DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Proposal to Merge 6 Kahuta Patwar Circles with District Murree Faces Opposition from locals, and political representatives stay silent
کہوٹہ 6پٹوار سرکلز ضلع مری کیساتھ ملانے کی تجویز /اہلیان علاقہ کی مخالفت /سیاسی نمائندوں کی خاموشی
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،14,اپریل،2023) —کہوٹہ 6پٹوار سرکلز ضلع مری کیساتھ ملانے کی تجویز /اہلیان علاقہ کی مخالفت /سیاسی نمائندوں کی خاموشی ,ٹورازم ہائی وے کیساتھ ملحق یوسیز کو مری کیساتھ ملایا جارہا ہے کہوٹہ کے 6پٹوار سرکلز کو ضلع مری کیساتھ ملانے کی تجویز /اہلیان علاقہ کی مخالفت ۔ ٹورازم ہائی کیساتھ ملحق اور پہاڑی ہونے کیوجہ سے ان یوسیز کو مری کیساتھ ملایا جارہا ہے۔ شامل کی جانے والی یوسیز کے عوام کی سوشل میڈیا پہ بھرپور مخالفت، نڑھ اور سنگ کے علاوہ کسی بھی یو سی کا تحصیل کوٹلی ستیاں سے زمینی رابطہ ممکن نہیں ہے۔ یو سی ہوتھلہ چیئرمین راجہ عامر مظہر نے شمولیت کے فیصلے کے خلاف بورڈ آف ریوینیو پنجاب لاہور کو باقاعدہ درخواست دے دی۔جبکہ انکا کہنا تھا کہ یو سی ہوتھلہ کہوٹہ شہر سے قریب ترین ہے اور مری کیساتھ شمولیت خارج از امکان ہے۔ تحریک کہوٹین یوتھ کے امیر راجہ ناصر نے بھی کہوٹہ کے ٹکڑے کرکے مری میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کی ہے کہ اس فیصلے سے علاقائی پسماندگی مزید بڑھےگی اور کہوٹہ ترقی کے لحاظ سے پیچھے رہ جائیگا۔ تاہم ابھی تک کہوٹہ کے کسی سیاسی نمائندے کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا
Kahuta (Pothwar.com, April 14, 2023) – Proposal to merge Kahuta’s 6 Patwar Circles with Murree district / Opposition from local residents / Silence of political representatives. Proposal to merge with Murree district/opposition of local residents. Due to its proximity to Tourism High and being hilly, these USIs are being merged with Murree. There is strong opposition from the people of the UCs to be added on social media, no land connection of any UC except Narh and Sang is possible with Kotli Sattian. UC Hothla Chairman Raja Amir Mazhar submitted a formal application to the Board of Revenue Punjab Lahore against the decision of joining. While he said that UC Hothla is the closest to Kahuta city and joining with Murree is out of the question. Tehreek Kahotin Youth Ameer Raja Nasir has also strongly opposed the division of Kahuta into Murree, saying that this decision will further increase the regional backwardness and Kahuta will lag behind in terms of development. However, no statement has been given by any political representative of Kahuta so far.
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں مسلم لیگی رہنما
نمبردار راجہ فیصل لیاقت کا افطار ڈنر سیاسی اجتماع بن گیا
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s Iftar Dinner Turns into Political Gathering
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،14,اپریل،2023) — سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں مسلم لیگی رہنما نمبردار راجہ فیصل لیاقت کا افطار ڈنر سیاسی اجتماع بن گیا۔ سابق صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد، بلال یامین ستی، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ سمیت کہوٹہ کے تاجروں سابق بلدیاتی اراکین و چیئرمین حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اخباری نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کی اور کہاکہ 24ارب سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور 64کروڑ سے واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کا منصوبہ مسلم لیگ (ن) کا بڑا تحفہ ہے۔ حلقہ میں مسلم لیگ (ن) نے ترقیاتی کام کرائے۔ تختی اور افتتاح کی سیاست کا قائل نہیں۔ مگر سیاسی مخالفین جھوٹ مت بولیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انھوں نے ہمارے منصوبوں پر رکاوٹیں ڈالیں کوئی ایک منصوبہ بھی وہ اپنا نہیں دیکھا سکتے۔واٹر سپلائی کہوٹہ پنڈی روڈ، بائی پاس،گیس کا منصوبہ ہو یا دیگر تمام منصوبے مسلم لیگ (ن) نے ہی دیے۔ یہ صرف سوشل میڈیا پر منصوبے دیتے اور کام کرواتے ہیں جبکہ گراونڈ میں صفر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنا سیاسی مستقبل داؤ پر لگا کر ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی غرض سے میدان میں آئی۔ انہوں نے مسلم لیگی رہنمانمبر دار راجہ فیصل لیاقت کی پارٹی کے لیئے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،راجہ قمر یعقوب، معروف معالج ڈاکٹر محمد شفیق، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، سابق چیئرمین راجہ ممتا ز، سابق چیئر مین، سجاد ستی، اسد ستی سابق وائس چیئرمین،سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق کونسلر راجہ فیصل عزیز، سابق کونسلر ایم ذرین شاہ،راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، عبدالقدوس عباسی، شیخ قاری صدیق، راجہ گلزارگلزاری، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ،راجہ تنویر بنارس،محمد سلیم اور مسلم لیگی ورکروں، کارکنوں نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔
حلقہ بندیوں میں تبدیلی سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہرنے سینئر ممبر ریونیو بورڈ اور کمشنر راولپنڈی کو در خواست دے دی
Change in constituencies Ex-Chairman UC Hothla Raja Aamir Mazhar submitted the request to Senior Member Revenue Board and Commissioner Rawalpindi
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اپریل 2023)
حلقہ بندیوں میں تبدیلی سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہرنے سینئر ممبر ریونیو بورڈ اور کمشنر راولپنڈی کو در خواست دے دی اورآئندہ چند روز تک معروف قانون دان سید سبطین بخاری کے ذریعے رٹ دائرکرنے کا اعلانزمینی حقائق کے بر عکس حلقہ بندی کی گئی تو یہ عوام کے ساتھ ظلم ہو گا،ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کر یں گے،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامرمظہرامیدوار برائے تحصیل کہوٹہ نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کوتحصیل کوٹلی ستیاں کے ساتھ لگانے کے فیصلہ کے خلاف سینئرممبربورڈ آف ریونیوپنجاب لاہور کو تحریری درخواست دے دی،درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ چونکہ یونین کونسل ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ کا گیٹ وے ہے اور کہوٹہ شہر سے صرف دو کلومیٹرکے فاصلہ پرواقع ہے اور اس کی حدود ضلع اسلام آباد کی حدود سے ملتی ہیں جبکہ تحصیل کوٹلی ستیاں سے ہوتھلہ کم ازکم پچاس کلومیٹر کی مسافت پرہے اور پہاڑی علاقہ پرمشتمل ہے لہذا یوسی ہوتھلہ کو کوٹلی ستیاں میں شامل کرنا علاقہ مکینوں کے ساتھ زیادتی ہوگی،چیئرمین راجہ عامرمظہرنے کہا کہ چند ایک لوگ اپنے مفادات کی خاطر یوسی ہوتھلہ کو کوٹلی ستیاں کے ساتھ لگانا چاہتے ہیں جو کہ ہمیں منظورنہیں ہے۔اور اس حوالے سے آئندہ چند روز تک معروف قانون دان سید سبطین بخاری کے ذریعے رٹ دائر کر وں گا۔