DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Imran Khan has nominated Ch Javed Kausar and Ch Sajid Gujjar as party candidates for PP8 and PP9

عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخاں اور پی پی 9 دولتالہ مندرہ کے لیئے سابق ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد گجر کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اپریل,2023)—عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخاں اور پی پی 9 دولتالہ مندرہ کے لیئے سابق ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد گجر کو پارٹی امیدوار نامزد کردیا۔جمعرات کو لاہور میں منعقدہ انٹرویوز میں پی پی 8 اور 9 سے سابق ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور چوہدری ساجد گجر کے علاؤہ کسی دوسرے امیدوار کو سرے سے مدعو ہی نہیں کیا گیا اس طرح یہ دونوں سابق ارکان اسمبلی کو گو ہیڈ کہ دیا گیا ہے پی پی 8 چوآخالصہ گوجرخاں سے چوہدری جاوید کوثر،فرخ محمود سیال،راجہ سہیل عباس کیانی،راشد محمود اور دیگر نے کاغزات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے مگر ان میں سے چوہدری جاوید کوثر کے علاؤہ کسی دوسرے امیدوار کو انٹرویو کے لیئے بھی زمان پارک مدعو نہیں کیا گیا ادہر چوہدری جاوید کوثر نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 8 اور 9 میں کسی دوسرے امیدوار کو انٹرویوز کے لیئے مدعو نہ کیا جانا ہم پر پارٹی قیادت کا بھرپور اعتماد ہے اور ہم اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے یاد رہے کہ پی پی 8 سے پی ٹی آء کے ایک امیدوار راشد محمود گرفتاری کے باعث کاغزات نامزدگی کے روز اصالتا یا وکالتا کلرسیداں میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش نہ ہوئے جس کے باعث ان کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, April 2023)-Imran Khan has nominated former assembly members Chaudhry Javed Kausar and Chaudhry Sajjad Gujjar as PTI candidates for the PP-8 Choa Khalsa /Gujar Khan and PP-9 Daultala Mandra constituencies, respectively. During interviews held in Lahore on Thursday, only the former assembly members were invited to participate in the process of nomination, while no other candidate was given the opportunity. This decision effectively makes Chaudhry Javed Kausar and Chaudhry Sajjad Gujjar the PTI candidates for PP-8 and PP-9, respectively.

Chaudhry Javed Kausar, Farooq Mahmood Sial, Raja Sahil Abbas Kiani, Rashid Mahmood, and others had already submitted their nomination papers for PP-8, but only Chaudhry Javed Kausar was called for the interviews. Speaking to the media in Kallar Syedan, Chaudhry Javed Kausar said that they have the full confidence of the party leadership and they will not let this trust be broken. It should be noted that Rashid Mahmood, a PTI candidate for PP-8, was arrested on the day of nomination papers submission, which caused his nomination papers to be rejected.

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے جناح کالونی کلر سیداں میں جعلی چائے کی پتی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

Punjab Food Authority Rawalpindi conducts raid on fake tea factory in Jinnah Colony

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اپریل,2023)—پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے جناح کالونی کلر سیداں میں جعلی چائے کی پتی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر955کلو ملاوٹ شدہ چائے کی پتی، 174کلو پیکنگ میٹریل،پیکنگ مشینیں اور کیمیکلز برآمد کر لیئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہوٹلوں میں استعمال ہونے کے بعد بچ جانے والی چائے کی پتی کو جعلی میٹریل میں مکس کر کے اسے جعلی پیکنگ میں مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق پتی کے نمونوں میں مختلف رنگوں سمیت مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی جس کے بعد چائے کی پتی کے نمونوں کو مزید تجزیے کیلئے فوڈ لیب ارسال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعل ساز مافیا کی سرکوبی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات فیلڈ میں متحرک ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جعل ساز مافیا کی نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن 1223پر شکایات درج کروائیں۔تاکہ قانون شکنوں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔

عمران خان نے جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کلرسیداں کہوٹہ کے امیدواروں کے انٹرویوز خود لیئے

On Thursday, Imran Khan personally conducted the interviews of the candidates of the PP-7 constituency of the Punjab Assembly

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اپریل,2023)—زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے جمعرات کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کلرسیداں کہوٹہ کے امیدواروں کے انٹرویوز خود لیئے حلقہ پی پی 7 میں پی ٹی آئی کی جانب سے غلام مرتضی ستی،ہارون کمال ہاشمی،راجہ وحید،کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ طارق محمود مرتضی،حافظ سہیل اشرف ملک،شہزاد اکبر بٹ و دیگر نے کاغزات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں مگر پی ٹی آئی کی جانب سے تین امیدواروں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،سابق ٹاؤن ناظم کلرسیداں حافظ سہیل اشرف ملک اور سابق ٹاون ناظم کہوٹہ راجہ طارق محمود مرتضی کو ہی زمان ہاؤس طلب کرکے عمران خان نے خود ان سے ون آن ون انٹرویوز کیئے جو ڈیڑھ سے دو منٹ پر محیط تھے امیدوار کا حتمی اعلان آئندہ چند ایام میں عمران خان خود کریں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے دو امتحانی مراکز بھکڑال اور دوبیرن کلاں کا دورہ کیا

Assistant Commissioner Khurram Shehzad Niazi visits two examination centers in Bhakral and Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اپریل,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کلر سیداں میں راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں دو امتحانی مراکز بھکڑال اور دوبیرن کلاں کا دورہ کیا اور امیدواروں کی رول نمبر سلپس چیک کیں۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اور نگرانی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے مستعد رہ کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اور بوٹی مافیا کے خاتمے کو یقینی بنایں تا کہ ہمارا معاشرہ اس ناسور سے پاک ہو سکے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے چوکپنڈوری میں قائم ایک شاپنگ سنٹر میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دس ہزار روپے جبکہ مرید چوک کلر سیداں میں دو فروٹ فروشوں کو تین تین ہزار روپے جرمانے عائد کیئے گئے۔

سکوٹ کی مسجد بلال میں مسجد کے غلے کا تالا توڑ کر رقم لے اڑے

Thief Breaks Masjid Donation Box and Escapes with Cash in Skot village Masjid Bilal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اپریل,2023)—چوروں کی دیدہ دلیری۔امام مسجد کو قابو کے مسجد کے غلے کا تالا توڑ کر رقم لے اڑے یہ واقعہ گاؤں سکوٹ کی مسجد بلال میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان مسجد میں داخل ہوئے انہوں نے آتے ہی تراویح پڑھانے والے مولانا صاحب کو قابو کر لیا اور دیگر مسجد کے غلے کا تالہ توڑ کر چندے کی رقم چرا کر لے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button