DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A seminar was organized in THQ Hospital Kallar Syedan regarding World Health Day

عالمی یوم صحت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اپریل,2023)— عالمی یوم صحت کے حوالے سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر رقیہ کامران راجہ اور سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیشتر آبادی اس وقت صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کی بنیادی وجہ صاف پانی کی عدم دستیابی،رہائش کی کم جگہ کا میسر ہونا،آلودہ ماحول اور آگاہی کا فقدان ہے جس کے لئے حکومت اور سماجی تنظیموں کو بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ دودھ سے لے کر گوشت اور سبزیاں بھی کیمیکل سے آلودہ ہیں، صاف ستھری اور تازہ خوراک کھانے کے علاوہ ماں اور بچے کی صحت سے متعلق دیہی علاقوں میں عورتوں کو آ گاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کا عالمی دن لوگوں کو معیاری زندگی گزارنے، اپنی صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروئے کے مطابق آڑھائی لاکھ بچے غیر محفوظ خوراک اور گندا پانی استعمال کرنے کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے نعرے درج تھے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, April, 2023)- A seminar was organized in THQ Hospital Kallar Syedan in connection with World Health Day in which MS Dr. Muhammad Sohail Ijaz Awan, Additional MS Dr. Tauqir Maqsood, Dr. Ruqia Kamran Raja and Senior Women Medical Officer Dr. Abida Parveen while speaking said that most of the population in Pakistan is currently deprived of basic health facilities due to non-availability of clean water, lack of housing space. Being, a polluted environment and lack of awareness for which the government and social organizations need to do a lot of work. He said that clean drinking water is not available in our country while from milk to meat and vegetables are also contaminated with chemicals. In addition to eating clean and fresh food, there is a need to educate women in rural areas about the health of mothers and children. He said that according to the survey, two and a half lakh children die due to the consumption of unsafe food and dirty water. A walk was also organized on this occasion in which the participants carried banners. And they were carrying placards with slogans written on them in connection with World Health Day.

پنجاب پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے قمر سلطان پر دلی مبارکباد

Qamar Sultan who has been promoted to the post of Inspector in the Punjab Police congratulated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اپریل,2023)—پاکستان تحریک انصاف کلر سٹی کے عہدیداروں راجہ عاصم ریاض اور راشد کیانی نے پنجاب پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے قمر سلطان نے ملاقات کی اور انہیں محکمانہ ترقی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے

پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ کے خسر میاں ربنواز انتقال کر گئے

Mian Rabnawaz, father-in-law of Chaudhry Wasif Ali Advocate, former member of the Punjab Bar Council, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،اپریل,2023)—پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ کے خسر میاں ربنواز انتقال کر گئے نمازجنازہ نواحی قصبہ کنوہا کے شاہ عثمانیہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر چوہدری عبدالغفار،چوہدری توصیف شیراز،شاہد گجر،وقاص گجر،زین العابدین عباس،مسعود بھٹی،تنویر اقبال خان،شوکت ستی،حافظ ادریس،ایم الیاس ایڈووکیٹ،عتیق الرحمان خان،سید یوسف خان،ملک ساجد صادق،ملک جواد، اسد عزیز مغل،سجاد اکبر عباسی،ملک محمد فیاض،چوہدری عدالت حسین،عثمان وڑائچ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ کے علاؤہ دیگر نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button