DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Free Flour Distribution Center distributed 85,000 bags of Flour

رمضان مفت آٹا اسکیم کے تحت کلر سیداں میں قائم مفت آٹا فراہمی مرکز میں 11 مارچ تک آٹے کے 85ہزار تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اپریل,2023)— رمضان مفت آٹا اسکیم کے تحت کلر سیداں میں قائم مفت آٹا فراہمی مرکز میں 11 مارچ تک آٹے کے 85ہزار تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔مرد و خواتین کے شناختی کارڈز کی اسکینگ کیلئے 20جبکہ معذور و بزرگ مرد و خواتین کیلئے ایک ایک الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر روات میں مختلف ملز سے آنے والے پانچ عدد ٹرکوں سے پانچ ہزار کے قریب آٹے کے مفت تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کو کسی پریشانی،دقت اور مشکل کے بغیر مفت آٹے کی فراہمی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 60 ہزار سے کم آمدن والے ہر خاندان کو مفت آٹے کے تین تھیلے دئیے جا رہے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈافراد بھی مفت آٹے کے تین تھیلے وصول کر رہے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, April 12, 2023)- 85,000 bags of flour have been distributed at the free flour distribution center in Kallar Syedan under the Ramadan free flour scheme till March 11. Male and female ID cards have been distributed. 20 counters have been set up for scanning cards, while a separate counter has been set up for disabled and elderly men and women. On a daily basis, around five thousand bags of flour are distributed from five trucks coming from different mills in Rawat. Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Khan Niazi while talking to the media said that free flour is being provided to the people without any problem. Three bags of flour are being given. Those registered in the Benazir Income Support Program are also receiving three bags of free flour.

ملک اس وقت سیاسی،معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے,راجہ ساجد جاوید

The country is currently suffering from political, economic and constitutional crisis, Raja Sajid Javed

File Photo of Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اپریل,2023)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر و امیدوار برائے پی پی 7 راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان غریبوں کا سہارا اور ایک درویش صفت انسان ہیں اور اس ملک پاکستان کی آخری امید ہیں۔عمران خان جیسا لیڈر ہی ملک و قوم کو غربت و بے روزگاری، آئینی و معاشی بحران جیسے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی،معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے اور اس کی بڑی وجہ پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ ہے۔مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے معاشرے کا ہرفرد پریشان حال ہے۔حکمرانوں نے مقدس ایوان کو گھناؤنے دھندے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔372میں سے 42 دستخطوں کا مطلب یہ اپنی صفوں میں بھی ہار چکے ہیں۔بلاول بھٹو ایک سانس میں اپنے نانا کی شہادت کو کیش کرواتا ہے تو دوسری سانس میں کہتا ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو مارشل لگ لائے گا۔آئین شکنی اور مارشل لاء کا پرچار کرنے والے ٹولے کا آئین و قانون کے مطابق محاسبہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی نے نہ صرف نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے بلکہ سابقہ ادوار میں عدالت کے چہرے پر لگے داغ بھی دھوڈالے ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی امیدواروں کے انٹرویوز میں پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید کا نام کٹوانے پر پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی عامر کیانی اور صداقت علی عباسی کی شدید مذمت

“PTI District Senior Vice President Raja Sajid Javed’s Name Censored During Interviews with Provincial Candidates; Former PTI MNAs Aamir Kiyani and Sadaqat Ali Abbasi Strongly Condemn”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اپریل,2023)—برطانیہ میں مقیم تحصیل کلرسیداں کی یوسی منیاندہ کے لوگوں نے پی ٹی آئی کے صوبائی امیدواروں کے انٹرویوز میں پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید کا نام کٹوانے پر پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی عامر کیانی اور صداقت علی عباسی کی شدید مذمت کی ہے۔ نوجوان عمیر مجید نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظام ہمیشہ یکساں مواقع دینے کی بجائے ذاتی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر چلتا ہے۔کلر سیداں کی عوام سوچ رہی تھی کہ راجہ ساجد جاوید ہی پی پی 7 سے ایم پی اے کے بہترین امیدوار ہوں گے مگر نہ صرف پارٹی کے اندر سے ان کا راستہ روکا گیا بلکہ ایک منظم سازش کے تحت کوشش کی گئی کہ ان انٹرویوز کے لیئے عمران خان تک پہنچ ہی نہ پائیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر کیانی جیسے ہمارے نام نہاد لیڈر نے صداقت علی عباسی کے مشورے پر نام شارٹ لسٹ کرتے ہوئے راجہ ساجد جاوید کا نام عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے نکلوایا ہے جو انتہائی نا مناسب عمل ہے۔ پی ٹی آی کے لیے دن رات ایک کرنے والے شخص کو گروہی سیاست کی نظر کرنا عوام علاقہ سے ذیادتی ہے اپنے ذاتی اختلافات کی بنا پر راجہ ساجد جاوید کا نام لسٹ سے کٹوانا انٹرویو کے لیے نہ جانے دینا، اپنے گماشتوں سے ملکر اس طرح کے سازش کرنے والے پچھتائیں گے اور یہ کبھی اپنے غیر جانبدار ہونے کو ثابت نہیں کر سکیں گے۔

ٹی ایل پی کے امیدواران این اے 57 پی پی 7 اور پی پی 8 نے کہا ہے کہ ہم نے دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرح لوگوں سے وعدے کیئے نہ سبز باغ دکھائے

TLP candidates NA 57 PP 7 and PP 8 have said that like other political and religious parties we made promises to the people and did not show green gardens

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اپریل,2023)—ٹی ایل پی کے امیدواران این اے 57 پی پی 7 اور پی پی 8 نے کہا ہے کہ ہم نے دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرح لوگوں سے وعدے کیئے نہ سبز باغ دکھائے بلکہ ہم نے ناموس رسالت کی پہرہ داری میں ساتھیوں کی شہادتوں کی قربانی دی ہے ہم ناموس رسالت پر معزرت خواہانہ موقف نہیں رکھتے بلکہ اس پر مر مٹنا ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا این اے 57 کے امیدوار جاوید اختر عباسی نے کہا کہ ہم ناموس رسالت کے پاسبان ہیں ہم نے دیگر کی طرح دعوے اور وعدے نہیں کیئے بلکہ ہماری مختصر سیاسی تاریخ شہادتوں اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے پارٹی رہنماوں کے زندہ باد کے نعرے لگانے کی بجائے ملکی سیاست میں لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ کے صدائیں بلند کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ہماری قیادت اور ساتھیوں نے ناموس رسالت پر اس طرح سے پہرہ داری کی ہے کہ مخالفین بھی عش عش کر اٹھے ہیں۔ پی پی 7 کے امیدوار کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ ملک اور قوم کو جن مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے اس سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ملک میں نظام مصطفی قائم کرکے اس صورتحال سے نجات حاصل کر لی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ ناموس رسالت پر مت مٹنے والوں کو ذیادہ عرصے تک اقتدار سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔پی پی 8 کے امیدوار محمد اجمل قریشی نے کہا کہ دین اسلام غالب ہونے کے لیئے آیا ہے یہ غالب ہو کر رہے گا ہماری جدوجہد کا مقصد بھی یہی ہے کہ رب کی زمین پر نظام مصطفی قائم کرکے قوم کو انتشار ظلم و ستم لوٹ مار افراتفریح مہنگائی اور لاقانونیت سے نجات دلائی جائے،ملک میں انصاف کے نفاذ کے بغیر حالات درست نہیں ہو سکتے۔ ضلعی امیر محمد رمضان اعوان نے کہا کہ ہمارا ماضی اور حال شاندار ہے ہمارا مستقبل بھی روشن ہو گا کیونکہ ہماری جدوجہد اپنے لیئے نہیں بلکہ نبی کے دین کی سربلندی ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن۔سکتی ہم نے ملکی تاریخ میں سب سے ذیادہ ریاستی تشدد برداشت کیا ہے جان دینا کوئی ہم سے سیکھے۔

کلرسیداں کی معروف کاروباری شخصیت لال خان انتقال کر گئے۔

Lal Khan, a well-known businessman of Kallar Syedan, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،اپریل,2023)—کلرسیداں کی معروف کاروباری شخصیت لال خان انتقال کر گئے۔نماز جنازہ میں جمعیت علمائے اسلام کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،پیپلز پارٹی تحصیل کلر کے صدر محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین عباس،عابد حسین زاہدی،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،سردار محمد تاج،سردار محمد وسیم خان،الحاج اسلم بانی،حاجی ریاست حسین،راجہ محمد اعجاز،چوہدری توقیر اسلم،حاجی شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button