AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Annual exam results announced at Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government High School Dhangri Bala

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف نے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کااعلان

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،اپریل,2023)— صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف نے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کااعلان کردیااس موقع پرتقریب تقسیم انعامات ونتائج منعقدہوئی ڈپٹی ڈی ای او ضلع میرپور چودھری اورنگ زیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے ادارے کے صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم نے تقریب کی صدارت کی چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل نے تقریب میں بطو ر مہمان اعزاز شرکت کی تقریب تقسیم انعامات میں سالانہ امتحان میں جماعت وار اول دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ندیم سیرت کی جانب دی گئی ٹرافیوں کے انعامات تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او میرپور چودھر ی اورنگ زیب صدر تقریب چودھری محمدسعیدعالم مہمان اعزاز اللہ دتہ بسمل صدر چکسوار ی پریس کلب کنٹرولرامتحانات محمدمعروف ممتاز سماجی راہنماوں ندیم سیرت چودھری محمداکرم چیمہ محمدعاصم مغل ظفراقبال بابو چودھری خالدمحمود طلبہ کے بھائیوں عزیز واقارب اورادارے کے اساتذہ کرام نے انعامات تقسیم کیے شرکاء تقریب نے پوزیشن ہولڈرز اورکامیاب طلبہ کومبارک بادپیش کی معیاری نتائج اورادارے کی شاندارنصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پرادارے کے صدر معلم اساتذہ اورطلبہ کومبارک بادپیش کی اورخراج تحسین پیش کیا مہمانان گرامی نے ادارے کی تعمیر وترقی میں ذاتی اورگہر ی دلچسپی لینے پرصدرمعلم اوراساتذہ کی خدمات کرسراہا اوراطمینان کااظہار کیا صدر تقریب چودھری محمدسعیدعالم نے تقریب میں شرکت کرنے پرمہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء تقریب کاتقریب میں شرکت کرنے اورطلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے شکریہ اداکیا شرکاء تقریب نے تقریب کے کامیاب انعقاد پرمبار کباد اورخرا ج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی صدر تقریب مہمان اعزاز سمیت دیگرمقررین خطاب کیاادارے کے ایلیمنٹری ٹیچر محمداویس نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے پیش ازیں مہمانان گرامی نے ادارے میں جار ی ہفتہ شجرکاری میں بھی حصہ لیاورپودے لگائے مہمانان گرامی کاادارے میں تقریب میں شرکت کے لئے آمدپر خیرمقدم کیاگیا

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 01, April 2023)- Sufi Muhammad Yaqub Shaheed Government High School Dhangri Bala Faizpur Sharif has announced the results of the annual examination 2023. Deputy DEEO Ch Aurngzaib was the chief guest of the event. The president of the institution, Chaudhry Muhammad Saeed Alam, presided over the event. President of Chakswari Press Club, Allah Ditta Bismal, attended the event as the guest of honor. Prizes of trophies given were distributed among the students.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،اپریل,2023)— سوشل میڈیا پر ریٹنگ بنانے کا چکر یا پھر اصل مسائل سے چشم پوشی۔اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل داراسلام گڑھ کا چکسواری بازار کا دورہ۔تاجروں کو بے جا تنگ کرنا شروع کر دیا۔مین روڈ سے تجاوزات اور غلط پارکنگ کو ختم کروانے کی بجائے تاجروں کو بے جاتنگ کرنا شروع کر دیا۔ مارکیٹوں سے تاجروں کے ڈسپلے کے لئے لگائے گئے سٹالوں کو اٹھوانے کی کوشش۔مقامی تاجروں کے ساتھ نرمی اور افغان تاجروں کو جرمانے کر دئیے۔تاجروں کوناجائز جرمانے کرنے پر تاجر مشتعل ہو گئے۔تاجر برادری نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بڑے بڑے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار کی مین روڈپچھلے دس سال سے تباہ حال ہے۔پچھلے دو سال سے ٹینڈر ہوا پڑا ہے لیکن مین رڈ تعمیر نہ ہو سکی۔ رکشہ ڈرائیوروں ا ور ریڑھی بانوں نے تاجروں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔ ریڑھی بانوں نے مین روڈ پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔رکشہ ڈرائیوروں نے جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ بنا رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران ان ریڑھی بانوں سے باقاعدہ معاوضہ وصول کرتے ہیں اور ان کو فٹ پاتھوں پر قبضوں کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔مین روڈ پر جگہ جگہ رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے اپنے سٹینڈ بنا رکھے ہیں۔ زاہدی چوک،میلاد چوک،نالے والی مسجد کے پاس اور بوہڑ سے لے کر مسجد تک ہر جگہ رکشہ ڈرائیوروں کے قبضے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ آج تک رکشہ ڈرائیوروں کو سٹینڈ میں نہ لے جا سکی۔تاجر برادری نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بڑے بڑے مسائل جب میں رکشوں کو سٹینڈ میں بھیجنا۔مین روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ۔ مین روڈ پر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کو پارکنگ میں بھیجنا۔مین بازار کی سڑک کی تعمیر، پبلک ٹوائیلٹس کا مسئلہ حل نہ کرنا۔چار سال پہلے پانی کے پائپ ڈالنے کے لئے سڑکوں کو اکھاڑا گیا لیکن آج تک ان کی مرمت نہ وہ سکی۔ ان مسائل کو حل کئے بناء صرف تاجروں کو تنگ کرنے کے لئے مارکیٹوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اگر اسٹنٹ کمشنر چکسواری بازار کی تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں تو 15سال سے ہمارے حل طلب مسائل کو حل کریں۔اس کے بعد ہم ان کی ہر جائز بات تسلیم کریں گے۔ انتطامیہ سستی شہرت اور کارکردگی دکھانے کے لئے تاجروں کو تنگ نہ کرے ورنہ میرپور کوٹلی روڈ بند کر دیں گے اور انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،اپریل,2023)— تین حکومتیں بدل گئیں لیکن متاثرین منگلا ڈیم کے نیو ٹاؤنز میں مسائل حل نہ ہو سکے۔سابق وزیر اعظم نے 2013میں واپڈا کو تمام نیو ٹاؤنز میں تعمیراتی کام نا مکمل ہونے کے باوجود این او سی جاری کر دیا اس کے بعد واپڈا کے ارباب اختیار اور ٹھیکیداروں نے نیو ٹاؤنز میں زیر تعمیر سکولوں اور ڈسپنسریوں کی عمارتوں کو ادھورا چھوڑ کر فرار ہونا فرض عین سمجھا۔ پچھلی دو حکومتوں اور موجودہ حکومت کی متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل سے جان بوجھ کر چشم پوشی۔اربوں روپے کے پراجیکٹ نامکمل چھوڑ کر ٹھیکیدارفرار ہو چکے۔ہر دور میں احتساب کا جھوٹا نعرہ لگایا گیا لیکن سندھ کے لاشاریوں ا ور زرداریوں کا کوئی احتساب نہ کر سکا۔نیو ٹاؤن میں بننے والی کروڑوں روپے مالیت کی عمارتیں تباہ۔گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کی عمارتیں بھوت بنگلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔نامکمل کمیونٹی سنٹر بند پڑا ہے۔پارک کے رقبہ کی آج تک نشاندہی ہی نہ ہو سکی۔ ایم ڈی ایچ اے کے ارباب اختیار پبلک پارک اور گرین بیلیٹ کے لئے مختص فنڈز کو شیر مادر سمجھ کر ہضم کرنے لگے۔متاثرین منگلا ڈیم کے پانی کے مسائل بھی حل نہ ہو سکے۔آئے روز کسی نہ کسی سیکٹر میں پانی بند ہو جاتا ہے۔ سیوریج لائنیں بارشوں کی وجہ سے بلاک ہو چکی ہیں۔ نیو ٹاؤن میں سینٹری ورکرز نہ ہونے کی وجہ سے بعض سیکٹرز میں سیوریج کے پانی کی بو نے مکینوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔متاثرین منگلا ڈیم کو ہر دو ر میں آنے والی حکومتوں نے صرف لالی پاپ ہی دیا ہے۔متاثرین منگلا ڈیم نے نیو ٹاؤن میں جلد از جلد مسائل حل نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،اپریل,2023)— الفلاح سوسائٹی ایسر کے چیئرمین چودھری ذوالفقار احمد متیالوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہوئے سات روز ہو گئے ابھی تک انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول نہ کر سکی۔رمضان شروع ہوتے ہی تاجروں نے پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا تھاجو ابھی تک کنٹرول نہ ہو سکا۔ بڑے بڑے آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹوں نے انتظامیہ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔کمشنر میرپور ڈویژن نوٹس لیں اور منڈیوں سے پھلوں ا و رسبزیوں کے انراخ کو کم کروانے کی کوشش کریں۔ منڈیوں سے ریٹ کنٹرول کئے بناء صرف پرچون فروشوں کو جرمانے کرنے سے مہنگائی کسی صورت کم نہیں ہو سکتی۔اس ماہ مقدسہ میں پھل متوسط طبقہ اور غریبون سے کوسوں دور ہو گئے ہیں۔آزاد کشمیر حکومت اور انتظامیہ کے دعوے صرف ہوائی قلعے ہی ثابت ہوئے۔غریب عوام مصنوعی مہنگائی میں بری طرح پس رہی ہے۔انتظامیہ کی دوڑیں صرف سوشل میڈیا پر ہی دکھائی دیتی ہیں۔سوشل میڈیا کے آ جانے سے تو انتظامیہ کا م بے حد آسان ہو گیا ہے۔صبح سویرے اٹھ کر ایک نوٹیفیکیشن جاری کرنا اسے سوشل میڈیا انتظامیہ کے بنے ہوئے مختلف پیجز پر شئیر کرنا اور اللہ اللہ کرنا۔عوام خوشحال اور انتظامیہ کی کارکردگی بہترین ہونے کا ثبوت سوشل میڈیائی بھانڈوں کی واہ واہ نائیس اور مبارکبادوں سے ملتا ہے۔انتظامیہ اپنا فرائض کو پہچانے اورعوام کو حقیقی ریلیف پہچانے کی عملی کوششیں کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,01،اپریل,2023)— استادوں کے استاد محترم صوفی چودھری طالب حسین (ر) مدرس کے فرزندچودھری محمدنصیر الدین گز شتہ روز بطور سینئربیالوجی مدرس ترقیاب ہوکرصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں حاضر ہوگئے گزشتہ چار سال سے سینئربیالوجی مدرس کی آسامی خالی تھی چودھری محمدنصیر الدین کی ترقیابی سے اس ادارے کی ایک آسامی پرہوگئی اورادارے کوایک باصلاحیت نوجوان استاد کی خدمات حاصل ہوگئی ہیں چودھری محمدسعیدعالم صدر معلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف نے چودھری محمدنصیر الدین کی ترقیابی پردلی مسرت کااظہار کرتے ہوئے اسے ادارے کے لئے خوش آئند اقدام قرار دیااورکہاکہ چودھری نصیر الدین کی بطور سینئربیالوجی مدرس ترقیابی سے سائنس مضامین کی تدریس میں حائل مشکلات کم ہوگئی ہیں چودھری محمدنصیر الدین تعلیم یافتہ گھرانے کے چشم وچراغ ہیں ان کے والدگرامی کی محکمہ تعلیم کے لئے شاندار خدمات قابل ستائش ہیں اپنے والدگرامی کی ماضی کی روایات اوران کے علمی مشن کاآگے بڑھائیں گے چکسواری پریس کلب کے صدر چودھری اللہ دتہ بسمل نے بھی چودھری محمدنصیر الدین کوبطور سینئربیالوجی مدرس ترقیابی پردلی مبار کبادپیش کی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button