روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)—مجرے کی محفل پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والا تھانہ روات کا اے ایس آئی اظہرگوندل معطل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے اے ایس آئی اظہر گوندل نے جھمٹ کے رہائشی ارسلان کی شادی پر منعقدہ مجرا کی محفل پر چھاپہ مار کر 2لاکھ 30ہزار نقدی موقع سے برآمد کی جبکہ مقدمہ میں 20ہزار روپے برآمدگی ظاہر کر کے دو لاکھ روپے ہڑپ کر لیئے تھے جس پر پارٹی کے انچارج حبیب خان کی تحریری درخواست پر ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھر نے الزامات درست ثابت ہونے پر اے ایس آئی اظہر گوندل کو فوری معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی اور مذید تحقیقات کے لئے انکوائری ڈی ایس پی گوجرخان کے سپرد کر دی۔
Rawat (Rep.Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 11, April 2023)- ASI Azhar Gondal of Rawat police station, who raided the Mujra party and looted lakhs of rupees, has been suspended. According to the details, ASI Azhar Gondal of Rawat police station has been suspended, 2 lakh 30 thousand cash was recovered from the event by raiding the Mujra party but only 20,000 were registered, A Mujra was organized on the marriage of Arsalan, a resident of Jhamt. SP Saddar Rawalpindi Muhammad Nabil Khokhar immediately suspended ASI Azhar Gondal and issued a charge sheet after the allegations were proven true and handed over the inquiry to DSP Gujar Khan for further investigation.
صدر سرکل راولپنڈی کی تھانہ روات میں پولیس نفری کی شدید قلت
Severe shortage of police personnel in Rawat police station
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)—صدر سرکل راولپنڈی کی تھانہ روات میں پولیس نفری کی شدید قلت۔جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کلرسیداں اور چک بیلی روڈ پر کثیر آبادی کے لئے قائم تھانہ روات میں صرف 27اہلکار تعینات۔جبکہ منظور شدہ اہلکاروں کی تعداد 104 ہے پولیس چوکی انچارج سمیت متعدد اہلکاروں کی پولیس چوکی بحریہ تعیناتی کا عمل بھی رک چکا ہے۔ نفری کی کمی جرائم میں اضافہ کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔روات پولیس کے مطابق تھانہ روات اور پولیس چوکی بحریہ میں منظور شدہ تعداد کے مطابق بھی پولیس اہلکار تعینات نہ ہو سکی ہے پولیس چوکی میں 10اہلکاروں کی منظوری کے بعد وہاں صرف 5اہلکار تعینات ہیں جبکہ تھانہ روات میں صرف 27اہلکار تعینات ہیں۔بروقت اہلکاروں کی تعیناتیاں نہ ہونے کے باعث جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر تھانہ روات اور چوکی میں پولیس عملہ کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔