DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Supply of free flour shifted to marriage hall, thousands of women and men were able to get free flour

مفت آٹے کی فراہمی شادی ہال میں منتقل،ہزاروں خواتین و حضرات مفت آٹا لینے میں کامیاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اپریل,2023)—کلرسیداں میں مفت آٹے کی فراہمی کا مرکز کلر سیداں اسپورٹس اسٹیڈیم سے پنڈی روڈ کے شادی ہال میں منتقل،ہزاروں خواتین و حضرات مفت آٹا لینے میں کامیاب۔ لوگوں کے ہجوم نے شادی ہال کے بیریئر اور حفاظتی آہنی باڑوں کو بھی توڑ ڈالا جس سے دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مفت آٹا مرکز پر ذیادہ منظم انتظامات کے باوجود ہزاروں لوگوں کا ہجوم برقرار رھا۔ساٹھ ستر ہزار سے بھی مہنگے موبائل فونز اٹھائے خواتین بھی مفت آٹے کی لائنوں میں کھڑی نظر آئیں لوگوں کے ہجوم نے مرکز کی آہنی گرل اور بیریئر کو توڑ دیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس موقع پر کلرسیداں پولیس،ایلیٹ پولیس،پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس کے علاؤہ لیڈی پولیس بھی تعنیات کی گئی تھی۔اس کے باوجود مفت آٹے کے لیئے آنے والوں کا بڑا ہجوم رھا اچھے خاصے پیتے لوگ اور انتہائی مہنگے موبائل فونز اٹھائے خواتین بھی مفت آٹے کے لیئے گھنٹوں لائنوں میں کھڑی رہیں۔کلرسیداں تحصیل کا کوئی بھی گاؤں ایسا نہیں بچا جس کی خواتین مفت آٹے کے لیئے کلر سیداں نہ پہنچی ہوں اور یہ سلسلہ گیارہ ایام گزر جانے کے باوجود تھمنے کا نام ہی نہیں لے رھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, April 2023)- The free flour distribution center in Kallar Syedan shifted from Kallar Syedan Sports Stadium to Shaadi Hall on Pindi Road, thousands of women and men were able to get free flour. The crowd of people also broke the barrier and safety iron fences of the marriage hall, injuring two policemen. According to details, the crowd of thousands of people remained at the Free Flour Center on Saturday despite more organized arrangements. Women carrying expensive mobile phones were also seen standing in lines for free flour. The mob broke the iron grill and barrier of the center, injuring two policemen. On this occasion, police, elite police, Punjab Highway Patrol Police, and lady police were also deployed. Despite this, there was a large crowd of people who came for free flour and women carrying expensive mobile phones were also in for free. They stood in queues for hours for flour. There is no village left in Kallar Syedan tehsil whose women have not reached Kallar Syedan for free flour and this process is not stopping even after eleven days have passed.

پنڈ بینسو کے رہائشی عابد حسین کا موٹرسائیکل چوری

Motorcycle beonging to Abid Hussain of Pind Bainso stolen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اپریل,2023)—میٹرک کا طالبعلم مفت آٹے کے حصول کے لیئے کوشاں رہا اسے مفت آٹے کے لیئے اہل قرار نہیں دیا گیا وہ گھر واپس جانے لگا تو اس دوران چور اس کا نیا موٹرسائیکل چوری کرکے لے جا چکے تھے۔گاوں پنڈ بینسو کے رہائشی اور میٹرک کا طالب علم عابد حسین مفت آٹا لینے کیلیے کلرسیداں مرکز آیا اس نے اپنا نیا موٹر سائیکل ہائی سپیڈ ماڈل 2023 مالیتی ا لاکھ آٹھ ہزار روپے کو پارکنگ میں کھڑا کر کے خود لائن میں لگ گیا۔جب اس کا نمبر آیا تو اسے مفت آٹے کے لیئے نا اہل قرار دے دیا گیا اور جب وہ گھر واپسی کے لیئے پارکنگ میں پہنچا تو چور اس کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے جا چکے تھے۔اس طرح نوجوان مگر آٹے کی کوشش میں ایک لاکھ مالیت سے زیادہ موٹرسائیکل سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔

گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں سالانہ نتائج یوم والدین کی تقریب

Annual Results Parents Day Celebration at Govt Primary School Maira Sangal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اپریل,2023)—ایم سی کلرسیداں کی وارڈ ایک کے لوگوں کی جان سے اعتراف استاد کے لیئے احسن اقدام،گورنمنٹ پرائمری سکول میرا سنگال میں سالانہ نتائج یوم والدین کی تقریب میں ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ راجہ محمد یعقوب اور نمبردار راجہ ذوالفقار علی نے بہترین تدریسی خدمات پر مدرس محمد شفیق بھٹی کو بہترین ٹیچر ایوارڈ کے علاؤہ انہیں جناح کیپ بھی پہنائی اور کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ہمارے گاؤں کے سرکاری سکول کے معلم نے انتہائی محنت سے طلبہ کو تعلیمی اور اخلاقی میدان میں جس طرح تیار کیا اس کی ہمیں کسی سرکاری تعلیمی ادارے سے توقع ہی نہ تھی لہذہ ہم نے سرکاری سکول کے معلم محمد شفیق بھٹی کی تعلیمی خدمات کے اعتراف پر انہیں بہترین ٹیچر ایوارڈ دیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری مدارس کی تعلیمی شعبے میں عمدہ کارکردگی پر اپنے اپنے دیہات کے سرکاری مدارس کے اساتذہ کی قدر کریں اور ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر محمد شفیق بھٹی کو جناح کیپ بھی پہنائی گئی۔

منگال میں بلدیہ کلر سیداں کے سابق رکن حاجی محمد اسحاق اور مقامی کاروباری مرزا اظہر محمود کی ممانی محترمہ انتقال کر گئیں

Aunty of Haji Mohammad Ishaq, ex-member of Municipal Councilor Syedan and local businessman Mirza Azhar Mehmood passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اپریل,2023)—بلدیہ کلر سیداں کے سابق رکن حاجی محمد اسحاق اور مقامی کاروباری مرزا اظہر محمود کی ممانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں منگال میں ادا کی گئی۔جس میں راجہ ندیم احمد،قمر ایاز،عاقب علی،حاجی اخلاق حسین،عابد زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،راجہ اعجاز،مرزا تنویر الحق،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،سیٹھ عبدالرووف بٹ،نمبردار اسد عزیز،مسعود احمد بھٹی،راجہ زین،میجر جاوید،حاجی ریاست حسین،اظہر محمود بھٹی،اور دیگر نے شرکت کی۔

موہڑہ لنگڑیال میں حاجی محمد خالد لنگڑیال انتقال کر گے

Haji Mohammad Khalid Langriyal passed away in Mohra Langriyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،اپریل,2023)—راجہ محمد ثاقب لنگڑیال ہانگ کانگ کے والد حاجی محمد خالد لنگڑیال انتقال کر گے-نماز جنازہ موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button