روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مارچ,2023)—ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے EGOA یونٹ اسلام آباد رانا شاہد حبیب کی ہدایت پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 بجلی ٹرانسفارمر ورکشاپوں پر چھاپے,آئیسکو کے سینکڑوں ٹرانسفارمر برآمد کر لئے گئے۔چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں ٹرانسفارمر کی باڈیاں، غیر معیاری تیل، کاپر میٹریل برآمد کر لیا گیا۔موقعہ سے بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز ، قیمتی آئل اور کاپر کے علاوہ غیر معیاری سلور کوائلز بر آمد کر لی گئی۔دوران چھاپہ بڑی تعداد میں آئیسکو کے کھنبے بھی برآمد کر لئے گئے۔آئیسکو کے ٹرانسفامرز غیر قانونی طور پر سٹور کر کے ان سے قیمتی کاپر اور آئل چوری کیا جا رہا تھا۔ٹرانسفارمرز سے قیمتی کاپر اور آئل نکال کر ان میں سستا اور غیر معیاری آئل اور سلور کوائل ڈالا جاتا تھا۔ملزمان آئیسکو افسران واہلکاروں کی ملی بھگت سے ریپئرنگ کی آڑ میں ٹرانسفارمر کی فروخت میں ملوث تھے۔غیر معیاری آئل اور سلور کوائل سے لائن لاسسز کی صورت میں حکومت پاکستان کو کروڑوں کا نقصان ہورہا تھا,چوری شدہ کاپر اور آئل مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروخت کر کے آئیسکو اور حکومت پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ملزمان آئیسکو اہلکاروں کی ملی بھگت سے ایک دوسرے کو مالی فائدہ پہنچا رہے تھے۔چاروں ورکشاپس مالکان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔گھناونے جرم میں ملوث آئیسکو افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان ایف آئی اے
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 31, March 2023)- Under the direction of Deputy Director FIA EGOA Unit Islamabad, Rana Shahid Habib raided 4 power transformer workshops involved in illegal activities, hundreds of IESCO transformers were recovered.
During the raid, a large number of transformer bodies, substandard oil, copper material were recovered.
A large number of transformers, precious oil and copper besides substandard silver coils were recovered from the spot. During the raid, a large number of IESCO poles were also recovered.
Precious copper and oil were being stolen from IESCO transformers by storing them illegally. The accused IESCO officers were involved in the sale of transformers under the guise of repairing with the connivance of vendors.
The government of Pakistan was losing crores of rupees in the form of line losses due to non-standard oil and silver coils.
The accused were giving financial benefits to each other with the connivance of IESCO officials. Separate cases were registered against the four workshop owners and an investigation was started.
Strict legal action will also be taken against IESCO officers and officials involved in the heinous crime, Said Spokesman FIA