کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،03,اپریل،2023) — تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صدقت عباسی، سابق چیئرمین راولپنڈی ڈیلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ وحیداحمد کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق مسلم لیگی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد پر پریس کانفرنس میں کڑی تنقید۔ 41کروڑ واٹر سپالائی کہوٹہ سٹی کا منصوبہ عمران خان اور تحریک انصاف کا کہوٹہ کے شہریوں کو دیا گیا تحفہ ہے۔ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کا دوبارہ افتتاح اور دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر اپنا منصوبہ سامنے لائیں۔ بطور وزیر اعظم 11ماہ شاہد خاقان عباسی حلقہ کے لیئے کچھ کر نہ سکے اور توشہ خانہ سے 17قیمتی گھڑیاں اٹھا لیں۔ جبکہ 9کروڑ98لاکھ روپے کا قیمتی ہار بھی بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک کروڑ 90لاکھ میں خرید کر 8کروڑ کا منافع صرف ایک ہار سے مارا جبکہ گھڑیاں اس کے علاوہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی صدقت عباسی، سابق چیئرمین راولپنڈی ڈیلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ اور صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ وحیداحمد، کرنل (ر) سعید جنجوعہ مٹور،کرنل (ر) راجہ ارشد،سٹی صدر راجہ الطاف، سنیئر نائب صدر راجہ واحد سمندر،جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا اور دیگر تحریک انصاف کے ورکر،کارکناں کے ہمراہ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی ٹنکی بمقام دھپری ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کے منصوبے کا دوبارہ افتتاح سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو زیب نہیں دیتا۔ شاہد خاقان عباسی اپنے منصب کا خیال رکھیں دوبارہ افتتاح قابل شرم بات ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نئے بلاک کا قیام جبکہ پرانی بلڈنگ کی تزین وآرائش، 4ارب کا ٹور ازم ہائی وے کا منصوبہ، پنجاڑ چوک تا کہوٹہ کلب اور ترکھیاں تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے میگا پراجیکٹ تحریک انصاف اور ہمار ی کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خا قان عباسی اور راجہ صغیر کی نا اہلی اور علاقہ دشمنی کی وجہ سے 15کروڑ کا منصوبہ ریورس ہوا اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازکی حکومت میں اے ڈی پی میں 50لاکھ ناکافی فنڈ رکھا گیا۔ جو کہ بعدازاں تحریک انصاف کے دور میں ممبر قومی اسمبلی صدا قت عباسی کی کاوشوں اور طارق مرتضیٰ کی وساطت سے دھار جاواڈیم کے منصوبہ میں واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ کو 10 کروڑ کی ابتدائی گرانٹ جاری کروا کر اس کا آغاز کیا۔ جبکہ 10کروڑ کی مزید گرانٹ فروری میں جاری ہونا تھی۔ انہوں نے کہاکہ مدر چائلڈ سنٹر اور کہوٹہ،کروٹ روڈ کا میگا پراجیکٹ بھی سابق تحصیل ناظم طارق مرتضیٰ نے منظور و مکمل کروایا۔ جبکہ دونوں مزکورہ منصوبوں پر گزشتہ ادوار حکومت میں جعلی تختیاں لگا کر شاہد خاقان عباسی اور ان کے حواریوں نے اہلیان کہوٹہ کو گمرہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ دوبارہ اور جعلی افتتاح کرنے کی بجائے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر اپنا منصوبہ سامنے لائیں اور دوسروں کے کیئے ہوئے شکار کو اپنا شکار مت ثابت کریں۔ حلقہ کی عوام بخوبی آگاہ ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, April,03, 2023) —Kahuta’s city’s 41 crore water supply project is a gift to its citizens by Imran Khan and PTI, says PTI leaders Sadaqat Abbasi, Raja Tariq Mehmood, and Raja Wajid Ahmed. In a press conference, they criticized former PM Shahid Khaqan Abbasi and former PML-N MPA Raja Saghir Ahmed for not completing similar projects during their tenure. Shahid Khaqan Abbasi, who previously inaugurated Kahuta city’s water supply project, and Raja Saghir should present their own development projects instead of criticizing others. During his 11-month tenure as PM, Shahid Khaqan Abbasi couldn’t do much for his constituency and only managed to take 17 expensive watches from Toshakhana.
کونسلر راجہ محمد جلیل کی در خواست پر لونہ یوسی دکھالی کے لیے90لاکھ کی گرانٹ سے 7نئے ٹرانسفارمر منظور
Seven new transformers were approved for Loona village with a grant of 9 million Rps upon the request of Councillor Raja Mohammad Jalil
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2023) کونسلر راجہ محمد جلیل کی در خواست پر لونہ یوسی دکھالی کے لیے90لاکھ کی گرانٹ سے 7نئے ٹرانسفارمر منظور، تنصیب کا عمل جاری،عید الفطر کے بعدقائدین افتتاح کریں گے، معززین علاقہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،راجہ صغیر احمد اور عبد القدوس عباسی کا شکر یہ، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سر گرم کارکن سابق جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ محمد جلیل کی خصوصی در خواست پر اور معروف لیگی رہنماء عبدالقدوس عباسی کی ذاتی دل چسپی سے 90لاکھ کی بڑھی رقم سے لونہ یوسی دکھالی کے لیے90لاکھ کی گرانٹ سے 7نئے ٹرانسفارمر منظوری کے بعد ان کی تنصیب کا تیزی سے جاری ہے انشاء اللہ عید الفطر کے بعد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور عبدالقدوس عباسی ان سیکموں کا افتتاح کر یں گے، ہم اہلیان علاقہ ہمارا درینہ مسلہ حل کر نے پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،راجہ صغیر احمد اور عبد القدوس عباسی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔
من پسند لوگوں کو تجاوزات کی کھی چھٹی رمضان کا دوسرہ عشرہ شروع ہو چکا ہے
The second Ashra of Ramadan has begun with encroucment given free hand to favorites
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2023) کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار مار مہنگائی کا جن بوتل سے باہر تمام کلاس فورتھ ملازمین چپڑاسی، چوکیدار، سینٹری سپروائزرسب افسر بن گے من پسند لوگوں کو تجاوزات کی کھی چھٹی رمضان کا دوسرہ عشرہ شروع ہو چکا ہے کوئی افسر یا پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ شہر اور گردونواح میں نظر نہیں آتا جبکہ تمام اختیارات کلاس فورتھ ملازمین کو دے رکھے ہیں ایم سی اہلکاران کی ملی بھگت سے شہر میں ایک ایک شخص نے چھ چھ رہڑیاں اور رکشے لگائے ہیں سبزی فروٹ و دیگر اشیاء خوردونوش کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں اکثر ٹھیے لگانے والے کہتے ہیں کہ ایم سی اہلکاران کو منتھلی دیتے ہیں شہر میں گزرنا محال ہو گیا روڈ اکثر بند رہتی ہے نہ تو ریٹ لسٹ اویزاں کروائی جاتی یے نہ اس پر عمل جبر لگنے پر کبھی کبھار جب آپریشن کیا بھی جائے تو غریب لوگوں کو پکڑ کر جرمانہ اور سامان ضبط کر لیا جاتا ہے جبکہ انکا سامان بھی ہضم کر لیا جاتا یے کہوٹہ شہر میں کمیکل پوڈر ملے دودھ دہی کہ فروخت جاری آٹا مرکز کہوٹہ میں بھی کلاس فورتھ ملازمین ہی لگے ہوئے ہیں کئی لوگ چکر لگا لگا کر آٹے ہیں انکو نمبر دیا جاتا ہے لیکن انکو کہا جاتا ہے آپ لے گے ہیں کوئی بہتر نظام نہیں مستحق لوگ نا اہل قرار پاتے ہیں سب ٹوپی ڈرامہ رش کی وجہ سے ایک تھیلی کے لیے لوگ 1500 دیہاڑ ضائع کر کے آٹا لیتے ہیں انتظامیہ نہ رمضان سستا بازار لگانے سکی نہ ریٹ لسٹ اویزاں کروا سکی اور نہ تجاوزات ختم کروا سکتی عوام علاقہ بے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا کہوٹہ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائے۔