unknown individuals arrived and attacked him.
The assailants used sticks and kicks to torture him, and one of them was armed with a gun and hit him on the head with it, leaving him severely injured. During the attack, the culprits also snatched cash worth one hundred thousand rupees from his pocket. The reason for the attack seems to be a land dispute.
The police have registered a case against the culprits and started an investigation to arrest them. Meanwhile, the victim has been shifted to a hospital for medical treatment. Such incidents of violence against property dealers are on the rise in the area, causing concern among the residents and the business community. The authorities are urged to take strict measures to ensure the safety and security of the citizens.
نوجوان طالب علم سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش،برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنا لی۔مقدمہ درج۔
Assault on Young Student with Weapon and Recording of Video, Case Filed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اپریل,2023)—کلرسیداں میں ماہ صیام میں شیطان آزاد دھندناتا پھر رہا ہے۔دو افراد کی نوجوان طالب علم سے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کی کوشش،برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنا لی۔مقدمہ درج۔سلمی نعیم زوجہ محمد افتخار سکنہ چنام نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھتیجا فہد نزاکت جو کہ نویں کلاس کا طالب علم ہے گزشتہ روز دن ایک بجے گاؤں کے سٹاپ پر کھڑا تھا کہ اسی اثناء میں امان اللہ اور علی گاڑی میں آئے۔علی کے پاس پسٹل تھا جنہوں نے زبردستی فہد نزاکت کو گاڑی میں بٹھا لیا اور اسے جنگل میں لے گئے اور اس کے کپڑے اتروا کر اس کی ویڈیو بنائی اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔شور واویلا کرنے پر ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا کہ تمہاری ننگی ویڈیو نیٹ پر وائرل کر دی جائے گی۔ملزمان راضی نامے کیلئے دباؤ بھی ڈالتے رہے۔
مدرس محمد شفیق بھٹی کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر
Iftar dinner organized in honor of Muhammad Shafiq Bhatti
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی ہیں جنہوں نے جدید علوم کو اپنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرس محمد شفیق بھٹی کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نظامت کے فرائض احسان الحق قریشی نے سرانجام دیئے۔ راجہ ندیم احمد نے کہا کہ ہم اساتذہ کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔پی ٹی آئی کلرسٹی کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نے کہا کہ ترقی کے تمام راستے اساتذہ سے جڑے ہوئے ہیں تمام مزاہب اور اقوام اپنی معاشرتی اور معاشی ترقی کے لیئے اساتذہ کے ہی مرہون منت ہیں ہمیں بھی انہیں ان کا جائز مقام اور مرتبہ دینا چاہیئے ہمیں یہ بات ہر گز نہیں بھولنی چاہیئے کہ جہالت کے اندھیروں سے نجات کا واحد راستہ اساتذہ کرام ہیں۔
ایمان مظہر کو عامر کیانی نے اپنے گھر بلوا کر کہیں غائب کر دیا,ظفر حسین کیانی سکنہ پنڈ بینسو
Iman Mazhar was called by Amir Kayani to his house and disappeared, Zaffar Hussain Kayani of Pind Bainso
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،اپریل,2023)—ظفر حسین کیانی سکنہ پنڈ بینسو نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میرا بھتیجا ایمان مظہر عمر ساڑھے سترہ سال کو عامر کیانی نے اپنے گھر بلوا کر کہیں غائب کر دیا ہے۔ہم نے عامر کیانی کو کہا ہے کہ ہمارا بھتیجا ہمیں واپس کر دو تو جو اس نے جواب دیا کہ میں واپس نہیں کرتا اور پھر دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔