DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police arrested Tahir Murtaza, a wanted criminal, after six years in a murder case

کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری مجرم طاہر مرتضی کو چھ سال بعد گرفتار کرلیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)— کلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری مجرم طاہر مرتضی کو چھ سال بعد گرفتار کرلیا۔ اس نے 2018میں گھریلو تنازعہ پر گولیاں مار کر21 سالہ کزن زبیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔قتل کے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عمران اور سجاد وغیرہ کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے جبکہ مرکزی ملزم طاہر مرتضی وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا۔جسے چھ برس بعد گرفتار کر لیا گیا

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, 11, April 2023) – The police in Kallar Syedan have arrested wanted criminal Tahir Murtaza in a murder case after six years on the run. He had allegedly shot and killed 21-year-old Kazim Zabir during a domestic dispute in 2018. Other suspects in the case, Imran and Sajjad, had already been arrested by the police earlier. Tahir Murtaza had been on the run since the incident and was finally arrested after six years of evading the law.

معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل اختر آف یوکے نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کلر سیداں اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے بے سہارا بچوں کو رمضان المبارک کے وقت مکمل کھانے کا سامان اور عیدی بھی دی گئی

The well-known political and social figure Raja Shakeel Akhtar of UK, maintaining his previous tradition, gave complete food and Eid to the destitute children

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)—معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شکیل اختر آف یوکے نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر بوساطت سرپرست اعلی علی مدرسہ رضائے مصطفی حضرت صاحبزادہ علامہ قاری نزاکت مصطفائی نقشبندی خطیب اعظم یوکے نے مدرسہ رضائے مصطفی مغل آ باد کلرسیداں میں ابتدائی کلاس ناظرہ حفظ تجوید کے آغاز پر اور کلر سیداں اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے بے سہارا بچوں کو رمضان المبارک کے وقت مکمل کھانے کا سامان اور عیدی بھی دی گئی مدرسہ ہذا کے پرنسیپل علامہ حافظ شفاقت نقشبندی رضوی ساتذاہ کرام علامہ نعمان قادری اس موقع پر حافظ فیضان، حافظ نعمان حافظ عثمان، حافظ احتشام،حافظ ثاقب و دیگر طلبہ کرام اور یتیم بچے سہارا بچوں نے راجہ شکیل اختر اور انکی فیملی کے حق میں خوب دعائیں دیں۔ ادارہ کے پرنسپل حافظ علامہ شفاقت حسین نقشبندی نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے طلباء جب تک تعلیم حاصل کرتے ہیں قرآن پڑھتے جائیں گے ایک ایسا موقع آئے گا یہ بچے پھول بن کر نکلیں گے اس وقت حیا کی فضا قائم ہوگی ان شاء اللہ معاشرے کے اندر اس وقت تبدیلی آئے گی آخر میں حافظ شفاقت حسین نقشبندی نے راجہ شکیل اختر کی طرف سے رمضان پیکج عید پیکج سمیت نقدی رقم بے سہارا بیواؤں اور یتیموں میں تقسیم کیے ملکی سلامتی اور قوم کے لیے خصوصی دعا بھی کی

ملک کی بقا اور ترقی کے واحد راستہ جمہوری نظام کا تسلسل ہی ہے۔ یپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ

The only way for the survival and development of the country is the continuation of the democratic system. Muhammad Ijaz Butt, PPP

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں منتخب آئینی حکومت کے خلاف سازشی کرداروں کو بے نقاب کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب جمہوریت کے فروغ اور تسلسل کے لیے بے نظیر بھٹو نے میاں نواز شریف سے میثاق جمہوریت پر دستخط کیئے اسی روز سے خفیہ ہاتھوں نے تیسری قوت کی تلاش شروع کردی تھی عمران خان کی شکل میں انہیں ایک مہرہ ہاتھ آیا جس کے لیئے مل کر عمران خان کو اقتدار میں کا کر ایسی تباہی پھیلائی کہ ملک ابھی تک سنبھل نہیں پایا اور اب کے جمہوریت کے دشمن اور صدارتی نظام کے لیئے سازشیں جاری ہیں اسمبلیوں سے استعفی اور پنجاب کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مقصد ملک میں عدم استحکام اور افراتفری کے سوا کچھ نہ تھا آج بھی جمہوریت کے دشمن عمران خاں کے لیئے سہولت کاری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ماضی میں ہم صدارتی نظام کی وجہ سے ہی مشرقی پاکستان سے محروم ہوئے ہیں انہوں نے اداروں سے اپیل کی کہ وہ قوم اور ملک پر رحم کریں اور جمہوریت کے خلاف سازشیں فوری ترک کر دیں ملک کی بقا اور ترقی کے واحد راستہ جمہوری نظام کا تسلسل ہی ہے۔

ریٹائرڈ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی چوہدری محمد صفدر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Retired director WASA Rawalpindi Chaudhry Muhammad Safdar’s mother passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)—ریٹائرڈ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی چوہدری محمد صفدر کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ رات گئے گاؤں چہاری کلیال میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی سیاسی سماجی رہنماؤں اور دیگر نے شرکت کی

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اپریل,2023)—معروف کاروباری قاضی زاہد نعیم،پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی اور اکرام الحق قریشی نے گاؤں ممیام جا کر معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی سے ملاقات کی اور ان کے خسر ایاز ہاشمی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button