AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Due to the cycle of rating or the fear of accountability, as soon as the exam approaches, students who are weak in studies transferred to private schools.

ریٹنگ کا چکر یا پھر جواب طلبی کا خوف،امتحان قریب آتے ہی سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سے پڑھائی میں کمزور طلباء کو پرائیویٹ کر دیا جاتا ہے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,14،اپریل,2023)—ریٹنگ کا چکر یا پھر جواب طلبی کا خوف،امتحان قریب آتے ہی سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سے پڑھائی میں کمزور طلباء کو پرائیویٹ کر دیا جاتا ہے۔گزشتہ سال بھی چکسواری کے بیشتر اداروں سے ریگولر طلباء کو پرائیویٹ کر دیا گیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول صرف سے آٹھویں جماعت سے دس بچوں کو پرائیویٹ کیا گیا۔ریگولر سکول آنے والے بچے کو جب پرائیویٹ کیا جاتا ہے تو اس کے ذہن پر برا اثر پڑتا ہے۔جس سے بے شمار بچے امتحانات میں فیل ہو جاتے ہیں۔پڑھائی میں کمزور بچوں کی وجہ سے ہمارے رزلٹ پر اثر پڑتا ہے اورمحکمہ ہم سے جواب طلبی کرتا ہے اساتذہ کا موقف۔والدین کا بچوں کو پرائیویٹ کرنے پر شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق جب بھی بورڈ کے سالانہ امتحانات آتے ہیں تو اساتذہ اپنا رزلٹ بنانے کے چکر میں پڑھائی میں کمزور بچوں کا داخلہ ریگولر بھیجنے کی بجائے پرائیویٹ بھیجتے ہیں جس سے ان کا رزلٹ تو سو فیصد بن جاتا ہے لیکن بعض بچوں کی ذہنی نشو ونما اور دماغ پر برا اثر پڑتا ہے۔ ایسا صرف سرکاری اداروں میں نہیں ہوتا بلکہ پرائیویٹ سکولز کے مالکان اور پرنسپل صاحبان بھی ایسا کرتے ہیں۔محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کو بچوں کر پرائیویٹ کرنے کے حوالے سے سخت موقف اپنانا چاہیے۔اساتذہ بچوں کی کونسلنگ کرنے کی بجائے انھیں پرائیویٹ کر کے اپنی جان چھڑا لیتے ہیں۔سیکرتری تعلیم و چئیرمین بورڈ اساتذہ سے جواب طلبی نہ کریں بلکہ رزلٹ کو بہتر بنانے کے لئے پرائیویٹ کرنے والی پالیسی سے بہتر پالسیی بنائیں۔اساتذہ اپنی جواب طلبی سے ڈرتے ہوئے طلباء کو پرائیویٹ کر کے بعض بچوں کو ذہنی طور پر اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔محکمہ تعلیم اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے اورآٹھویں کلاس تک بچوں کو امتحانات ہی نہ لئے جائیں بلکہ ان کو اگلی کلاسز میں پرومرٹ کیا جاتا رہے تا کہ بچوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہو۔

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 14, April 2023)-The cycle of ratings or the fear of accountability, the weaker students are privatized from government and private schools as the exams approach. The regular students were privatized from most of the institutions in Chakswari. From Government Boys High School only 10 students were privatized. When a child coming to a regular school is privatized, his mind will be affected badly. Due to this many children fail the exams. Due to the weak children in studies, our results are affected and the department demands an answer from us. Accordingly, whenever the annual board exams come, the teachers, in the process of making their results, instead of sending the weak children in education to the regular ones, they send them to the private ones, which makes their result 100%, but the mental development and brain of some children It has a bad effect. This does not happen only in government institutions, the owners and principals of private schools also do this. The education department should adopt a strict stance regarding privatizing the authority of the children. Instead of counseling the children. The Secretary of Education and the Chairman Board should not demand answers from the teachers, but make a better policy than the policy of privatizing to improve the results. The education department has changed its policy and until the eighth class, children are not given exams, but they are promoted to the next classes so that the children have the motivation to move forward.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,14،اپریل,2023)—ضلعی انتظامیہ اور تحصیلداروں کے تحصیل ڈڈیال اور اسلام گڑھ میں گیس ڈیلروں کو بھاری جرمانے۔انتظامیہ کی طرف سے گیس ڈیلرز کو جرمانے کرنے کے خلاف پورے ضلع میرپور میں شٹر ڈاؤ ن ہڑتال۔ہم حکومتی ریٹ پر گیس فروخت نہیں کر سکتے۔اگرانتظامیہ نے سختی کی تو ہم اپنی ہڑتال کو عید تک لے جائیں گے۔گیس ڈیلرز کی دھمکی۔گیس ڈیلرز کے ترجمان کا موقف ہے کہ ہمیں گیس ڈپو سے 11کلو کا گھریلو سلنڈر 2950میں ملتا ہے ہم اس قیمت پر خرید کر اسے 2700روپے پر کیسے فروخت کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ کے جرمانے بلا جواز ہیں۔گزشتہ روز ضلع میرپور،اسلام گڑھ چکسواری اور ڈڈیال میں تحصیلداروں نے گیس ایجنسیوں کی چیکنگ کی اور عوامی شکایات پر بعض گیس ایجنسیوں کو سیل بھی کیا گیا۔متعدد کو بھاری جرمانے کئے گئے جس کے رد عمل میں گیس ایجنسی تنظیم کے صدر نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز ضلع میرپور اور اس کی تحصیلوں میں گیس سلنڈر کی دکانیں اور ایجنسیاں بند رہیں۔دوسری جانب عوام کو کہنا ہے کہ حکومت اپنی رٹ منوانے میں ناکام رہی ہے۔ماضی میں جب بھی گیس کا ریٹ بڑھتا رہا ہے گیس ایجنسیوں کے مالکان فوراً قیمتیں بڑھا دیتے تھے لیکن اب جب قیمتیں کم ہوئی ہیں تو گیس ایجنسیوں کے مالکان سارا ملبہ گیس ڈپوؤں پر ڈال کر خود کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت اور آزاد حکومت متفقہ طور پر کریک ڈاؤن کرے اور جو بھی قصور وار ہو ان کے لائسنس ہی کینسل کئے جائیں۔ظلم کی حد ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے پہلے ہی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں لیکن اب اس ہوشربا مہنگائی جب حکومت نے تھوڑا سا ریلیف دیا ہے تو وہ ریلیف گیس ڈیلرز عوام تک نہیں پہنچنے دے رہے۔انتظامیہ کسی بھی بلیک میلنگ میں آئے بغیر عوام کو ریلیف پہنچائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,14،اپریل,2023)—الفلاح سو سائٹی ایسرکے چیئرمین چودھری ذوالفقار احمد متیالوی نے کہا ہے کہ الفلاح سوسائٹی ایسر کے تحت تیار ہونے والے زچہ بچہ سنٹر کا افتتاح عید کے بعد ہو گا۔عید کے بعد زچہ بچہ سنٹر میں باقاعدگی کے ساتھ مریضوں کا علاج معالجہ ہو گا۔ افتتاحی تقریب شاندار ہو گی۔یونین کونسل پنڈ خورد میں زچہ بچہ سنٹر کی یہ شاندار عمارت اوور سیز کشمیریوں کی خصوصی کاوش سے بنائی گئی ہے۔ ہم اپنے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے تعاون سے الفلاح سوسائٹی نے اپنے منشور کا ایک اور اہم ہدف مکمل کر لیا ہے۔چودھری ذوالفقار احمد متیالوی نے میڈیاگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الفلاح سوسائٹی کی جب بنیاد رکھی گئی تو اس کا مقصد صرف ایمبولینس سروس اور رمضان المبارک میں اپنی یونین کونسل کے غریب عوام کو ان کے گھروں میں رمضان پیکج پہنچانا تھا۔ لیکن بعد میں ہم نے تعلیم اور صحت پر توجہ دی اور اپنی یونین کونسل میں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم دینے شروع کئے۔اس کے بعد الفلاح سوسائٹی نے مخیر حضرات کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول ایسر کی عمارت تعمیر کروائی اور پھر زچہ بچہ سنٹر کی شاندار عمارت بنائی۔عید الفطر ے بعد یہ سنٹر کام شروع کر دے گا اور چوبیس گھنٹے سروس فراہم کی جائے گی۔ یہ سنٹر کمیونٹی کے تعاون سے مریضون کو مفت سروسز فراہم کرے گا اور ضرورت پڑنے پر ایمرجنسی میں ادویات بھی فراہم کرے گا۔ہم اپنے ڈونرز اور مخیر حضرات کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے علاقہ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہوئی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,14،اپریل,2023)— حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ تعالی عنہ کایوم شہادت چکسواری میں بھی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا اس سلسلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنماواجدحسین اوران کے بھائی طارق محمود نے اپنی رہائش گاہ لدڑ پینڈا چکسوار ی میں تقریب کے اہتمام وانعقاد کی سعادت حاصل کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاسیدزین شاہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی سیدفیضان بخاری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا مولانا محمدکفیل نے بھی ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا اور حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پرروشنی ڈالی قاری ذیشان سلطانی نے ختم شریف پڑھا اورعلامہ محمدکفیل نے دعاکرائی اس موقع پرچودھری محمدسلیم اوران کی اہلیہ محترمہ کے والدین دادا دادی سمیت جملہ مرحومین واجدحسین طارق محمودکے خاندان کے جملہ مرحومین سمیت امت مسلمہ کے جملہ مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,14،اپریل,2023)— ایسر پنڈکلاں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے محمدبشیرگجربکروال کے دو چھپرجھونپڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں ایک لاکھ روپے نقدی سمیت چارلاکھ روپے کاگھریلوسامان جل گیا محمدبشیر گوجربکروال نے میڈیاکوبتایاکہ وہ گزشتہ روز صبح سات بجے مال مویشی لے کراپنے گھر کے قریب جنگل میں گیاہواتھاشورکی آواز سن کرگھرآیا بچے عورتیں چیخ وپکارکررہے تھے چھپرجھونپڑیاں جل رہی تھیں جوآنا فانا جل کرخاکسترہوگئیں آگ کے شعلے اتنے بلنداورتیز تھے کہ آگ بجھانے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی آن کی آن میں چھپر آگ کی نذرہوگئے اورچھپر کے اندر رکھے ہوئے ایک لاکھ روپے کی نقد رقم بسترے قمیتی کپڑوں چارپائیاں سمیت دیگرگھر یلواستعمال کا تقریبا چار لاکھ روپے کاسامان جل کرخاکسترہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا چھپر کے اندر رکھی ہوئی ایک لاکھ روپے کی نقدرقم جومیری دو بہوکی محنت مشقت کی کمائی تھی جولوگوں کی گھروں میں جاکرمحنت مشقت کرکے کمائی کرلائی تھیں بشیربکروال کاکہناتھاکہ وہ بہت غریب ہے اس کے بیٹے بھی غریب ہیں چھوٹے چھوٹے پوتے اورپوتیاں ہیں جن کایہ چھپرتھاجوجل کرخاکسترہوگیا چھوٹے بچے چھت سے محروم ہوگئے ہیں اس نے مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button