کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)— کلرسیداں میں افغان دھڑوں میں جھگڑے نے شہر کا سکون غارت کردیا میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران گھر آیا مہمان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا کثیر تعداد میں افغانی ڈنڈوں سے مسلح ہو کر کلر بازار پر چڑھ دوڑے۔ فائرنگ کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بھی یہ لوگ جتھوں کی شکل میں بازارو میں دندناتے رہے۔نسیم نامی شخص نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ عمران خان اکثر اپنی بیوی کیساتھ لڑائی جھگڑا کرتا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا اور یہ جھگڑا گزشتہ کئی ایام سے جاری تھا۔گزشتہ روز بھی ان کی لڑائی ہوئی میں ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے کیلئے آگے بڑھا تو عمران نے پستول سے گولی مار کر مجھے زخمی کر دیا۔پولیس نے ملزم حضرت ولی،گل ولی اور علم جان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ادھر افغانیوں کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے لڑائی جھگڑے کا سلسلہ جاری ہے منگل کی شام پانچ بجے کے قریب دونوں گروپ اسلح اور ڈنڈے لے کر بازار میں آ گئے جہاں دو گھنٹے تک کلر سیداں بازار کی مین شاہراہ میدان جنگ بنی رہی اور سی پی او کو اطلاع کرنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو زخمی کردیا یاد رہے کہ چند ایام قبل چوآخالصہ میں بھی دو افغان دھڑوں میں تصادم ہوا تھا ان کی باہمی لڑائی جھگڑے سے مقامی شہری شدید پریشان ہیں جنہوں نے سی پی او راولپنڈی سے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, April 2023)- In Kallar Syedan, the conflict between Afghan factions has destroyed the peace of the city. Armed with sticks, the Afghans rushed to the Kallar Bazaar. An hour and a half after the shooting, these people were still marching in the bazaar. A person named Naseem stated in a critical condition that Imran Khan often used to fight with his wife and used to torture her and this quarrel continued for several days. Last day also they had a fight, I went forward in the middle between them, then Imran shot and injured me with a pistol. The police registered a case against the accused Hazrat Wali, Gul Wali and Alam Jan. Meanwhile, the fighting between the Afghans has been going on for the past several days. Around five o’clock on Tuesday evening, both groups came to the market with weapons and sticks, where for two hours the main highway of Kallar Syedan market became a battlefield Despite informing the police did not reach the spot. The accused opened fire and injured a young man. It should be remembered that a few days ago there was a clash between two Afghan factions in Choa Khalsa. The local citizens are very worried because of their fight, and they have demanded strict measures from CPO Rawalpindi.
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرکے 13سالہ نوجوان کو 09 سال بعد اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروا کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا
Police recovered the 13-year-old youth from the clutches of the kidnappers after 09 years and produced him in the local court
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرکے 13سالہ نوجوان کو 09 سال بعد اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروا کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا جبکہ اغواء کار موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔مغوی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں مقامی عدالت پیش کیا گیا جہاں اس نے 164کے تحت بیان قلم بندکرواتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر سے دوائی لینے کیلئے میڈیکل سٹور پر گیا جہاں راستے میں نامعلوم افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے گاڑی میں بٹھا لیا اور نشہ آوور چیز سنگھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور پھر اسے نشہ آوور انجکشن لگاتے رہے معزز عدالت نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مغوی جس کی عمر اب 21 برس ہے کو اس کے والد کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ 2015میں ندیم قیصر سکنہ دھمالی نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اپنے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا جسے اب کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ملک عمر اعوان اور تفتیشی آفیسر ملک محمد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر مغوی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کر لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
الیکشن ملتوی کرنا آئین کی توہین نہیں , چوہدری ظہیر محمود
Postponing elections is not an insult to the constitution, Chaudhry Zaheer Mahmood
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود اور سیکرٹری اطلاعات شاہد محمود نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرنا آئین کی توہین نہیں بلکہ اسمبلیاں بلاوجہ تحلیل کرنا آئین پارلیمنٹ پاکستان اور پوری قوم کی توہین ہے۔فرد واحد عمران نیازی کی ذاتی خواہش پر اسمبلیاں ایسے توڑیں گئیں جیسے کچا دھاگہ توڑا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ قوم معزز عدلیہ سے یہ پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ مدت پوری ہونے سے پہلے کوئی بھی شخص بلاوجہ منتخب اسمبلی کو کیسے توڑ سکتا ہے دوبارہ الیکشن قوم کے پیسے کا ضیاع اور قومی خزانے پر ڈاکہ نہیں تو پھر اور کیا ہے؟ کیا پاکستان جیسا غریب ملک روز روز الیکشن اور فتنہ فساد انتشار کی سیاست کا متحمل ہو سکتا ہے اور کیا قانون سب کے لئے برابر نہیں ہونا چاہئے؟صاف شفاف الیکشن کے لئے پر امن ماحول مہیا کرنا بھی ضروری ہے کیا موجودہ ملکی حالات میں منصفانہ الیکشن ممکن ہیں جہاں عمران نیازی کی فتنہ فساد انتشار گالم گلوچ کی سیاست جاری ہو۔
عبادت گاہوں کی سکیورٹی تیز کرنے کی ہدایت جاری
Instructions to increase security of places of worship
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)— ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفسران کو رمضان المبارک کے مہینے میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے گزشتہ روز تھانہ کلر سیداں میں منعقدہ کرائم میٹنگ سے خطاب میں جرائم کی روک تھام کیلئے گشت کے نظام کو موثر بنانے، 15ایمرجنسی ہیلپ لائن کی کال پر فوری ریسپانس کرنے اورمتحرک گینگز کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے تفتیشی افسران سے کہا کہ وہ بروقت مقدمات کے اندراج کو یقینی بنائیں اور شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں شکایت کی صورت میں متعلقہ تفتیشی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل چوہدری اثر علی، ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر ملک عمر اعوان اور ایس ایچ او کہوٹہ انسپکٹر بشارت عباسی سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔
کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو مفت آٹے کی فراہمی منظم انداز میں جاری
The supply of free flour to thousands of people on a daily basis continues in an organized manner
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)—کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو مفت آٹے کی فراہمی منظم انداز میں جاری،دھکم پیل پر قابو پالیا گیا مگر خواہشمندوں کی تعداد کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔مختلف اداروں کے سربراہان،اہلکار صبح سے شام تک بلاناغہ اور بغیر کسی اضافی معاوضے کے غریب نادار افراد میں مفت آٹے کی فراہمی میں مصروف ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،اے سی دفتر،محکمہ مال کا تمام عملہ پٹواری،سیکرٹری یوسیز بھی روزانہ صبح سے شام تک ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اسکین کرنے کے بعد انہیں مفت آٹا مہیا کر رہے ہیں اور انہیں اس خدمت کے عوض کوئی اضافی رقم یا الاؤنس بھی نہیں ملے گا مگر تمام اداروں کے تمام افسران اور عملے کی ساری توجہ غریبوں کو مفت آٹے کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ اس کے علاؤہ پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس،رسکیو 1122 بھی ہمہ وقت آٹا مرکز پر موجود رہتے ہیں۔
کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کا عملہ بے لگام،کرایہ اے سی کا لیا جاتا ہے مگر مسافروں کے اصرار پر بھی ایئر کنڈیشنڈ چلایا نہیں جاتا
The staff of AC coasters running between Kaler Syedan and Raja Bazar Rawalpindi are unrestrained, fare is charged for AC, but air conditioning is not operated
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)—کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کا عملہ بے لگام،کرایہ اے سی کا لیا جاتا ہے مگر مسافروں کے اصرار پر بھی ایئر کنڈیشنڈ چلایا نہیں جاتا اور مسافروں کو شیشے کھولنے کا مفت مشورہ دیا جاتا ہے چند مقامی اور بعض غیر مقامیوں ٹرانسپورٹرز نے مافیا کی شکل اختیار کر لی ہے مسافروں کو بے عزت کرنا معمول بن چکا ہے بیشتر گاڑیوں میں اے سی چلایا ہی نہیں جاتا جبکہ مسافروں سے کرایہ اے سی کا لیا جاتا ہے اے سی کوسٹرز سروس نے درجنوں غیر قانونی اسٹاپ بھی قائم کر رکھے ہیں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جاتا ہے مگر حیرت اس بات کی ہے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی،کلرسیداں میں تعنیات سٹی ٹریفک وارڈنز اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری سبھی ان کی پشت پر ہیں انہیں روک کو اے سی نہ چلانے پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی بیشتر گاڑیوں کے شیشے بھی اتار کرکے عام ونڈوز لگا دی گئی ہیں مگر تمام ادارے تماشائی بنے بیٹھے ہیں مسافر یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ اگر یہ ادارے منتھلیاں وصول نہیں کرتے تو پھر اے سی کوسٹر کا قبلہ درست کیوں نہیں کیا جا رھا؟
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی تھانہ کلر سیداں میں کرائم میٹنگ
Crime meeting of SP Saddar Mohammad Nabil Khokhar at Kallar Syedan police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اپریل,2023)—ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی تھانہ کلر سیداں میں کرائم میٹنگ،ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو رمضان المبارک کے مہینے میں عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں گئیں،تفتیشی افسران کو بروقت مقدمات درج کرنے اور شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش انے کی ہدایت بھی کی گئی۔تفتیشی افسران سے کہا گیا کہ وہ اپنی بیٹ کے اندر جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کریں،جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کر موثر بنایا جاۓ،اور 15 ایمر جنسی ہیلپ لائن کی کال پر فوری ریسپانس کیا جاۓ اور متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جاۓ۔