مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل 2023) نوجوان سیاسی شخصیت ممبر راجہ عرفان سرور کی نگرانی میں اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا خالصہ کا کام مکمل، عوامی، سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے ممبر راجہ عرفان سرور اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کی، تفصیل کے مطابق ٹور ازم ہائی وئے کی توسیع کے سلسلے میں تھوہا کے مقام پر روڈ کی توسیع کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھوہا کی فرنٹ کی دیوار اور 4کمرے توڑے گی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکل کا سامنا تھا سکول کی اساتذہ اور بچیوں کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ عرفان نے اس نیک کام کر نے بیڑا اٹھایا اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات شامل تھیں انہوں نے مل کر لاکھوں روپے اپنی مدد آپ کے تحت اگھٹے کیے اور سکول کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا سکول کا کام مکمل ہونے پر اساتذہ،طالبات اور ان کے والدین نے ممبر راجہ عرفان سرور اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کیا۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 10 April 2023) Under the supervision of a young political figure and member Raja Irfan Sarwar, Government Girls High School Thoa’s renovation has been completed with the help of millions of rupees. Raja Irfan Sarwar and the generous individuals who cooperated with him were praised by the public and political and social figures. According to the details, the school was facing severe difficulties due to a lack of funds during the expansion of the Tourism High Way and the opportunity for the expansion of the road in Thoa. The front wall and 4 rooms of the school were demolished. Seeing this issue faced by the teachers and students, the young political and social figure of the area and former General Councillor Raja Irfan formed a committee that included the political and social figures of the area. They raised millions of rupees and completed the work of the school. Upon completion of the work, the teachers, students, and their parents expressed their gratitude to member Raja Irfan Sarwar and the generous individuals who cooperated with him.
ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات جنجوعہ ریٹائر ہو گے
SSP Legal Rawalpindi Region Raja Azmat Hayat Janjua has retired
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل 2023) ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات جنجوعہ ریٹائر ہو گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسے الوداعی ملاقات کی، تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس پنجاب کے ایس ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن راجہ عظمت حیات جنجوعہ اپنی نوکری کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو گے انہوں نے گذشتہ روز قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسے الوداعی ملاقات کی اس موقع پر آئی جی پنجاب نے محکمہ پولیس کے لیے انکی گراں قدرخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا،جنجوعہ راجپوت خاندان کی سیاسی،سماجی وعلمی شخصیات راجہ الطاف حسین جنجوعہ،راجہ مشتاق احمد جنجوعہ،راجہ سدھیر احمد جنجوعہ،راجہ عتیق احمد جنجوعہ،راجہ کاشف الطاف جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شوکت مہان کی والدہ ماجدہ وفات پا گیں
The mother of Malik Shaukat Mahan, a well-known political and social personality of Kahota, passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل 2023) کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شوکت مہان کی والدہ ماجدہ وفات پا گیں،نمازے جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ،سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات کی شرکت، مرحومہ مائی صاحبہ کی نمازے جنازہ چھنی جنازہ میں ادا کیاان کی نمازے جنازہ ان کے پوتے ملک عثمان نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ممتاز عالم دین ممبر ضلعی امن کمیٹی خطیب جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون، معروف مائر تعلیم ماسٹر منیر الدین جنجوعہ،چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،سابق ممبرانMCکہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،عبدا لحمید قریشی ایڈوکیٹ، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،راجہ فیصل عزیز،حاجی ملک عبد الروف، سابق ناظم سٹی حاجی راجہ امان اللہ غازی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی،نائب صدر راجہ شاہد اجمل،اینکر پرسن افتخار غوری،سینئر صحافی اسلام آباد ملک زاہد مبین،ماسٹر ملک طاہر مبین،مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء ملک حسام محمود المعروف ملک سونا،معروف ن لیگی رہنماء راجہ سخاوت ایڈوکیٹ،ملک زبیر مر حبا سویٹ ہاؤ س چھنی بازار کہوٹہ،ٹھکیدار راجہ ساجد محمود ہوتھلہ،ملک عبد القیوم پاکیزہ سویٹ ہاؤ س چھنی بازار کہوٹہ، جماعت اسلامی کے ابرار عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔