DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: “President of Chakswari Traders Association, Muhammad Shafique Khawaja hold press conference”
انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ،چودھری شبیر نگیال صدر انجمن تاجراں حمید آباد،سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں چکسواری راجہ ساجد محمود نے پریس کانفرنس

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,04،اپریل,2023)—انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ،چودھری شبیر نگیال صدر انجمن تاجراں حمید آباد،سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں چکسواری راجہ ساجد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس کا دفتر 2006میں قائم ہوا۔اس وقت اس دفتر کو قائم ہوئے سولہ سال ہو چکے ہیں۔سولہ سال بعد محکمہ کو کیا افتاد آ پڑی ہے کہ بغیر کوئی معقول وجہ بتائے اس آفس کو ڈڈیال شفٹ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر کو چکسواری سے کسی اور جگہ شفٹ نہیں ہونے دیں گے۔اگر ایسا ہوا تو چکسواری کی تاجر برادری شدید احتجاج کرے گی اورچکسواری کا کوئی تاجر ٹیکس جمع نہیں کروائے گا۔ہم سیکرٹری ریونیو اور چئیرمین CBRراجہ امجد پرویز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چکسواری آفس کو ڈڈیال شفٹ نہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری جنرل راجہ ساجد محمود نے کہا ہے کہ چکسواری میں موجود انکم ٹیکس آفس کو کسی صورت شفٹ نہیں ہونے دیں گے۔ جس وقت چکسواری میں میونسپل کمیٹی بھی نہ تھی اس وقت ٹیکس آفس بنایا گیا۔اب جب کہ چکسواری سے آٹھ سو سے زائدفائیلر ہیں اور دو ہزار سے زائد کیسززیرکار ہیں اس وقت اس دفتر کو شفٹ کرنا تاجروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ دنیا بھر میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ صارفین کو سہولتیں دیتا ہے تا کہ لوگ حکومت کو ٹیکس ادا کر سکیں۔لیکن ہمارے ادارے دنیا بھر کے نظام کے خلاف کام کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں ٹیکس دینے والوں کو تکلیف دینا اپنا فریضہ سمجھا جاتا ہے۔کسی بھی تجارتی مرکزمیں تمام سرکاری محکمے تاجروں کو سہولیات دیتے ہیں تا کہ لوگ کاروبار کر سکیں ا ور پھر اس کاروبار سے ٹیکس وصول کرتے ہیں تا کہ ٹیکس کے پیسے سے عوام کو سہولیات دی جا سکیں۔محمد شفیق خواجہ نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چکسواری سے دفتر کو شفٹ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔انجمن تاجران حمید آباد چودھری شبیر نگیال نے کہا کہ محکمہ ریونیو کوئی معقول وجہ بتائے کہ چکسواری سے انکم ٹیکس آفس کو شفٹ کرنا کیوں ضروری ہے۔ بلا وجہ چکسواری کے آٹھ سو سے زائد صارفین کو میرپور یا ڈڈیال کی دوڑیں لگوانا کہاں کا انصاف ہے۔اگر کسی بھی وجہ سے دفتر کو شفٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو روڈ بلاک کرنے سے لے کر ہر قسم کے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔پہلی فرصت میں ٹیکس ہی جمع نہیں کروائیں گے۔ہماری آواز کو محکمہ ان لینڈ ریونیو سمجھیں اور عوام کو سہولیات فراہم کریں نہ کہ ان کو دور دراز دفاتر کے چکر لگوائیں جائیں۔چکسواری دفتر کو قائم رکھا جائے اور ٹیکس صارفین کو مزید سہولتیں دی جائیں۔ہم ٹیکس آفس کو بچانے کے لئے ہر فورم پر جائیں گے۔

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 04, April 2023)- Representatives of the traders’ association in Chakswari, including its president Muhammad Shafiq Khawaja, Chaudhry Shabeer Ngyal, and Secretary-General Raja Sajid Mahmood, held a press conference today to express their concern over reports that the Inland Revenue office in Chakswari may be relocated. The office was established in 2006 and has been operating in the same location for 16 years. The traders’ association is worried that if the office is moved without a valid reason, it will cause unrest among traders, and they may refuse to pay taxes. They have requested the regional secretary and the Chairman of the Central Board of Revenue not to shift the office to another location. They argue that with over 800 taxpayers in the area, and more than 2,000 pending cases, relocating the office would be a grave injustice to the traders. They also point out that tax departments all over the world are meant to provide facilities to taxpayers, but in this case, the authorities are making things difficult for them.




