DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: The major Union Councils of Nara, Panjar and Nahr are deprived of the facility of free flour.
تحصیل کہوٹہ کی بڑی یونین کونسلز نارہ۔پنجاڑ اور نڑھ کے ہزاروں خاندان مفت آٹا کی سہولت سے محروم۔
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،02,،اپریل،2023) — تحصیل کہوٹہ کی بڑی یونین کونسلز نارہ۔پنجاڑ اور نڑھ کے ہزاروں خاندان مفت آٹا کی سہولت سے محروم۔کہوٹہ شہر بنایا گیا مفت آٹا پوائنٹ نہ صرف ناکافی بلکہ شہر سے بھی بہت دور ہے۔جہاں سرکاری افسران اور اہلکاران اپنے عزیزوں اور تعلقات والے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں۔آئے روز کی بدنظمی۔لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔گزشتہ روز آٹا نہ ملنے پر لوگوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردی۔مفت آٹے کے پوائنٹ دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی بنائے جائیں کیو نکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایک بو ڑھی عورت نڑھ، پنجاڑ، سنگ، کھلو ل، بیو ر، لہڑی، نارہ، مٹو ر، لہتراڑ کے علاقوں سے آکر ایک بیگ آٹے کیلئے سارا دن دھکے کھاتی ہے اور شام کو گھر واپس لو ٹ کر جاتی ہے۔ مفت آٹاپوائنٹ کہوٹہ شہر سے بھی باہر نالہ لنگ کے کنارے واقع ہیں جہاں ایک بوڑھے مرد اور عورت کیلئے ایک عذاب ہے۔ عوامی، سماجی سیاسی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پہاڑی اور دو ر دراز علاقوں میں مفت آٹے کے پوائنٹ بنائے جائیں۔ جہاں لو گوں کو سہو لت میسر ہو۔ بے شمار لو گوں کو مفت آٹے کے حصو ل کیلئے پیدل سفر کر کہ کہوٹہ نالہ لنگ کے کنارے آنا پڑ تا ہے۔ جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ(ن) تحصیل کہوٹہ لیبرونگ راجہ تنویر بنارس، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یونین کونسل نارہ آفتاب کیانی، رہنما مسلم لیگ(ن) راجہ رومان سعید،رہنما مسلم لیگ (ن) نمبردار راجہ فیصل لیاقت اور دیگر مسلم لیگی کارکنان نے کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 02, April 2023) — The major Union Councils of Kahuta Tehsil Nara, Panjar, and Narh are deprived of the facility of free flour. The points should be made in other hilly areas as well because, in the month of Ramadan, an old woman from the areas of Narh, Panjar, Bior, Lahri, Nara, and Lahtrar is difficult to carry a bag. Public and social-political circles have demanded the Prime Minister of Pakistan, Chief Minister of Punjab establish free flour points in hilly and remote areas.
صدیق پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Annual Prize Distribution Ceremony at Siddique Public School
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2023)
صدیق پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم شاندار تعلیمی سہولیات ہی فراہمی اور پروگرام کے انعقاد پر سیاسی سماجی شخصیات والدین کی جانب سے پرنسپل صدیق پبلک سکول کیمپس راولپنڈی اور پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے بچوں نے تقاریر ملی نغمے ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کہ اس موقع پر خالد عباسی سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گے اس موقع پر مہمانان گرامی نے شاندار کامیابی پر پرنسپل صدیق پبلک سکول، سٹاف، والدین اور بچوں کو مبارکباد پیش کی
ملک الیاس اپنے والد ملک یعقوب کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آ گئے
Malik Ilyas along with his father Malik Yaqoob returned home after performing Umrah
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2اپریل2023)
ملک الیاس اور ان والد ملک یعقوب کو عمرئے کی ادائیگی پر معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگھاروی کی طرف سے مبارکباد،اہرپورٹ پر پرتباک استقبال،تفصیل کے مطابق معرو ف سماجی شخصیت ملک الیاس اپنے والد ملک یعقوب کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آ گئے گذشتہ روز قبل اہر پورٹ پر ان کے قریبی دوست معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگھاروی سر پر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل، معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری عباس، راجہ انس الرحمن بگہاروی،راجہ طلحہ الرحمن بگہاروی،راجہ توقیر بگہاروی نے پر تباک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،مالا پہناہیں اور ان کو ان کی رہائش گاہ پر لیا گیا۔