Kallar Syedan: “Punjab Motorway negligence causes severe difficulties for travellers from Azad Kashmir to Rawalpindi-Islamabad”
پنجاب ہائی وے راولپنڈی اور اس کے ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی سے کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اپریل,2023)—پنجاب ہائی وے راولپنڈی اور اس کے ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی سے کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے شدید مشکلات کا شکار ہو گئے گزشتہ برس سے سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے مگر زرا سی بارش سے بھی کیچڑ اور پھسلن سے گاڑیوں کی امدورفت میں خلل واقع ہو جاتا ہے اور بارش کی صورت میں سامان سے لدی بھاری گاڑیاں دلدل اور کیچڑ کے باعث پھنس جاتی ہیں اور پھر ان کو وہاں سے نکالنے کے لیئے بھی ہائی وے کا ٹھیکیدار الگ سے رقم وصول کرتا ہے جبکہ چوآخالصہ سے دوبیرن کلاں کی سڑک کو بارش کی صورت میں متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے مگر پنجاب ہائی وے اور اس کے ٹھیکیدار کی اس جانب سرے سے کوئی توجہ ہی نہیں جس سے درجنوں گاڑیاں بارش کے دوران سڑک کے مختلف حصوں میں پھنس جاتی ہیں مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی وے چوآخالصہ کے برساتی نالے اور مرید چوک کلر سیداں میں مسافروں کو متبادل سڑک براستہ دوبیرن کلاں چوآ خالصہ سڑک استعمال کرنے کی رہنمائی اور ہدایت بھی کرے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, April 2023)-“Punjab Motorway negligence causes severe difficulties for travelers from Azad Kashmir to Rawalpindi-Islamabad via Kallar Syedan”
Travelers using the Punjab Motorway between Azad Kashmir and Rawalpindi-Islamabad have been experiencing severe difficulties due to poor road conditions caused by the negligence and carelessness of the highway authorities. Despite ongoing construction and expansion work, even a small amount of rain results in the roads becoming muddy and slippery, causing vehicles to get stuck or slide off the road. The heavy vehicles carrying goods are particularly affected, and the highway authorities demand an additional payment to extract them from the muck.
While there is an alternative route available via the Doberan Kallan, Choa Khalsa road during rainy seasons, the highway authorities seem to have neglected this issue. As a result, vehicles continue to get stuck in various parts of the road, causing significant delays for travelers. Travelers have demanded that the highway authorities provide guidance and direction on using the alternative road during the rainy season.
کلر شہر میں عین سڑک کے اوپر لگے سہولت بازار کے فوری خاتمے کا مطالبہ
“Residents demand immediate closure of makeshift market on main road in Kallar bazaar”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اپریل,2023)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری راجہ مسعود نے وزیراعلی پنجاب سے کلر شہر میں عین سڑک کے اوپر لگے سہولت بازار کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں دیگر صوبوں اور اضلاع سے آنے والوں کو اندرون شہر چوآروڈ پر ٹھیئے لگانے کی اجازت دی گئی اور کوشش کی گئی کہ اس بازار میں مقامی لوگ شامل نہ ہوسکیں دیگر علاقوں سے آنے والے ان لوگوں نے عین سڑک پر دوکانیں سجا رکھی ہیں جہاں باقی بازاروں سے مہنگے داموں اشیا دستیاب ہوتی ہیں یہ سہولت بازار لاکھوں لوگوں کے لیئے وبال جان بنا ہوا ہے پیدل چلنے والوں سے چلنے کا حق چھین لیا گیا اور یہاں سے خریداری کرنے والے بھی سڑک پر گاڑیوں پارک کرتے ہیں جس سے اندرون شہر ہی نہیں تحصیل کلرسیداں شرقی گوجرخان اور آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبھر،کوٹلی کی مسافر گاڈیاں گھنٹوں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے ڈیڑھ درجن افراد کو نوازنے کی بجائے لاکھوں مقامی لوگوں کو امدورفت کی راہ میں حائل اس سہولت بازار کو فوری ختم کیا جائے اور اگر ایسا کرنا ممکن نہیں تو اسے بلدیہ دفتر کی پارکنگ میں منتقل کردیا جائے۔
مسلم لیگ ن کسان ونگ ایم سی کلرسیداں کی 13 رکنی تنظیم قائم۔
“13-member organization established by Muslim League-N in Kisan Wing MC Kallar Syedan”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن کسان ونگ ایم سی کلرسیداں کی 13 رکنی تنظیم قائم۔سابق رکن بلدیہ سیٹھ ضابر حسین صدر اور چوہدری جبار حسین جنرل سیکرٹری نامزد نوٹیفکیشن جاری،دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں۔سینئر نائب صدرمرزا اشتیاق بیگ،نائب صدور شیخ ذوالفقار احمد،چوہدری قمر عباس،ناصر منہاس،راجہ محمود،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز راجہ عبدالوحید،عادل حسین،جوائنٹ سیکرٹری ندیم صدیقی،راجہ تبسم،سیکرٹری اطلاعات عبدالغفار بلوچ،محمد عمیر سفیر۔ادہر کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ مسلم لیگ ن کو ایم سی میں مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روالپنڈی ڈویژن کے اعلیٰ افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
Incompetence in Rawalpindi division’s Benazir Income Support Program support program by officials”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اپریل,2023)—بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روالپنڈی ڈویژن کے اعلیٰ افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت غریب نادر محستق گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خاتون کے لیےBISP آفس اور نادرا کا دفتر بند کر کے اسے تھانہ ایرپورٹ منتقل کر دیا۔ پہلے مجرم اور کرائمز لوگوں کو تھانہ میں بند کر کے کنٹرول کیا جاتا تھا ابBISP سے مستفید ہونے والی خواتین کو تھانہ ایرپورٹ کے حوالے کر دیا گیا۔متعبر ذارئع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی تحصیل روالپنڈی حلقہ این اے 58گو جرخان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی دادرسی کے بجائے ان کو تھانہ ایرپورٹ میں جا کر اپنی انٹری کروانے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے پیپلزپارٹی کے دورے حکومت میں غریب عوام کے لیے بنانے گے پروگرام کو پی ڈی ایم کی حکومت میں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کے پیپلزپارٹی بھی موجود حکومت کا حصہ ہے ادھر غریب نادر محستق گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سراپا احتجاج ہیں ان کی فریاد سنانے والا نہیں خواتین کا کہنا ہے ہمارا جرم صرف یہ ہے کہ ہم غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سپکیر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف وفاقی وزیر چیرپرسن متحرمہ شازیہ مری سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کلرسیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری
Heavy hail and rain in and around Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،اپریل,2023)—کلرسیداں اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری،کسانوں کے چہرے مرجھا گئے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کلرسیداں کے نواحی دیہات میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رھا جبکہ شب کے نو بجے تمام دیہات و قصبات میں تیز آندھی موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس سے کسانوں کے چہرے مرجھا گئے گندم کی فصل نہایت عمدہ اور تیار کھڑی ہے جس کے لیئے مزید بارش اور ژالہ باری انتہائی نقصان دہ ہے