کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل 2023)گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کو امتحانی مرکز کے طور پہ بحال کردیا گیا ، کالج ہذا کے پروفیسر محمد شبیر راجہ کی بدولت راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے امتحانی سنٹر کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ اٹھارہ اپریل سے شروع ہونے والے امتحان کیلئے کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر محمد شبیر راجہ کو بطور ریذیڈنٹ انسپکٹر مقرر کردیا ہے ۔امتحانی مرکز کی تمام تر ذمہ سونپنے کیساتھ متعلقہ بورڈ نے امتحانات کے لئے ایس او پیز بھی جاری کردیں ، اس دوران کوئی غیر متعلقہ اندر داخل نہ ہوسکے گا، تمام عملے کا موبائل فون جمع ہوگا ،سیکورٹی کیلئے مورچہ اور پولیس کی تعیناتی لازمی ہوگی۔
Kahuta (pothwar.com, 13 April 2023) Government Graduate College Kahuta has been restored as an examination center, thanks to Professor Muhammad Shabbir Raja of the college, Rawalpindi Board of Intermediate and Secondary Education has made Government Graduate College Kahuta matric examination center and has been formally approved for the intermediate examinations. For the examination starting on 18th April, the principal of the college, Prof. Muhammad Shabbir Raja, has been appointed as the resident inspector. Along with handing over all the responsibilities of the examination center, the relevant board has also issued SOPs for the examinations. No one will be able to enter, all staff’s mobile phones will be collected, and security and police will be mandatory.
پی ٹی آئی والے حلقے میں کوئی کام نہ کر سکے اور ہمارے منصوبوں پر پراپیگنڈا کرتے ہیں
“PTI workers in the constituency unable to perform and resort to propaganda against our projects”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل 2023) پی ٹی آئی والے حلقے میں کوئی کام نہ کر سکے اور ہمارے منصوبوں پر پراپیگنڈا کرتے ہیں مسلم لیگ ن نے ہی اس حلقے میں اس سے قبل ترقیاتی کام کروائے اور آئندہ بھی وہی کروائی گے صداقت علی عباسی نے ہمارے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالے رکھی شاہد خاقان عباسی کی کڑی تنقید تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین یوسی نڑھ راہنما مسلم لیگ ن بلال یامین ستی کی جانب سے کہوٹہ واٹر سپلائی،کہوٹہ پنڈی روڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب دھپری کے مقام پر سیاسی اجتماع سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر سابق چئیرمین مسلم لیگی راہنماوں کارکنان ورکرز کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح کیا پنڈال آمد پر بلال یامین ستی و دیگر مقامی قیادت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کا پرتباک استقبال کیا گیا اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مخالفین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انھوں نے ہمارے منصوبوں پر رکاوٹیں ڈالیں کوئی ایک منصوبہ بھی وہ اپنا نہیں دیکھا سکتے واٹر سپلائی کہوٹہ پنڈی روڈ، بائی پاس،گیس کا منصوبہ ہو یا دیگر تمام منصوبے مسلم لیگ ن نے ہی دیے یہ صرف سوشل میڈیا پر منصوبے دیتے اور کام کرواتے ہیں جبکہ گراونڈ میں صفر ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا مسلم لیگ ن نے اپنا سیاسی مستقبل داو پر لگا کر ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی غرض سے میدان میں آئی اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ میں نے ان کے ساتھ مشکل وقت گزارا یہ بد تمیز لوگ ہیں انھوں نے حلقے کو پسماندہ رکھا پی ٹی آئی والے مجھے کہتے تھے کہ مسلم لیگ ن والوں کو فنڈز کویں دیتے ہو میں کہتا تھا کہ ووٹ ہی انھون نے دیئے ہیں تو فنڈز انکو کیوں نہ دوں جبکہ بلال یامین ستی نے خطاب کے دوران کہا کہ واٹر سپلائی کا منصوبہ کارپٹ رود کا کام ہو کہوٹہ پنڈی روڈ، بائی پاس یا دیگر تمام منصوبے شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے ہوئے جلد تمام منصوبے مکمل ہونگے نہ صرف دھپری پورے شہر گھر گھر صاف پانی مہیا کریں گے یہ حلقہ مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور آئندہ بھی رہے گا تقریب سے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، ملک غلام مرتضی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ کاشف ستی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باضابطہ مسلم لیگ ن شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر سابق بلدیاتی نمائندوں میجر عبدالروف راجہ، سجاد ستی، ماسٹر ظہور عباسی، راجہ ظہور اکبر، ممبران میونسپل کمیٹی، عہدیداران کارکنان ورکرز اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پنڈال پہنچنے پر شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا گیا انکے حق میں نعرے بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کہ گئیں
حق نواز مغل وفات پا گے نمازے جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
Hundreds of political and social personalities participated in the funeral prayers of Haq Nawaz Mughal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل 2023) عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان کے پھوپھی زاد بھائی حق نواز مغل وفات پا گے نمازے جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان کے پھوپھی زاد بھائی اور صدر ام القوین یونٹ سرفراز حسین مغل کے بڑے بھائی حق نواز مغل رضائے الٰہی سے وفات پا گئے مرحوم کی نمازے جنازہ یوسی بھلاکھر نواں شہر میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل سینئر نائب صدر و چیف وآگنائزر مسلم لیگ ن یو اے ای وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان،سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر صفدر کیانی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید کیانی،سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی کہوٹہ کی مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات نے عبد المجید مغل سے ان کی کزن کی وفات پر گہرے غم و دکھ کیا اظہار کیا ہے۔