کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اپریل,2023)—کلرسیداں کی 15 سالہ کلاس نہم کی طالبہ نکاح نامے کیساتھ عدالت پیش ہو گئی۔مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اپنی مرضی سے گئی تھی اور بغیر کسی دباؤ کے شادی کر لی ہے۔مقامی عدالت نے طالبہ کے 164کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کے بعد خاوند کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ گلریز انجم نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا تھا میری بھتیجی مسماۃ (ح) بعمر قریب 15 سال ہے اور کلر سیداں کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں کلاس نہم کی طالبہ ہے جو 3/4ماہ سے سوزوکی ڈرائیور راحیل انجم سے ساتھ آتی جاتی تھی۔اسی دوران راحیل انجم نے میری بھتیجی کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کر لئے اور گزشتہ روز صبح قریب ساڑھے چھ بجے سکول جانے کیلئے راحیل انجم کی سوزوکی میں گئی اور پھر واپس نہ آئی۔راحیل انجم سے رابطہ کیا تو اس نے میری بھتیجی کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔یاد رہے کہ سوزوکی ڈرائیور راحیل انجم پہلے سے شادی شدہ ہے اور چار بچوں کا باپ بھی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, April 2023) – A 15-year-old Class 9 student of Kallar Syedan appeared in court with a marriage certificate and told she has gotten married and she had not been abducted. The local court allowed the girl to go with her husband after recording her statement under Section 164. It should be remembered that Gulrez Anjum while registering the case in the Kallar Syedan police station said that my niece, Who is about 15 years old and is a Class 9 student in a private educational institution in Kallar Syedan, who was dating a Suzuki driver Raheel Anjum for 3/4 months. Meanwhile, Raheel Anjum developed an illicit relationship with my niece and yesterday morning, At around 6:30, she went to Anjum’s Suzuki to go to school and then did not return. When contacted, Raheel Anjum refused to return my niece. It is to be noted that Suzuki driver Raheel Anjum is already married with four children.
حضرت علی علیہ اسلام کی شہادت کے موقع پر مساجد میں دعائیہ تقریبات۔
“Masjid’s hold prayer on the occasion of martyrdom anniversary of Hazrat Ali (RA)”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اپریل,2023)—حضرت علی علیہ اسلام کی شہادت کے موقع پر مساجد میں دعائیہ تقریبات۔چوآخالصہ اور پیرگراٹہ سیداں میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔نماز فجر کے بعد اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام مساجد میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں علمائے کرام نے کہا کہ حضرت علی تمام مسلم امہ کے مسلمہ رہنما ہیں جن کی خدمات پر اہل اسلام ان کا انتہائی مشکور ہے۔جناب علی کی خدمات کے صحابہ اکرام رضی اللہ تعالیٰ بھی معترف ہیں اس کے علاؤہ فقہ جعفریہ چوآخالصہ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد فاطمہ سلامہ اللہ سے جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہے پرامن اختتام پزیر ہو گیا۔ علمائے اکرام اور ذاکرین نے حضرت علی کے کارہائے نمایاں کے خصوصی تذکرے کیئے جبکہ پیر گراٹہ سیداں میں بھی ماتمی جلوس نکالا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے مخیر حضرات نے کلرسیداں کے چار سے چودہ سال کے 128 یتیم بچوں میں عید گفٹ اور راشن تقسیم کیا گیا
With the support of Al-Khidmat Foundation, philanthropists distributed Eid gifts and rations to 128 orphans aged between four and fourteen years
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اپریل,2023)—کلرسیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے مخیر حضرات نے کلرسیداں کے چار سے چودہ سال کے 128 یتیم بچوں میں عید گفٹ اور راشن تقسیم کیا گیا عید گفٹ میں بچوں کے نئے کپڑے اور جوتے شامل تھے جبکہ ان کے لواحقین کے لیے راشن پیکج میں آٹا پندرہ کلو،چاول دس کلو تیل تین لٹر روح افزا بیسن اور دیگر مصالحہ جات شامل تھے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں چوہدری ابرار حسین، محمد توقیر اعوان،جاوید اقبال،عبدالودود عامر،عبدالقیوم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید پیکج کا مقصد یتیم بچوں اور ان کے لواحقین کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے مدرس چوہدری وقاص احمد نے پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) کی ڈگری مکمل کر لی
“Government Boys High School Balakhar teacher, Chaudhry Waqas Ahmed, completes his PhD in Education”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اپریل,2023)—گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے مدرس چوہدری وقاص احمد نے پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) کی ڈگری مکمل کر لی۔اس سلسلے میں ارشد محمود بھٹی، صدر پینشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کی جانب سے ڈاکٹر چوہدری وقاص احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کو رمضان کی مبارکباد
“Pir Syed Ajaz Ali Shah Gilani receives Ramadan greetings”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اپریل,2023)—پیپلز پارٹی کلر سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،عمر بھٹی اور تصور حسین شاہ نے حجرہ شاہ مقیم جا کر دربار عالیہ کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں رمضان کی مبارکباد دی۔