DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former Member of National Assembly Shakeel Awan talking to the media in Kanoha

سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان کنوہا میں میڈیا سے گفتگو

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ماضی میں اقامے کہ بنیاد پر اقتدار سے الگ کرکے عمران خان جیسے لاڈلے کو اقتدار میں نہ لایا جاتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ملک ترقی کر رھا تھا معیثت دوڑ رہی تھی مگر یہ سب کسی کو پسند نہ آیا اور ایک نیا تجربہ کیا گیا جس کا خمیازہ آج قوم کا ایک ایک فرد بھگت رھا ہے۔انہوں نے نواحی قصبہ کنوہا میں پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ کے خسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی دی شاہرائیں اور ائرپورٹ بنے بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی دھشتگردی کو شکست فاش دی موٹرویز اور میڑروز چلیں مگر کسی کو یہ سب ناپسند تھا تبھی اقامے کی بنیاد پر نوازشریف کو وزرات عظمی سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔آج ملک کی یہ حالت ہے کہ ہر شہری دو وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہے مہنگائی نے جینا دوبھر کردیا پیپلز پارٹی اقتدار میں بھرپور طور پر موجود ہے اہم وزارتیں اور اداروں کی سربراہی ان کے پاس ہے مگر گالیاں مسلم لیگ ن کو سننا پڑ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہارڈ لائنرز نے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایا اداروں سے لڑ کر سیاست میں فعال کردار ادا کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

Kalr Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 0, April 2023)—Shakil Awan, a former member of the National Assembly and leader of the Muslim League-N, has stated that if Nawaz Sharif had not been removed from power on false grounds and instead had been allowed to continue, the country would not be in its current state. He said that the country was progressing, but this did not please some individuals, leading to a new experiment that everyone is now suffering from. He made these remarks while speaking to the media after offering condolences on the death of the father-in-law of former Punjab Bar Council member Chaudhry Wasif Ali Advocate in Kanoha. Awan praised Sharif for his contributions to the country’s development, including building airports, power plants, and highways. However, he noted that some hardliners caused damage to the Muslim League-N in the past, and it is not possible to play an active role in politics by fighting against institutions. Currently, the People’s Party is in power, and important government positions are held by its members, but the Muslim League-N is still facing criticism.

چوہدری عامر وسیم ممبر چیمبر آف کامرس راولپنڈی نے اپنی رہائش گاہ پر کاروباری افراد کے اعزاز میں افطارڈنر دیا

Chaudhry Aamir Waseem Member Chamber of Commerce Rawalpindi hosted an iftar dinner in honor of businessmen at his residence

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اپریل,2023)—معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عامر وسیم ممبر چیمبر آف کامرس راولپنڈی نے اپنی رہائش گاہ پر کاروباری افراد کے اعزاز میں افطارڈنر دیا جس میں انجمن تاجراں کلرسیداں،چوکپنڈوڑی،شاہ باغ، مانکیالہ سمیت چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے شبیر احمد کیانی، ابرار حسین چوہدری صدر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن شمالی پنجاب اسلام آباد، چوہدری طارق تاج،شیخ خورشید احمد،دانش اعجاز بٹ،دلنواز فیصل،شیخ حسن سرائیکی،راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،چوہدری یاسرولایت،راجہ فیصل منیر، ماسٹرعبدالمجید چوہدری، چوہدری سلیم اللہ المعروف مٹھو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری عامر وسیم نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر برادری سمیت تمام محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدام کریں گے اور کاروباری افراد کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عالمی یوم صحت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

A seminar was organized in THQ Hospital Kallar Syedan regarding World Health Day

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اپریل,2023)— عالمی یوم صحت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر رقیہ کامران راجہ اور سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیشتر آبادی اس وقت صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی،رہائش کی کم جگہ کا میسر ہونا،آلودہ ماحول اور آگاہی کا فقدان ہے جس کے لئے حکومت اور سماجی تنظیموں کو بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ دودھ سے لے کر گوشت اور سبزیاں بھی کیمیکل سے آلودہ ہیں۔ صاف ستھری اور تازہ خوراک کھانے کے علاوہ ماں اور بچے کی صحت سے متعلق دیہی علاقوں میں عورتوں کو آ گاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کا عالمی دن لوگوں کو معیاری زندگی گزارنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروئے کے مطابق آڑھائی لاکھ بچے غیر محفوظ خوراک اور گندا پانی استعمال کرنے کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے نعرے درج تھے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09،اپریل,2023)—سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان،چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،مسلم لیگ ن کے محمد ظریف راجا،پروفیسر رفعت اقبال،راجہ جاوید اشرف،ماسٹر محمد ظہیر،چوہدری توقیراسلم،حاجی طارق تاج اور دیگر نے کنوہا جا کر پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی اور ان کے خسر میاں ربنواز کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button