DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; “Former PM Shahid Khaqan Abbasi to Inaugurate Water Supply Project after PTI”
کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی کا تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ(ن) کے سابق وزیراعظم شاہد عباسی آج دوبارہ دوسرا افتتاح کرینگے

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،12,اپریل،2023) — کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی کا تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ(ن) کے سابق وزیراعظم شاہد عباسی آج دوبارہ دوسرا افتتاح کرینگے۔ دوسرے افتتاح کو کامیاب بنانے کیلئے کہوٹہ کے شہریوں کو واٹر سپلائی تین دن سے بند کردی گئی ہے۔ ماہ صیام میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریک انصاف کے منصوبہ کا دوسری مرتبہ افتتاح کرنیکی بجائے اپنا منصوبہ سامنے لائیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضی نے کہوٹہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ بعدازاں صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد،سٹی صدر راجہ الطاف،جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ سردار رضا،راجہ سعید،کرنل(ر) راجہ سعید،راجہ ارشد اور دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلال یامین ستی نے ہماری قیادت کے خلاف غیراخلاقی گفتگو کی۔ جسکی ہم سب مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم اپنا منصوبہ سامنے لائیں۔ دوسروں کے منصوبہ پر اپنی تختی مت لگائیں۔ واٹر سپلائی کہوٹہ کا منصوبہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضی کا کارنامہ ہے۔ دریں اثنا ء کہوٹہ شہر کے علاقوں محلہ راجگان،پنجاڑچوک،مہاجرین محلہ،محلہ شیخاں،آڑہ محلہ،محلہ مرکزی جامع مسجد اور تمام شہر میں واٹر سپلائی تین دن سے بند ہے۔ افتتاح کو کامیاب بنانے کے لیئے تین دن سے دھپری،ادوالہ،گرڈ اسٹیشن، بلوہا، درانکوٹ، ٹھنڈا پانی کے علاقوں میں پائپ لائن بچھا کر واٹر ٹینک کو بھر دیا گیا۔ شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ پانی کا سورس وہی چالیس سال پرانا ہے،اس کو بڑھانے اور سورس میں اضافہ کرنیکی بجائے نئی آبادی کو پرانے سورس سے پانی دینا شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 12, April 2023) —Former Prime Minister Shahid Abbasi will inaugurate the water supply in Kahuta city for the second time today after Tehreek-e-Insaf. The water supply was stopped for three days to ensure the success of the inauguration. The citizens of Kahuta, who have been fasting during this holy month, are suffering from the lack of water. Some local leaders have criticized Abbasi for not bringing forward his own plan instead of relying on the plan developed by Tehreek-e-Insaf. Water tanks were filled in different areas of the city for three days to make the inauguration successful. However, citizens have protested against using the same old water source for the new population.
چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کی ساس صاحبہ وفات پا گیں
Mother in law of Chairman Raja Zaffar Bagharvi passed away




